منگوچیاں

مغزل

محفلین
منگوچیاں

اجزاء
------
ایک سو پچیس گرام مونگ کی دال
ایک عدد پیاز (بڑی)
پچیس گرام لال مرچ (پسی ہوئی)
پچیس گرام ہلدی
نو،دس جوئے لہسن (چوپڈ)
تیس گرام گھی
ہرا دھنیا،سفید ذیرہ،نمک حسب ضرورت
دو عدد ہری مرچیں

ترکیب
-------
دال کو دو گھنٹے بھگو کر باریک پیس لیں۔
پھر نمک،ذیرہ آدھی لال مرچ مکس کر لیں اور چھوٹی بالز بنا کر خشک کر لیں۔
گرم گھی میں پیاز تل کر سرخ کر لیں پھر ہلدی،لہسن ملا کر پیس لیں۔
گرم گھی میں یہ مصالحہ فرائی کریں۔ منگوچیاں ڈال کر بھونیں۔ پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ شوربا تھوڑا رہ جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دم پہ لگائیں۔ منگوچیاں تیار ہیں۔
بھوک لگی تو سیدھا کچن میں آگیا ۔۔ ہی ہی ی ۔۔ لیجیے جناب مزیدار منگوچیاں تیار ہیں ۔۔بس کھانے کی دیر ہے ۔۔ :biggrin:
 
زونی

محفلین
شکریہ مغل بھائی!!! سمجھ آ گئی یہ کیا چیز ھے لیکن یہاں کسی اور نام سے معروف ھے وہ بھی یاد نہیں آ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
 
مغزل

محفلین
اپ ڈیٹ :: منگوچیوں کو مونچیاں بھی پڑھنے میں آیا ہے ۔۔۔ صوبہ بہار کی مرغوب ڈش ہے اور اس کا خاص اہتمام رمضان میں کیا جانا ثابت ہوتا ہے ۔۔:biggrin:
 
مغزل

محفلین
مونچیاں

مونچیوں کو کچھ لوگ منگوچیاں بھی کہتے ہیں‌۔بہاریوں کے گھروں میں رمضان کی یہ فیورٹ ڈش ہوتی ہے ۔

مونچیوں کے لیے اجزاء

مونگ کی دال: آدھا پاؤ
پیاز:ایک عدد چھوٹے سائز کی
ہرا دھنیہ: تھوڑا سے چاپ ( قیمہ ہاہاہہا ) کیا ہوا
ہری مرچ:ایک عدد باریک کٹی ہوئی
نمک ،مرچ: حسب ذائقہ
زیرہ : ایک چائے کا چمچہ
اجوائن : دو چٹکی
بیکنگ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچہ ( اس صورت میں‌اگر جلدی بنانا ہو تو )
تیل : تلنے کے لیے

ترکیب:
مونگ کی دال کو گرم پانی میں‌بھگو دیں ۔وہ جلد ہی بھیگ جائے گی ۔اچھی طرح سے بھیگی ہوئی دال کو ایک چھننی میں چھان لیں اور پھر اسے گرائینڈر میں‌ڈال کر پیس لیں‌۔اب اس میں‌پیاز ، ہری مرچ، ہرا دھنیہ، زیرہ ، اجوائن ملا کر رکھ دیں ۔اگر وقت کم ہو تو بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور اگر دوپہر سے پیس کر رکھا ہے تو ضرورت نہیں‌پڑے گی ۔
کڑاہی میں گرم تیل میں ایک چمچے سے کڑاہی کے کناروں سے ڈالنا شروع کریں ۔جب دونوں جانب سے تل لیں تو نکال لیں ۔

حاشیہ :: زونی بہنا یہ طریقہ ایک بہنا ام اقصمہ نے ایک فورم پر شامل کیا تھا سو یوں بھی دیکھیے ۔ مگر ہئیت کا تذکرہ نہیں ملتا ۔۔۔کہ گیندیں بنائی جائیں یا سموسے :biggrin:
رہی بات تصاویر کی تو وہ سیدہ شگفتہ بہن شامل کردیں گی ۔۔ یا پھر یہ کام بھی مجھے ہی کرنا پڑے گا۔ :biggrin:
 
زونی

محفلین
میرا خیال ھے گیندیں ہی ٹھیک رہیں گی ورنہ یہ منگوچیوں کی بجائے سموسیاں بن جائیں گی :shock:
 
ظفری

لائبریرین
ایسا تیل کہاں سے لائیں جس سے معروف نام ذہن نشین ہو جائیں ؟؟؟؟ :daydreaming:
آپ تیل کی فکر چھوڑیئے ۔۔۔۔ دماغ کا سوچیئے جہاں سارے معروف نام پیوست ہوتے ہیں ۔ اگر یہ چیز ندارد ہے تو سنا ہے کہ " آئن اسٹائن " کا دماغ لندن میں نمائش کے لیئے رکھا ہوا ہے ۔ آپ کہیں تو بھائی لوگوں سے کہہ کر آپ کے لیئے اڑا لاؤں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مونچیاں

مونچیوں کو کچھ لوگ منگوچیاں بھی کہتے ہیں‌۔بہاریوں کے گھروں میں رمضان کی یہ فیورٹ ڈش ہوتی ہے ۔

مونچیوں کے لیے اجزاء

مونگ کی دال: آدھا پاؤ
پیاز:ایک عدد چھوٹے سائز کی
ہرا دھنیہ: تھوڑا سے چاپ ( قیمہ ہاہاہہا ) کیا ہوا
ہری مرچ:ایک عدد باریک کٹی ہوئی
نمک ،مرچ: حسب ذائقہ
زیرہ : ایک چائے کا چمچہ
اجوائن : دو چٹکی
بیکنگ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچہ ( اس صورت میں‌اگر جلدی بنانا ہو تو )
تیل : تلنے کے لیے

ترکیب:
مونگ کی دال کو گرم پانی میں‌بھگو دیں ۔وہ جلد ہی بھیگ جائے گی ۔اچھی طرح سے بھیگی ہوئی دال کو ایک چھننی میں چھان لیں اور پھر اسے گرائینڈر میں‌ڈال کر پیس لیں‌۔اب اس میں‌پیاز ، ہری مرچ، ہرا دھنیہ، زیرہ ، اجوائن ملا کر رکھ دیں ۔اگر وقت کم ہو تو بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور اگر دوپہر سے پیس کر رکھا ہے تو ضرورت نہیں‌پڑے گی ۔
کڑاہی میں گرم تیل میں ایک چمچے سے کڑاہی کے کناروں سے ڈالنا شروع کریں ۔جب دونوں جانب سے تل لیں تو نکال لیں ۔

حاشیہ :: زونی بہنا یہ طریقہ ایک بہنا ام اقصمہ نے ایک فورم پر شامل کیا تھا سو یوں بھی دیکھیے ۔ مگر ہئیت کا تذکرہ نہیں ملتا ۔۔۔کہ گیندیں بنائی جائیں یا سموسے :biggrin:
رہی بات تصاویر کی تو وہ سیدہ شگفتہ بہن شامل کردیں گی ۔۔ یا پھر یہ کام بھی مجھے ہی کرنا پڑے گا۔ :biggrin:

جی مغل بھائی ، آپ بھی کر دیجیے گا اور میں بھی کر دوں گی ۔
 
زونی

محفلین
آپ تیل کی فکر چھوڑیئے ۔۔۔ ۔ دماغ کا سوچیئے جہاں سارے معروف نام پیوست ہوتے ہیں ۔ اگر یہ چیز ندارد ہے تو سنا ہے کہ " آئن اسٹائن " کا دماغ لندن میں نمائش کے لیئے رکھا ہوا ہے ۔ آپ کہیں تو بھائی لوگوں سے کہہ کر آپ کے لیئے اڑا لاؤں ۔

اڑا لائیں لیکن یہ خیال رکھیئے گا کہ اس کے بعد متبادل کے طور پہ کس کا دماغ وہاں رکھوانا ھے ؟؟؟؟ :p
 
ظفری

لائبریرین
ویسے آئن سٹائن کا دماغ اگر میرے اندر فٹ ہو گیا تو اینڈ رزلٹ کیا ہو گا ؟؟؟
:p
وہ آئن اسٹائن کا دماغ ہے کسی سردار کا نہیں کہ آپ کے سر میں فٹ ہوجائے گا ۔ میں تو صرف دیدار کی بات کر رہا تھا کہ شاید اس سے آپ کو کوئی افاقہ ہوجائے ۔ :thumbsup:
 
زونی

محفلین
اگر آپ کے پاس ہوتا تو بطور متبادل وہ رکھوا دیتا ۔ اس بارے میں اب سوچنا پڑے گا ۔۔۔ ۔۔ :waiting:

میرے دوستوں میں سے کسی کا رکھوا دیں یا اپنے دوستوں میں سے پتہ کر کے دیکھ لیں کوئی نہ کوئی تو مل ہی جائے گا ،،،،پھر مجھے بھی بتائیے گا ;)
 
ویسے آئن سٹائن کا دماغ اگر میرے اندر فٹ ہو گیا تو اینڈ رزلٹ کیا ہو گا ؟؟؟
:p
نتیجہ شاید یہ نکلے کہ ہم اپنی زونی بٹیا رانی کو البرٹ زونی کہنے لگیں۔ :) :) :)

اور ہاں جہاں تک فٹنگ کا سوال ہے تو اس کے لئے پیٹھ پر ایک عدد اضافی پٹھو بیگ جیسا کچھ لگوا لیتے ہیں اور اسی میں ائنسٹائن کا دماغ رکھ کر بجلی کے تاروں اور ڈرپ کی نلیوں سے مرکزی دماغ سے جوڑ دیں گے۔ :) :) :)
 
آپکا مطلب ھے اب مجھے اپنے دماغ کے ساتھ ایک عدد اضافی بیگ کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا ؟؟؟
:eyerolling:
 
Top