موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
سردی بڑھتی ہی جا رہی ھے، کل سے بارش نہیں ہوئی مگر ہوا بہت تیز ھے۔ اندر کا موسم کچھ عجیب سا ہی ھے بیان سے باہر:)۔ اس دھاگے میں اضافی اچھا لگا، شکریہ زونی۔
 
موسم اچھا ہے۔۔۔ کچھ کچھ سردی ہونے لگی ہے۔۔۔ اور مجھے سردی کا موسم پسند ہے۔۔۔ اندر کا موسم بھی خوشگوار ہی ہے۔۔۔ خدا کرے کہ خوشگوار ہی رہے۔
 

طالوت

محفلین
بیرونی موسم خشگوار ہے --- اندر کا اتھل پتھل ہوتا رہتا ہے ، کبھی سردی کبھی گرمی کبھی خزان کبھی بہار -- لمحہ بہ لمحہ بدلتا ہے مگر آ ج عزیز امین کی وجہ سے قدرے خوشگوار ہے ۔۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
برف کا طوفان چل رہا ہے۔ پورے فن لینڈ میں آج رات کے دوران دس سینٹی میٹر اور بعض علاقوں‌میں بیس سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی امید ہے۔ بہت ہی شاندار موسم
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی تھوڑی سی سردی ہی ادھر بھیج دیں، برف اور بارش نہ سہی۔ اب تو نومبر بھی ختم ہونے کو ہے۔
 

تعبیر

محفلین
آج یہاں بھی باہر موسم کچھ سرد تھا جبکہ اندر کا موسم کچھ کہا نہیں جا سکتا بس متبادل ہی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
آج گاڑی کے وہیل بدلوانے کے لئے دو بار نوکیا شہر گیا۔ دوسری چکر پر واپس روانہ ہوتے ہوئے طوفان شروع ہو گیا۔ نوکیا سے توی یالا Toijala کافی فاصلے پر ہے۔ برف کی وجہ سے موٹر وے پر حد رفتار کم ہو چکی تھی اور گاڑیوں‌ کی فاگ لائٹس آن تھیں۔ درجہ حرارت منفی چار ہے لیکن محسوس منفی پندرہ ہو رہا ہے کہ ہوا بہت تیز چل رہی ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ اس کی کچھ وڈیوز یا تصاویر لگاؤں
 

ماوراء

محفلین
ہاں یہ ہوئی نا بات، تو پھر پھل پھول کب تک لگ جائیں گے؟
باہر کی بہار کا تو پتہ ہوتا ہے کہ کب پھل ، پھول کھلیں گے۔ اندر کی بہار کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔۔۔ کیا پتہ پھل، پھول آنے سے پہلے ہی خزاں آ جائے۔:grin:

ویسے اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو۔۔۔لیکن دیکھتے ہیں کب تک بہار رہتی ہے۔
 

زین

لائبریرین
کچھ نہیں‌بھائی ایسے ہی موڈ کچھ خراب سا تھاتولکھ دیا باقی کوئی خاص وجہ نہیں‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top