تعارف منہاج علی

منہاج علی

محفلین
میرا نام منہاج علی ہے۔ سترہ دسمبر ۲۰۰۱ کو کراچی میں پیدا ہوا۔ فی الحال این ای ڈی یونیورسٹی میں بی ایس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کا طالبِ عِلم ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

مجھ جیسے ان پڑھوں کے لیے بی ایس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے متعلق کچھ بتائیں۔
 
خوش آمدید منہاج میاں ۔۔۔ امید ہے آپ محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ اپنی تخلیقات سے نوازتے رہیے گا۔
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ہمارے شہر سے ہیں ۔۔۔
 

سید رافع

محفلین
میرا نام منہاج علی ہے۔ سترہ دسمبر ۲۰۰۱ کو کراچی میں پیدا ہوا۔ فی الحال این ای ڈی یونیورسٹی میں بی ایس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کا طالبِ عِلم ہوں۔

خوش آمدید۔ ہم نے بھی ٩٧ میں این ای ڈی سے مکینکل سے پاس آوٹ کیا تھا۔ یوں آپ ہمارے ہم ادارہ ہوئے۔ بہرحال کچھ اور بتائیں یورنیورسٹی کے بارے میں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جسم کہیں بھی مقیم رہے ۔۔۔ روح تو ہمیشہ کراچی کی اور کراچی میں ہی رہے گی :)
یہ جملہ مجھے لاہوری دوستوں کے مشہور زمانہ جملے "لہور لہور اے" کی قبیل میں سے لگا ہے، اور دونوں جملوں میں بھی اتنا ہی فرق ہے جتنا لاہور اور کراچی میں ہے! :)
 
آپ کی روح کو آج ہماری طرف سے دعوتِ افطار ہے!!!
دعوت قبول کرنے میں یوں تو کوئی حرج نہیں ۔۔۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ اگر روح نے آپ کے ساتھ کراچی میں افطار کر لیا تو جسم اور روح کے روزوں میں فرق پیدا ہوجائے ۔۔۔ کچھ رہنمائی فرمائیے کہ کیا روح کی پیروی میں جسم کو تین گھنٹے قبل روزہ افطار کرنے کی اجازت ہوگی؟ کیونکہ ہم اگر روح کو جسم کے تابع بنائیں گے تو آپ کو رات کے کھانے تک افطار کا ویٹ کرنا پڑے گا :)
 
Top