طارق راحیل
محفلین
السلام علیکم۔۔۔!!!
موجودہ دور میں یقیناً ایک سمارٹ فون
آج کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہےلیکن اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہتے ہیں یا موجود موبائل کو بہتر فون سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ نیا موبائل کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کیونکہ آج سیمسنگ سےلیکر مائیکروسافٹ ،ایچ ٹی سی سے سونی اور سب سے بڑھ کر ایپل ۔۔۔ ہر ایک کمپنی اپنے بہترین موبائل کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے، لیکن اب اس مقابلے کی دوڑ میں 2 نمبر موبائل فون کی بھی ایک لمبی قطار موجود ہے۔
مجھ جیسے کم تنخواہ دار شخص کے لئے اچھا موبائل فون اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے خریدنا ایک بہت مشکل کام ہے کیونکہ قیمتیں بجٹ میں لے بھی آئیں تو 2 نمبر سیٹ سے بچنے کا کوئی طریقہ کار بھی سمجھ نہیں آتا، اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ ڈبہ پیک موبائل لے لیجئے لیکن میرے لیے اچھا موبائل اور وہ بھی ڈبہ پیک مشکل ہے۔ تو اسی لئے فورم پر مدد کی درخواست دے رہا ہوں کہ اچھے اور معیاری موبائل کی کیا کیا خصوصیات دیکھی جائیں اور 1 نمبر اور 2 نمبر موبائل کو پہچاننے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے
ماہرین امید ہے جلد جواب دیں گے۔