مورنگا یا سوہانجنا : ایک کرشماتی پودا

منصور مکرم

محفلین
کافی اچھی معلومات ملی۔ پتہ نہیں کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں اسکو کس کس نام سے پکارا جاتا ہے۔

کوشش کرتا ہوں کہ کہیں سے اسکے بیج مل جائے تاکہ بویا جائے۔

اتنی مفید معلومات شائع کرنے کا شکریہ
 
وجی

لائبریرین
بھائی کوئی اس پودے کی تصویر بھی لگا دیں ہمیں بھی پتا چلے کہ کونسے پودے کی بات ہورہی ہے ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بھائی کوئی اس پودے کی تصویر بھی لگا دیں ہمیں بھی پتا چلے کہ کونسے پودے کی بات ہورہی ہے ۔

Sonjna_%28Moringa_oleifera%29_leaves_with_flowers_at_Kolkata_W_IMG_2125.jpg
 
تلمیذ

لائبریرین
ادھر ہمارے علاقے ،گجرات، گجرانوالہ، لاہور یعنی ماجھے میں بھی (بلکہ میراخیال ہےپورے پنجاب میں) اس کا یہی نام ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
میں تو صرف اس کے ٹیبلٹ حاصل کرسکا لیکن اپنے بھائی سے اس کا ذکرکیا تو اس نے بتایا کہ وہ کراچی میں اس کا ساگ (سالن) کھا چکا ہے
اس کے پتے سوکھا کر بھی پکائے جاسکتے ہیں- کراچی میں اس کا درخت لگا یا جاسکتا ہے اور کچھ درخت موجود ہیں ہمارے علاقے(گلشن اقبال)
میں اس کے - قدرتی غذاؤں سے ہم دور ہوتے جارہے ہیں ایسے میں اس درخت کے فوائد سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے تو اس سے
اچھی بات کیا ہوگی -
 
گلشن اقبال میں کہاں ؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ الف نظامی بھائی معلومات کے لیے۔

میرا پسندیدہ کھانا ہے اس کا سالن مجھے بے حد پسند ہے اس کے پھولوں کا بھی اور اس کی پھلیوں کا بھی، دونوں ہی بہت لذیذ بنتے ہیں اور مجھے تو اس حد تک پسند ہیں کہ اگر مسلسل کئی روز بھی کھانا پڑے تو کھا سکتی ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں تو صرف اس کے ٹیبلٹ حاصل کرسکا لیکن اپنے بھائی سے اس کا ذکرکیا تو اس نے بتایا کہ وہ کراچی میں اس کا ساگ (سالن) کھا چکا ہے
اس کے پتے سوکھا کر بھی پکائے جاسکتے ہیں- کراچی میں اس کا درخت لگا یا جاسکتا ہے اور کچھ درخت موجود ہیں ہمارے علاقے(گلشن اقبال)
میں اس کے - قدرتی غذاؤں سے ہم دور ہوتے جارہے ہیں ایسے میں اس درخت کے فوائد سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے تو اس سے
اچھی بات کیا ہوگی -

کراچی میں تو اس کے درخت بہت سی جگہوں پر موجود ہیں لیکن بہت کم لوگ ان سے استفادہ کرتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اسے سُکھایا (خشک) بھی کیا جاتا ہے اور پھر جب بھی دل ہو اسے خشک سبزی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور گوشت کے ساتھ اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوجاتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور اب میرا سہانجنا گوشت کھانے کا جو دل کر رہا ہے میں کہاں مروں سمندر مین چھلانگ لگا دوں کہ اپنا سر توڑوں ؟ آپ لوگ ایسی ایسی چیزیں یاد دلا کر ہمارے جذبات سے کھیلتے ہو :grin:

عمران بھائی لگا تو نہیں دی چھلانگ کہیں :happy:
 
Top