موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
جب کچھ اچھا لگتا ہے یا کچھ اور۔۔۔تو پتہ نہیں ۔۔میرے ایکسپریشن کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں۔
جیسے کبھی کبھی خوشی میں بھی آنسو آ جاتے ہیں نا۔۔ اسی طرح سمجھ لو۔۔۔!:grin:

موسم اچھا ہو رہا ہے۔۔لیکن میں باہر نہیں جا سکتی ابھی۔۔۔شاید یہ منہ بنانے کی وجہ یہی ہو۔
 

راجہ صاحب

محفلین
لاہور میں آج رات موسم ٹھنڈا رہے گا
اس وقت درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ کم سے کم 20 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ
 

تیشہ

محفلین
بہت ٹھنڈ ۔۔ سردی سردی سردی ہورہی ہے ۔۔ہیٹینگ آن ہے ۔
chips.gif
 

فہیم

لائبریرین
آپ دونوں تھوڑی تھوڑی سردی گرمی کا تبادلہ کیوں نہیں کرلیتے۔
تاکہ دونوں‌ جگہ موسم خوشگوار ہوجائے:rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
تو میں نے کب منع کیا ہے آکر جسکا دل ہے لے لیں ۔،
مجھے تو اسوقت شدید سردی لگ رہی ہے باہر بہت ٹھنڈ ہے ، گھر کو گرم کرنے کو ہیٹینگ آن کر رکھی ہے ۔
مگر گرمی مجھے نا بیھجوانا کہ گرمی میں برداشت نہیں کرسکتی بیمار ہوجاتی ہوں ۔۔ باقی سردی جس نے لینی ہے آکر لے جائے :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
کیوں اس میں نا ماننے کی کیا بات بھلا ۔ قسم سے میں نے کچھ دیر پہلے آف کی ھے ۔ میری طرف آج بہت ٹھنڈ ہے ۔ لندن میں بھلے ہو نا ہو آپکو پتا تو ہے میرا شہر سمندر پے ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں گرمی سے بُرا حال ہو رہا ہے، اوپر سے ریت کا طوفان آیا ہوا ہے، اور آپ ہیں کہ ہیٹر چلا کر بیٹھی ہوئی ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
سردی سے ٹٹھر رہی تھی ، مناہل کو بھی ٹھنڈ لگ رہی تھی ۔۔
تو تھوڑا گرم رکھنے کو آن کی تھی ۔۔ میرا گھر بہت بڑا نہیں ہے لہذا پندرہ بیس منٹ میں ہی کونا کونا گرم ہوجاتا ہے ۔ باہر درخت تیز ہوا سے ایسے ہل رہے ہیں جیسے گرنے لگے ہیں شاں شاں کی آوازیں آتی ہیں ۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں، ہمارے ہاں بھی سردی ہے ابھی۔ کچھ دیر کے لیے ہیٹر بھی آن کرنا پڑتا ہے۔ ہیٹر نہیں تو گھر میں بھی سویٹر پہننا پڑتا ہے۔باہر اس وقت 3 درجہ حرارت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی یہاں تو گرمی سے برا حال ہے اوپر سے ریت کا طوفان آج صبح اتنا زیادہ تھا کہ راستہ بھی صاف نظر نہیں آ رہا تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top