میرے عزیز دوست جناب منیر انور کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔
اردو اور پنجابی میں شعر کہتے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’روپ کا کندن‘‘ حال ہی میں شائع ہوا ہے۔

انتساب
وہ کہتی تھی ’’پاپا آپ تھک گئے ہوں گے
میں آپ کو کہانی سناتی ہوں!‘‘
’’روپ کا کندن‘‘ اسی محبت، اسی معصومیت،
اسی چہکار، سمن منیر کے نام کرتا ہوں جو
کہانیاں بُنتی ہوئی ایک حادثے میں
خود کہانی بن گئی!
 

منیر انور

محفلین
میرے عزیز دوست جناب منیر انور کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔
اردو اور پنجابی میں شعر کہتے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’روپ کا کندن‘‘ حال ہی میں شائع ہوا ہے۔

انتساب
وہ کہتی تھی ’’پاپا آپ تھک گئے ہوں گے
میں آپ کو کہانی سناتی ہوں!‘‘
’’روپ کا کندن‘‘ اسی محبت، اسی معصومیت،
اسی چہکار، سمن منیر کے نام کرتا ہوں جو
کہانیاں بُنتی ہوئی ایک حادثے میں
خود کہانی بن گئی!

بہت مہربانی آسی بھائی ۔۔۔ سمن منیر ایک ایسی ہی حساس بچی تھی ۔۔۔ دوسروں کا درد محسوس کرنے والی ۔۔ اور پھر مین تو اس کا پاپا تھا ۔۔۔ دھان پان سی سمن منیر ۔۔ جس کی گفتگو خوشبو بکھیرتی تھی ۔۔ جس کی معصوم سی ہنسی اندھیروں میں چراغ جلا دیتی تھی ۔۔۔۔۔ پاپا کو اداس دیکھنا اسے سخت ناپسند تھا ۔۔۔ بس وہ ایسی ہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید جنابِ منیر انور صاحب، آپ نے یہاں تشریف لا کر ہم سب کی عزت افزائی فرمائی۔ امید ہے ہم سب کو اپنے کلام سے بھی مستفید فرماتے رہیں گے۔ قبلہ آسی صاحب کا بھی شکریہ آپ کو یہاں آنے کی دعوت دینے کے لیے۔

والسلام مع لاکرام
 
محترم محمد اسامہ صاحب مین انشااللہ جلد ہی اپنی کچھ غزلیں یہاں احباب کی نذر کروں گا ۔۔۔ ۔
جزاکم اللہ خیرا جناب!
انتظار رہے گا۔
اب ان شاءاللہ محترم آسی صاحب کے ساتھ ساتھ ہم آنجناب سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔:)
 

نایاب

لائبریرین
محترم منیر انور صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔۔۔۔۔
اللہ تعالی " سمن منیر " بٹیا کے درجات بلند فرمائےآمین
آپ کے کلام کا شدت سے انتظار رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مہربانی آسی بھائی ۔۔۔ سمن منیر ایک ایسی ہی حساس بچی تھی ۔۔۔ دوسروں کا درد محسوس کرنے والی ۔۔ اور پھر مین تو اس کا پاپا تھا ۔۔۔ دھان پان سی سمن منیر ۔۔ جس کی گفتگو خوشبو بکھیرتی تھی ۔۔ جس کی معصوم سی ہنسی اندھیروں میں چراغ جلا دیتی تھی ۔۔۔ ۔۔ پاپا کو اداس دیکھنا اسے سخت ناپسند تھا ۔۔۔ بس وہ ایسی ہی تھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر محترم، اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
 
خوش آمدید جنابِ منیر انور صاحب، آپ نے یہاں تشریف لا کر ہم سب کی عزت افزائی فرمائی۔ امید ہے ہم سب کو اپنے کلام سے بھی مستفید فرماتے رہیں گے۔ قبلہ آسی صاحب کا بھی شکریہ آپ کو یہاں آنے کی دعوت دینے کے لیے۔​

ان کو محفل میں تشریف لائے تو چار مہینے ہونے کو ہیں۔ اس فقیر نے تو ذرا سی ’’کولمبسی‘‘ کی ہے، بس!۔

محمد وارث، منیر انور
 
منیر انور : ’’روپ کا کندن‘‘ سے ایک غزل

ہر ایک زخمِ تمنا بھلا لگا ہم کو​
بہت عزیز ہے چاہت کا سلسلہ ہم کو​
ہزار بحرِ حوادث کو مات دی لیکن​
کسی کی آنکھ کا آنسو ڈبو گیا ہم کو​
قریب تھا تو مسلسل گریز کرتا تھا​
بچھڑ کے ہم سے مگر سوچتا رہا ہم کو​
حضور آپ کا فرمان ٹھیک تھا لیکن​
حضور آپ کا لہجہ بہت کھلا ہم کو​
خزاں رتوں کے تسلسل میں گھِر گیا انور​
دکھا رہا تھا بہاروں کا راستہ ہم کو​
۔۔
 

منیر انور

محفلین
خوش آمدید جنابِ منیر انور صاحب، آپ نے یہاں تشریف لا کر ہم سب کی عزت افزائی فرمائی۔ امید ہے ہم سب کو اپنے کلام سے بھی مستفید فرماتے رہیں گے۔ قبلہ آسی صاحب کا بھی شکریہ آپ کو یہاں آنے کی دعوت دینے کے لیے۔

والسلام مع لاکرام

بہت نوازش محمد وارث صاحب
 

منیر انور

محفلین
محترم منیر انور صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔۔۔ ۔۔
اللہ تعالی " سمن منیر " بٹیا کے درجات بلند فرمائےآمین
آپ کے کلام کا شدت سے انتظار رہے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

شکریہ نایاب ۔۔ انشااللہ پیش کروں گا ۔۔ اصل میں ابھی سمجھ نہیں پا رہا ویب سائٹ کو ۔۔ کل ایک تصویر غزل کے ساتھ پوسٹ کرنا چاہی پتا ہی نہیں چلا کہ کیسے کروں :)
 
Top