مبارکباد منگنی مبارک ہو فہیم بھیا۔۔

فہیم بھیا آپ تو لائبریرین سے منگنی شدہ ہوگئے ہیں۔ :)
ویسے اس موقع پر فہیم بھائی کو اپنا نام اردو میں تبدیل کرانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کیوں کہ آج سے ان کی زندگی ایک نئی شاہراہ پر گامزن ہوئی ہے، اس لیے اس تبدیلی کے نام ایک اور تبدیلی کیسی رہے گی؟ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
انگوٹھی کی کچھ تفصیلات نیز یہ کہ کس ہاتھ کی کس انگلی میں پہنائی! اس عمل میں کون کتنا شرمایا؟ :) :) :)
یہ انگوٹھی والی منگنی نہیں تھی :)

ہاں گھڑی ضرور پہنائی گئی ہمیں۔

لیکن دونوں کی یہ رسم الگ الگ ہوئی۔
تو شرمانے کی نوبت نہیں آئی :)
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھیا آپ تو لائبریرین سے منگنی شدہ ہوگئے ہیں۔ :)
اچھا یاد دلایا کہ
ہمیں یہ کہنا ہے کہ ہمیں قطعی یہ پسند نہیں کہ ہم کچھ وقت بعد جاکر اپنی کسی پوسٹ کو تدوین کرنا چاہیں اور نہ کر پائیں۔
اس سلسلے میں ایڈمنز کچھ کریں۔
لائبریرین ہونے کی وجہ سے تھوڑا سا زیادہ وقت مل جاتا ہے۔
لیکن ہمیں اکثر اوقات پوسٹس کو کچھ دن بعد جاکر بھی تدوین کی ضرور پیش آجاتی ہے۔

تو ایڈمنز پلیزز :)

ویسے اس موقع پر فہیم بھائی کو اپنا نام اردو میں تبدیل کرانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کیوں کہ آج سے ان کی زندگی ایک نئی شاہراہ پر گامزن ہوئی ہے، اس لیے اس تبدیلی کے نام ایک اور تبدیلی کیسی رہے گی؟ :) :) :)
جی سوچنے میں کوئی ہرج نہیں
ہم سوچیں گے :)
 
اچھا یاد دلایا کہ
ہمیں یہ کہنا ہے کہ ہمیں قطعی یہ پسند نہیں کہ ہم کچھ وقت بعد جاکر اپنی کسی پوسٹ کو تدوین کرنا چاہیں اور نہ کر پائیں۔
اس سلسلے میں ایڈمنز کچھ کریں۔
لائبریرین ہونے کی وجہ سے تھوڑا سا زیادہ وقت مل جاتا ہے۔
لیکن ہمیں اکثر اوقات پوسٹس کو کچھ دن بعد جاکر بھی تدوین کی ضرور پیش آجاتی ہے۔

تو ایڈمنز پلیزز :)
ایسے پیغامات رپورٹ کر دیا کریں اور لکھ دیا کریں کہ ان میں کیا تبدیلی درکار ہے۔ یہ حدود و قیود کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگائے گئے ہیں لہٰذا ایسی استثنا ذرا مشکل ہے! :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
:) :) :)
fahimbhiya.png
 
جو عید پر موبائل سروسز کو معطل کرا کر کچھ ایسے ہی بیان

"
یہ حدود و قیود کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگائے گئے ہیں لہٰذا ایسی استثنا ذرا مشکل ہے"​

دے جاتا ہے۔​
ایک فرق ضرور ہوگا کہ محفل کے اکثر ایسے فیصلے بعض تلخ تجربات کے بعد لیے جاتے ہیں اور کسی فرد واحد کے بجائے پوری ٹیم کی رائے اس میں شامل ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں اس میں یہ گنجائش بھی موجود ہے آپ کے سامنے تبدیلی کے لیے مدیران تک رسائی کا اختیار موجود رہتا ہے جو محض ایک "رپورٹ" کی دوری پر ہے۔ املا وغیرہ کی غلطیاں درست کرنے کے لیے چند منٹ بہت ہوتے ہیں، بصورت دیگر لوگ دوسروں کا بیہودہ الفاظ میں مذاق ارائیں گے اور جب مخاطب کی نگاہ پڑ جائے گی تو تبدیلی کر کے انتظامیہ کی نظروں میں معصوم بنے رہیں گے۔ یقیناً ہر محفلین ایسا نہیں لیکن قانون تو سبھی کے لیے یکسان ہونا چاہیے نا؟ لہٰذا اپنے موبائل سروسیز کی معطلی سے اس کا موازنہ نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
 
زونی

محفلین
اور آخر کو فہیم منگیتر کو پیارے ہو ہی گئے ۔۔۔۔

مبارک ہو بھئی اور میری ٹریٹ کا کیا بنا ؟؟؟؟ :party:
 
اور آخر کو فہیم منگیتر کو پیارے ہو ہی گئے ۔۔۔ ۔

مبارک ہو بھئی اور میری ٹریٹ کا کیا بنا ؟؟؟؟ :party:
آپ کی دی ہوئی ٹریٹ کو تو فہیم بھائی تبھی انجوائے کر سکتے ہیں جب وہ شادی شدہ ہو کر بھابھی زدہ ہو جائیں اور پھر دونوں لوگ ایک عدد گفٹ پیک لے کر زونی بٹیا رانی کے گھر جائیں! اس گفٹ پیک میں کیا ہوگا یہ ابھی صیغہ راز ہے! :) :) :)
 
میری دی ہوئی ٹریٹ نہیں سعود بھیا ٹریٹ فہیم نے دینی ھے :timeout:
 
Top