زونی
محفلین
لیں جناب اللہ اللہ کر کے موسم کے حال والا دھاگہ اپنے اختتام کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ھے ، میری نظر پڑی تو سوچا کیوں نہ اس بار حسن اور شمشاد بھائی کی غیر موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیا دھاگہ کھولنے کا شرف حاصل کیا جائے ، پتہ تو چلے کیا لطف آتا ھے نیا دھاگہ شروع کرنے میں
تو اس دھاگے میں جیسا کہ عنوان سے ظاہر ھے کہ موسم کا حال ہی بتانا ھے لیکن اپنے علاقے کے موسم کا
اور اسکے ساتھ مزید کچھ اضافہ میں نے یہ کر دیا ھے کہ باہر کے موسم کے ساتھ اپنے اندر کے موسم کا بھی کچھ حال ہو جائے توآغاز میں ہی کر دیتی ہوں ،،،،،،،
کہ باہر کا موسم خاصا سرد ھے جبکہ اندر ابھی معتدل ٹائپ موسم چل رہا ھے