منی بجٹ: بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
ہماری پارلیمنٹ کب ایسا قانون بنائے گی کہ ایف بی آر کا مینڈیٹ ہو کہ تمام ادا کرنے والوں سے ڈیٹا جمع کرے ؟
آپ مسئلہ کی جڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ سسٹم کا بنیادی ڈھانچہ جان بوجھ کر خراب رکھا گیا۔ کیونکہ اگر مغرب کی طرح یہ قانون بن جاتا کہ تمام بالغ پاکستانیوں کے لئے اپنی آمدن کی دستاویزات جمع کروانا لازمی ہے۔ تو ایسے میں کرپٹ اشرافیہ کے لئے کرپشن کا مال بنانا ناممکن ہوتا۔
چونکہ انہوں نے اپنی کرپشن چھپانی تھی اس لئے ایف بی آر کو جان بوجھ کر غیر فعال رکھا گیا۔ امید ہے نئی حکومت جلد از جلد اس سلسلہ میں پیش رفت کرے گی۔ اور تمام بالغ پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے گی۔
 
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
کیونکہ اگر مغرب کی طرح یہ قانون بن جاتا کہ تمام بالغ پاکستانیوں کے لئے اپنی آمدن کی دستاویزات جمع کروانا لازمی ہے

ایسا جب ہی ہو سکتا ہے کہ تمام ادائیگیوں کی رپورٹ ادا کرنے والے ادارے ایف بی آر کو جمع کروائیں۔ اور ٹیکس آمدنی کے وقت پر فوری طور پر ایف بی آر کو ادا کریں۔ ان ادائیگیوں کی رپورٹ ایف بی آر کے ساتھ ساتھ آمدنی وصول کرٓنے والے کو بھی دی جائے۔ تاکہ وہ اپنی آمدنی کا حساب جمع کراتے وقت اس ادائیگی یا آمدنی کے مطابق ٹیکس ادا کرسکے یا ٹیکس کی واپسی کا تقاضا کرسکے۔ اس طرح صرف وہ لوگ ٹیکس کی دٓستاویزا جمع کروائیں گے جنہوں نے ٹیکس ادا کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ مجھے کچھ ٹیکس ادا کرنا ہے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ کتنا؟ میں یہ ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایف بی آر کو پتہ ہی نہیں کہ کتنآ ، وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے کتنا منافع کمایا، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ میں نے کتنا منافع کمایا ۔ لیکن ان بدمعاشوں کے پاس کوئی حساب نہیں ۔ بلکہ آج تک ہماری پارلیمنٹ نے کوئی قانون ہی نہیں بنایا کہ ایف بی آر کے لئے لازم ہو کہ وہ تمام ادائیگی کرنے والے اداروں کو مجبور کرے کہ وہ ادائیگیوں کا حساب ایف بی آر کو جمع کروائے۔

ایسا نا کرنا من حیث القوم اللہ کے فرامین کی نافرمانی اور تکفیر ہے۔۔ کہاں تو حقوق اللہ پر اتنا زور کہ ہاتھ اوپر کرکے نماز پڑھنی ہے یا نیچے کرکے ۔ لڑ لڑ کر مر رہے ہیں۔ اور کہاں اللہ کے بندوں کے حقوق کی مکمل حق تلفی۔ پاکستان کے کسی بڑے شہر میں کہیں باہر بیٹھ کر کھانا کھا کر دیکھ لیں ، معصوم بھکاری بچوں کی قطار لگ جاتی ہے۔ ایسا اس لئے کہ دولت کی گردش کو ہماری حکومت نے بند کیا ہوا ہے۔ ہمارے چیف جسٹس کو ہماری پارلیمنٹ کو ، ہماری فوج کو اپنےٓ حلوے مانڈے کی فکر ہے، پاکستان کے غریب ، معصوم بھیک مانگنے والے بچوں کی نہیں۔ جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، پکستانی در در بھیک مانگتا پھرے گا۔ آور پاکستان دیس دیس بھیک مانگتا پھرے گا۔ کبھی امریکہ، کبھی سعودیہ ، کبھی قطر تو کبھی امارات۔ اس سب کے پیچھے یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی کو حکومت کرنا نہیں آتی ، مقابلہ کرلیجئے، قطر سے ، امارات سے ، ٓسعودیہ سے ۔۔۔

کچھ زیادہ تو نہیں کہہ گیا ؟؟؟

والسلام
 

جاسم محمد

محفلین
جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، پکستانی در در بھیک مانگتا پھرے گا۔ آور پاکستان دیس دیس بھیک مانگتا پھرے گا۔ کبھی امریکہ، کبھی سعودیہ ، کبھی قطر تو کبھی امارات۔
بالکل صحیح فرمایا۔ ٹیکس ریفارم کئے بغیر کشکول نہیں ٹوٹ سکتا۔
 

عباس اعوان

محفلین
بالکل صحیح فرمایا۔ ٹیکس ریفارم کئے بغیر کشکول نہیں ٹوٹ سکتا۔
آپ نے یہاں پیش کی جانے والے مسائل اور ان کے لیےتجاویز سٹیزن پورٹل کے ذریعے رپورٹ کیں؟
اور یہ والی ایپ آئی فون پر کب لانچ ہو گی ؟
ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ ہمارے حلقے کے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی تک کیسے رسائی ہو جن کوہم نے ووٹ دیا تھا؟
 

جاسم محمد

محفلین
ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ ہمارے حلقے کے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی تک کیسے رسائی ہو جن کوہم نے ووٹ دیا تھا؟
سب سے آسان تو ٹویٹر ہے۔ تحریک انصاف کی تقریبا تمام لیڈرشپ ٹویٹر پر موجود ہے اور کافی ایکٹو ہے۔ بلکہ پوری حکومت ٹویٹر اور واٹس ایپ سے چل رہی ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
سب سے آسان تو ٹویٹر ہے۔ تحریک انصاف کی تقریبا تمام لیڈرشپ ٹویٹر پر موجود ہے اور کافی ایکٹو ہے۔ بلکہ پوری حکومت ٹویٹر اور واٹس ایپ سے چل رہی ہے۔
کیا ٹیکس اصلاحات کی تجاویز ان کو ٹویٹر پر دی جائیں ؟
سوشل میڈیا کے نقار خانے میں تجاویز کے طوطی کی کون سنے گا؟
 

جاسم محمد

محفلین
کیا ٹیکس اصلاحات کی تجاویز ان کو ٹویٹر پر دی جائیں ؟
سوشل میڈیا کے نقار خانے میں تجاویز کے طوطی کی کون سنے گا؟
نہیں۔ ٹویٹر پر صرف بحث و مباحثہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلی تجاویز یا مسائل کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ استعمال کریں۔
 
پورٹل ایپ یا ذاتی ای میل ، بہتر انتظم یا حل نہیں، بات سامنے ہو، اوپن فرم پر ہو، تاکہ سب کو پتہ ہو کہ کیا ہورہا ہے۔ ابھی تک تو کسی حکومتی نمائندے نے تمام ادا کرنے والے اداروں پر ادائیگی کی رپورٹنگ ایف بی آر کو کی جائے، اس پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ انتظار فرمائیے :)
 

جاسم محمد

محفلین
پورٹل ایپ یا ذاتی ای میل ، بہتر انتظم یا حل نہیں، بات سامنے ہو، اوپن فرم پر ہو، تاکہ سب کو پتہ ہو کہ کیا ہورہا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ پبلک پلیٹ فارمز پر اس حوالہ سے کوئی بات نہیں ہو رہی۔ کئی مبصرین ایف بی آر ریفارمز سے متعلق اخبارات میں لکھ چکے ہیں۔
The FBR reforms the govt needs
 
Top