موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج تو آدھا دن میں باہر گھومتا رہا ہوں۔گرمی سے وہ حال ہوا کہ کیا بتاؤں۔ اوپر سے یہاں کی بے ہنگم ٹریفک۔
 

ماوراء

محفلین
ابھی کالے بادل آئے ہوئے ہیں۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔ مجھے سردی لگ رہی ہے اور میں کھڑکی بند کر رہی ہوں۔ امی کھول رہی ہیں۔ :confused:
 

سارا

محفلین
میری طرف بھی یہی کچھ ہو رہا ہوتا ہے مجھے سردی لگتی ہے میں اے سی بند کر رہی ہوتی ہوں اور کوئی نہ کوئی جا کر پھر لگا دیتا ہے،،:(
 

سارا

محفلین
پھر رات کو مجھے نیند کیسے آئی گی۔۔کیوں کہ مجھے رات کو اے سی پسند ہے لیکن دن کو نہیں اب کیا میں اس کی تاروں کو جوڑتی توڑتی ہی رہوں گی ساری زندگی۔۔:confused:
 

حسن علوی

محفلین
مسئلہ تو گھبیر ھے لیکن اس کا بھی حل ھے، ایسا کرنا دوپہر کو سوئچ میں برف ڈال دینا وہ رات تک ہی پگھلے گی اور رات کو اے سی چلا لینا، ویری سِمپل:hatoff:
 

سارا

محفلین
آپ ایسا کرو پہلے یہ سب اپنے اے سی پر ٹرائی کرو کچھ دن تک مسلسل ایسا کرنے کے بعد مجھے بتانا کہ اے سی ابھی تک صحیح ہے یا انا للہ پڑھنا پڑھ گیا ہے اس کے بعد میں سوچوں گی اس پر عمل کرنے کے بارے میں۔۔:cool:
 

حسن علوی

محفلین
ہمارے ہاں تو اے سی ھے ہی نہیں۔ ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ مفت مشورہ دے رہا ہوں بھئی ایک بار آزما کر تو دیکھو۔ ڈاکٹر حسن کے پاس ہر مسئلے کا حل ھے۔ بس فکر ناٹ:grin1:
 

سارا

محفلین
مجھے آزمانے کی ضرورت نہیں۔۔مجھے ماوراء کی طرح کھڑکی سے ٹھنڈی ہوائیں نہیں‌آتی گرم ہوائیں آتی ہیں اس لیے میں کبھی کبھار کھڑکی کھول لیتی ہوں۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
:hehe:
توبہ۔۔۔حسن کے مشورے۔۔۔۔بےوقوف تو نہیں سمجھ رہے ہمیں۔۔۔:rolleyes:

مجھے بے وقوف سے ایک لطیفہ یاد آگیا ہے۔۔

ایک تقریب میں بہت سے لوگ بار بار مقرر کی تقریر میں مداخلت کر رہے تھے۔۔مقرر صاحب چڑ کر بولے۔۔
لگتا ہے یہاں بہت سے بے وقوف جمع ہو گئے ہیں۔۔اگر ایک وقت میں ایک ہی بے وقوف بولے تو اچھا ہے۔۔
ٹھیک ہے۔۔آپ بولیے۔۔''یہ کہہ کر تمام سامعین خاموش ہو گئے۔۔:cool:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top