سردی بڑھتی ہی جا رہی ھے، کل سے بارش نہیں ہوئی مگر ہوا بہت تیز ھے۔ اندر کا موسم کچھ عجیب سا ہی ھے بیان سے باہر۔ اس دھاگے میں اضافی اچھا لگا، شکریہ زونی۔
بیرونی موسم خشگوار ہے --- اندر کا اتھل پتھل ہوتا رہتا ہے ، کبھی سردی کبھی گرمی کبھی خزان کبھی بہار -- لمحہ بہ لمحہ بدلتا ہے مگر آ ج عزیز امین کی وجہ سے قدرے خوشگوار ہے ۔۔
وسلام
آج گاڑی کے وہیل بدلوانے کے لئے دو بار نوکیا شہر گیا۔ دوسری چکر پر واپس روانہ ہوتے ہوئے طوفان شروع ہو گیا۔ نوکیا سے توی یالا Toijala کافی فاصلے پر ہے۔ برف کی وجہ سے موٹر وے پر حد رفتار کم ہو چکی تھی اور گاڑیوں کی فاگ لائٹس آن تھیں۔ درجہ حرارت منفی چار ہے لیکن محسوس منفی پندرہ ہو رہا ہے کہ ہوا بہت تیز چل رہی ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ اس کی کچھ وڈیوز یا تصاویر لگاؤں