موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج تو میں باہر ہی نہیں گیا گرمی کی وجہ سے، سوائے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے۔ گرمی اُسی زور شور سے ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
جلا کون رہا ھے زینب جی میں تو سچ بتا رہا ہوں۔ ویسے میرے حساب سے انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا چاہے گرمی ہو یا سردی۔ یکسانیت کا شکار آدمی ہر حال میں ناخوش ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو ابھی بھی اُسی طرح گرمی ہے۔ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ رات کو بھی نلکے میں گرم پانی آتا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
یہاں تو ابھی بھی اُسی طرح گرمی ہے۔ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ رات کو بھی نلکے میں گرم پانی آتا ہے۔


ایک علاج ھے شمشاد بھائی اوپر چڑھ کر پانی کی ٹینکی میں برف ڈال دیا کریں نلکوں میں پانی ٹھنڈا آئے گا پھر;)
 

شمشاد

لائبریرین
مفت مشورے کا شکریہ۔ ایسا کیوں نہ کروں کہ فریج سے لیڈ لے کر اوپر ٹنکی میں دے دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج جمعہ کا دن ہے۔ دفتر سے چھٹی ہے۔ صرف جمعہ کی نماز ادا کرنے باہر گیا تھا۔ شدید دھوپ ہے۔ کمرے میں گھپ اندھیرا کیئے اے سی لگائے بیٹھے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
آپ خوش نصیب ہیں شمشاد بھائی جو اےسی لگا سکتیں ہیں یہاں بہت گرمی پڑ رہی ہے دو دنوں سے اور اوپر سے بجلی کی آنکھ مچلولیاں‌ بھی چل رہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ یہاں یہ سہولت تو ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔
لیکن اس دفعہ گرمی بھی کچھ زیادہ ہی پڑی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
گرمی زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی میں بیٹھ کر ایسی باتیں کرتے ہو
دل جلانے کی باتیں کرتے ہو
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی ہر وقت تو اے سی میں نہیں بیٹھے رہتے۔ باہر بھی تو جانا ہوتا ہے ناں تو لگ پتہ جاتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top