موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
حسن، صرف منفی 14 سے فریز نہیں ہوتی۔ میں تو حیران ہوتی ہوں، نارتھ ناروے میں جو منفی 40 یا اس سے بھی زیادہ تک درجہ حرارت میں رہتے ہیں، وہ لوگ کیسے جیتے ہوں گے۔
 
حسن علوی

محفلین
حسن، صرف منفی 14 سے فریز نہیں ہوتی۔ میں تو حیران ہوتی ہوں، نارتھ ناروے میں جو منفی 40 یا اس سے بھی زیادہ تک درجہ حرارت میں رہتے ہیں، وہ لوگ کیسے جیتے ہوں گے۔

اس مقام کے لیئے کیا خوب لفظ ھے 'اُف توبہ'

یعنی کہ منفی چالیس، دیکھنا کہیں غلطی سے شمال کی جانب سفر کا ارادہ نہ فرما لینا۔ نہیں تو ہم بھی محفل میں کہا کریں گے کہ ایک ماوراء ہوا کرتی تھی اللہ کی بندی:grin::grin:
 
یہ کہنے کا وقت دور نہیں ہے۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کتنا شوق ہے ناں ان کو مرنے کا، پہلے جیہ، پھر زینب اور اب ماوراء بھی یہی کہہ رہی ہے۔ چلو ٹھیک ہے اکٹھی ایک ہی دفعہ فاتح خوانی کر دیں گے۔
 
ماوراء

محفلین
ارے نہیں شمشاد بھائی۔۔۔ابھی تو نہیں مرنا میں نے۔۔۔۔ابھی تو مجھے بہت کام ہیں۔ میں تو کچھ اور کہہ رہی تھی۔
اللہ میری اچھی اور لمبی عمر کرے۔ آمین۔ :Aaina:
 
قیصرانی

لائبریرین
آج کل موسم کافی حریان کر رہا ہے۔ رات کو منفی دس سے منفی بیس کے درمیان، دن کو مثبت۔ ابھی برفباری ہو رہی ہے تو ابھی پانچ منٹ بعد دھوپ، پھر دھوپ اور برف ایک ساتھ پھر صرف برف

پرسوں رات سے کل رات تک مسلسل برفباری ہوئی ہے اور تقریباً‌ایک فٹ برف پڑی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top