موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
بابا باہر بھی تو اے سی والی گاڑیوں میں ہی جاتے ہونا اور مساجد بھی تو اے سی والی ہی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ باتوں پر پردہ ہی پڑا رہے تو اچھا ہوتا ہے۔
جی ہاں مسجدیں اور گاڑیاں بھی اے سی والی ہی ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
پھر آپ کے لئے ایک مشورہ ہے وہ یہ کہ واش روم میں ایک مٹکا رکھ لیں جس میں پانی بھرا رکھیں یا پھر بالٹی میں پانی بھرا رکھیں اس طرح آپ کو نورمل پانی میسر آئے گا
یا پھر ایک حل ہے وہ یہ کہ اگر آپ کا واش روم اپکے کمرے سے منسلک ہے تو واش روم کا دروازہ کلا رکھا کریں تاکہ اے سی کی وجہ سے مٹکا میں موجود پانی ٹھنڈا ہو سکے
 

زینب

محفلین
واہ واہ کیا نایاب مشورہ ہے وجی کا۔۔۔۔۔۔۔۔آج بھی یہاں 41 سے کچھ اوپر ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔ابھی ت ک گرمی کم ہونے کے کوئی اثار نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہی کرتا ہوں بھائی، ایک بڑا ڈرم رکھا ہوا ہے جو بھر کر رکھتے ہیں تا کہ دن میں استعمال میں آسانی رہے۔
 

وجی

لائبریرین
یہ تو پھر اچھی بات ہے نا
زینب بی بی بات یہ ہے کہ کچھ ہمارے اعمال کا بھی اثر ہے
ویسے کراچی میں تو ایسا ہی ہوتا ہے کہ اپریل مئی کے کچھ دن گرمی زیادہ ہوتی ہے پھر کم ہوجاتی ہے اور پھر ستمبر اکتوبر کے کچھ دن زیادہ ہوتی ہے اور پھر کم ہوتا شروع ہوجاتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اعمال کا اثر ضرور ہو گا، ویسے مشرق وسطیٰ ہے ہی گرم علاقہ، اور آج کل تو لُو چلتی ہے جس کی وجہ سے مکانوں کی چھتوں پر رکھی پانی کی ٹنکیاں اور اوپر سے دھوپ، پانی کو اُبال کر رکھ دیتی ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی مشرق وسطٰی کی گرمی دراصل ایمان والوں کی گرمی کی وجہ سے بھی گرم رہتا ہے سال ہاں سال
 

عزیزامین

محفلین
موسم کا حال

اسے دھا گے کانم ہی تعارف ہے لیکن گھبرایں نھیں جو تعارف رہ گیا ھے میں کراے دیتا ھوں اس دھاگے کا اصول کچھ اسطرح سے ہے آپ اس جگہ کانام بتانے کے ساتھ یہ بھی بتانا واہاں کا موسم کیسا ھے یعنی کتنے سینٹی گریٹ اور اس موسم کو آپ کس طرح محسوس کر رھے ھیں امید ھے موضوع ہسند آے گا شکریہ
 

ابوشامل

محفلین
گزشتہ چند روز کراچی میں زبردست گرمی پڑی ہے اور درجہ حرارت 43 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔ آسمان صاف نہیں دکھائی دیتا تھا بلکہ ایسا لگتا جیسا دھول چھائی ہوئی ہے، ہوا بہت گرم، لو کی طرح، رات کو بھی نلکوں سے گرم پانی آ رہا ہے۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سب کا مطلب یہ نہیں کہ آج موسم اچھا ہو گیا ہے بلکہ آج بھی ایسا ہی ہے :) بس آسمان بہت صاف ہے جس کی فضا سے دھوپ کی شدت میں اور تیزی آ گئی ہے البتہ ہوا پہلے جیسی گرم نہیں۔ اللہ رحم کرے روزہ داروں پر۔
 

تیشہ

محفلین
امین ص دیکھ لیں آپکے تھریڈ میں کوئی بھی نہیں آیا :music:
صرف میں آئی ہوں ، ۔۔ :hatoff:

اگر میں بھی آکر موسم کا حال نا بتاؤں تو خود سوچیں کون آئے گا ادھر کو :music: ، بہتر ہے ناں میں ہی آجاؤں :hatoff: ورنہ سنسان ویراں پڑا ہوا ہے یہ تھریڈ ۔
festive.gif
 

تیشہ

محفلین
اب موسم کا حال بھی تو بیان کردو ناں :music:


موسم ہے بڑا قاتل ۔ ۔۔ :music:
کھوُ جائے نا کہیں آوارہ دل

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=1gQa3aIrDEc[/ame]

musical.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top