موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
ابھی تک تو ٹھیک طرح سے سردی نہیں ۔
یہاں گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں محترمہ بے نظیر بھٹو آئی تھی، ہاکی گرائونڈ‌میں جلسہ تھا ، ہم لوگ کوریج کے لیے گئے ہوئے تھے تو اتنی سردی تھی کہ کچھ لکھا ہی نہیں جارہا تھا۔
اس کے بعد غالباً جنوری میں اے پی ڈی ایم کا جلسہ تھا اسی گروائنڈ میں ، قاضی حسین احمد، عمران خان،قادر مگسی ،محمود خان اچکزئی سب آئے ہوئے تھے ، ان دنوں برف بھی پڑی تھی اور جس دن جلسہ تھا اس دن تو درجہ حرارت منفی پندرہ تھا ۔ نا پوچھو اس دن کام کیسے کیا ۔

آئندہ مہینے برفباری کی توقع ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ایک بنگالی بابو کی بات یاد آئی، پنڈی میں تھا، گرمیوں کے موسم میں خاصی بارش ہوئی تھی جس سے موسم بھی خاصا ٹھنڈا ہو گیا تھا۔ تو کہنے لگا کہ " جب گورمی میں اتنا شوردی تو شوردی میں کتنا شوردی ہو گا۔" (جب گرمیوں میں اتنی سردی ہے تو سردیوں میں کتنی سردی ہو گی۔)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں کا موسم بہت اچھا ہو گیا ہے۔ ہیٹر وغیرہ بند کر دیئے ہیں۔ دھوپ بہت اچھی تھی۔ ہوا بالکل بھی ٹھنڈی نہیں ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
موسم بدستور سرد ھے یہاں مگر دو دن سے بارش نہیں ہوئی جبکہ درجہ حرارت صفر ھے۔ اندر کا موسم بہت ہی اچھا ھے خیر سے:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو دونوں موسم بہت اچھے ہیں۔ باہر بہت اچھی دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ اندر اتنی ہی گرمائی ہے۔
 

زین

لائبریرین
اللہ خیر کرے ۔ عزیز امین صاحب کیا ہو اہے ۔ یہ آپ کا موڈ "‌بیمار" کیوں ہے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top