موبائل فوں خریدنے میں مشکلات

طارق راحیل

محفلین
السلام علیکم۔۔۔!!!
موجودہ دور میں یقیناً ایک سمارٹ فون
آج کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہےلیکن اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہتے ہیں یا موجود موبائل کو بہتر فون سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ نیا موبائل کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کیونکہ آج سیمسنگ سےلیکر مائیکروسافٹ ،ایچ ٹی سی سے سونی اور سب سے بڑھ کر ایپل ۔۔۔ ہر ایک کمپنی اپنے بہترین موبائل کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے، لیکن اب اس مقابلے کی دوڑ میں 2 نمبر موبائل فون کی بھی ایک لمبی قطار موجود ہے۔
مجھ جیسے کم تنخواہ دار شخص کے لئے اچھا موبائل فون اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے خریدنا ایک بہت مشکل کام ہے کیونکہ قیمتیں بجٹ میں لے بھی آئیں تو 2 نمبر سیٹ سے بچنے کا کوئی طریقہ کار بھی سمجھ نہیں آتا، اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ ڈبہ پیک موبائل لے لیجئے لیکن میرے لیے اچھا موبائل اور وہ بھی ڈبہ پیک مشکل ہے۔ تو اسی لئے فورم پر مدد کی درخواست دے رہا ہوں کہ اچھے اور معیاری موبائل کی کیا کیا خصوصیات دیکھی جائیں اور 1 نمبر اور 2 نمبر موبائل کو پہچاننے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے
ماہرین امید ہے جلد جواب دیں گے۔
 
طارق راحیل

محفلین
چند احباب Sony Xperia Z 3 خریدنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور کچھ Motorola Droid Turbo
قیمت تقریبا" 15ہزار
کیا کہتے ہیں ماہرین؟
 
اگر تو برانڈ کانشیس ہیں تو سام سنگ لے لیں ۔ ورنہ کم قیمت میں اچھا انڈرائیڈ فون لینا چاہیں تو سکائی فون جو کہ کورین کمپنی ہے بہت اچھے ہیں ۔ 2 جی بی ریم میں 13 ایم پی کیم اور 16 سے 32 جی بی انٹرنل میموری سمیت 10 ہزار سے 12 ہزار کی رینج میں اچھے فیچر ز ہیں ۔ ڈس ایڈوانٹیج صرف یہ کہ ری سیل ویلیو نہیں ہے ۔ اگر خود لمبا عرصہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہت مناسب ہے ۔ خاص طور اسی رینج میں چائینز موبائل جیسا کہ کیو موبائل ، انفینیکس ، ژاومی وغیرہ سے کہیں اچھے ہیں ۔
 
اچھے اور معیاری موبائل کی کیا کیا خصوصیات دیکھی جائیں
یہ تو خریدار پر منحصر ہے کہ اس کی ضرورت اور استعمال کیا ہے۔
آج کل ایک کم از کم مناسب سمارٹ فون کے لیے کواڈ کور ، 2 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل میموری ہونا ضروری ہے۔ 3جی سپورٹڈ ہو۔ تصویر کشی کا شوق ہے تو 8 میگا پکسل کیمرہ۔ سکرین سائز 5 انچ یا اس سے اوپر۔
یاد رہے کہ یہ تمام سپیکس میرے نزدیک کم از کم ہیں۔
کمپنی جانی پہچانی ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ کم قیمت کمپنیز میں ہواوے، لینوو ، موٹرولامیری ترجیح ہیں۔
اور 1 نمبر اور 2 نمبر موبائل کو پہچاننے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے
سمارٹ فون کا آئی ای ایم ای نمبر ویریفائی کریں۔
ماڈل کو جی ایس ایم ایرینا کی ویب سائٹ پر تلاش کریں، اگر وہاں لسٹڈ نہیں تو احتیاط کریں۔ اگر لسٹڈ ہے تو سپیکس میچ کریں۔
 
آخری تدوین:

طارق راحیل

محفلین
ڈاکٹر صاحب مجھے برانڈ سے کوئی سروکار نہیں ایک بار خریدنا ہوتا ہے پچھلا فون 2012 سے نوکیا 110 استعمال کررہا تھا اب وہ ناقابلِ استعمال ہو چکا ہے تو بس چیز اچھی ہو اور بار بار بدلنے کی جھنجھٹ نہ ہو یہی کوشش و خواہش ہے۔
سکائی فون کا ماڈل وغیرہ بتا دیجئے تو عنایت ہو گی 15 ہزار کے آس پاس جو بھی اچھا موبائل دستیاب ہو سکے
شکر گزار ہوں آپکا
 
اگر تو برانڈ کانشیس ہیں تو سام سنگ لے لیں ۔ ورنہ کم قیمت میں اچھا انڈرائیڈ فون لینا چاہیں تو سکائی فون جو کہ کورین کمپنی ہے بہت اچھے ہیں ۔ 2 جی بی ریم میں 13 ایم پی کیم اور 16 سے 32 جی بی انٹرنل میموری سمیت 10 ہزار سے 12 ہزار کی رینج میں اچھے فیچر ز ہیں ۔ ڈس ایڈوانٹیج صرف یہ کہ ری سیل ویلیو نہیں ہے ۔ اگر خود لمبا عرصہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہت مناسب ہے ۔ خاص طور اسی رینج میں چائینز موبائل جیسا کہ کیو موبائل ، انفینیکس ، ژاومی وغیرہ سے کہیں اچھے ہیں ۔
اے جناب تواڈی موبائلاں دی ہٹی وی ہے ؟
 
انگریز بولتے ہوئے اکثر آر کھا جاتے ہیں. :p
اوہ ۔۔۔ اچھا انٹرنل۔ میں سمجھا تھا کہ شاید ان کی کوئی میموری ہے۔
300px-Intel-logo.svg.png
 
فہد اشرف

محفلین
سستے فون میں ایم آئی 3 ایس اور 3ایس پرائم کی قیمت (ہندوستان میں) بالترتیب 7000 اور 9000 ہے اس فون کی سب سے بڑی خاصیت اس 4100 mAh بیٹری جسے آپ آرام سے دو دن استعمال کر سکتے ہیں، اسکرین 5 انچ ہے کیمرہ 13 میگا پکسل پرائمری اور 5 میگا پکسل سیکنڈری ہے۔ RAM 2gb ( پرائم میں 3 gb) اور 16 gb انٹرنل میموری (پرائم میں 32 gb ) ہے
مزید خصوصیات کے لیے
Redmi 3S Price and Features - Mi India
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
3 ایس میں نے اکتوبر میں لیا تھا ۵ مہینے بخیر و خوبی چلنے کے بعد 14 مارچ کو چوری ہو گیا فی الحال میرے استعمال میں Mi کا 4a ہے جس کی قیمت 6000 ہے 2gb RAM، 16gb ROM، کیمرہ 13 اور 5 بیٹری 3120 mAh ہے۔
Redmi 4A Price and Features - Mi India
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
ان فونز میں مجھے جو کمی نظر آئی وہ ہائبرڈ سم سلاٹ ہے جس میں آپ ایک وقت میں ایک سم ایک میموری کارڈ یا دو سم بنا میموری کارڈ لگائے استعمال کر سکتے ہیں ۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
موجودہ دور میں یقیناً ایک سمارٹ فون
آج کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہےلیکن اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہتے ہیں یا موجود موبائل کو بہتر فون سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ نیا موبائل کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کیونکہ آج سیمسنگ سےلیکر مائیکروسافٹ ،ایچ ٹی سی سے سونی اور سب سے بڑھ کر ایپل ۔۔۔ ہر ایک کمپنی اپنے بہترین موبائل کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے، لیکن اب اس مقابلے کی دوڑ میں 2 نمبر موبائل فون کی بھی ایک لمبی قطار موجود ہے۔
مجھ جیسے کم تنخواہ دار شخص کے لئے اچھا موبائل فون اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے خریدنا ایک بہت مشکل کام ہے کیونکہ قیمتیں بجٹ میں لے بھی آئیں تو 2 نمبر سیٹ سے بچنے کا کوئی طریقہ کار بھی سمجھ نہیں آتا، اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ ڈبہ پیک موبائل لے لیجئے لیکن میرے لیے اچھا موبائل اور وہ بھی ڈبہ پیک مشکل ہے۔ تو اسی لئے فورم پر مدد کی درخواست دے رہا ہوں کہ اچھے اور معیاری موبائل کی کیا کیا خصوصیات دیکھی جائیں اور 1 نمبر اور 2 نمبر موبائل کو پہچاننے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے
ماہرین امید ہے جلد جواب دیں گے۔
http://www.gsmarena.com/xiaomi_redmi_4a-8420.php
http://www.gsmarena.com/xiaomi_redmi_4a-8420.php

ژاومی کا ریڈ می ٖفور اے redmi 4a آپ کیلئے بہترین رہے گا۔ daraz.pk پر 16 جی بی ورژن آن لائن دستیاب ہے تیرہ ہزار نو سو میں اور 32 جی بی ورژن چودہ ہزار پانچ سو میں ۔ آپ کیش آن ڈیلیوری پر بھی آرڈر کرسکتے ہیں۔ سیل فون آپ کو دو تین دن میں موصول ہو جائے گا اور موبائل فون ریسیو ہونے پر پے منٹ کر دیجئے گا۔ دراز کا لنک اور جی ایس ایم ایرینا کا لنک ساتھ منسلک کر رہا ہوں۔ ملاحظہ کر لیجئے۔

دراز ربط ریڈمی فور اے 16 جی بی ورژن
دراز ربط ریڈمی فور اے 32 جی بی ورژن
جی ایس ایم ایرینا ربط
 
ستے فون میں ایم آئی 3 ایس اور 3ایس پرائم کافی قیمت (ہندوستان میں) بالترتیب 7000 اور 9000 ہے اس فون کی سب سے بڑی خاصیت اس 4100 mAh بیٹری جسے آپ آرام سے دو دن استعمال کر سکتے ہیں، اسکرین 5 انچ ہے کیمرہ 13 میگا پکسل پرائمری اور 8 میگا پکسل سیکنڈری ہے۔ RAM 2gb ( پرائم میں 3 gb) اور 16 gb انٹرنل میموری (پرائم میں 32 gb ) ہے
مزید خصوصیات کے لیے

ژاومی کا ریڈ می ٖفور اے redmi 4a آپ کیلئے بہترین رہے گا۔ daraz.pk پر 16 جی بی ورژن آن لائن دستیاب ہے تیرہ ہزار نو سو میں اور 32 جی بی ورژن چودہ ہزار پانچ سو میں ۔ آپ کیش آن ڈیلیوری پر بھی آرڈر کرسکتے ہیں۔ سیل فون آپ کو دو تین دن میں موصول ہو جائے گا اور موبائل فون ریسیو ہونے پر پے منٹ کر دیجئے گا۔ دراز کا لنک اور جی ایس ایم ایرینا کا لنک ساتھ منسلک کر رہا ہوں۔ ملاحظہ کر لیجئے۔

بڑے ادب کے ساتھ ایک گذارش کرنا چاہوں گا کہ ژاومی ، ریڈ می ، ایم آئی ، کیو موبائل ، ان سب کا ایک بہت بڑا ڈرا بیک ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کی آن لائن ڈیویلپمنٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ مطلب یہ کہ اگر کبھی سیٹ کے سافٹ ویئر میں تھوڑا بہت مسئلہ آ جائے اور آپ کو کسٹم روم انسٹال کرنا پڑے یا کم از کم سٹاک پہ ہی واپس جانا پڑے تو لگ سمجھ جاتی ہے ڈھونڈنے میں ۔ اور آخری حل یہ ہوتا ہے کہ حفیظ سنٹر لے جائیں ۔
 
Top