موسم کا حال!

میم نون

محفلین
برف باری اور عربوں میں؟ :eek:

ویسے ہمارے ہاں ایک دو دفعہ تو ہو ہی جاتی ہے سال میں، پچھلے سال نہیں ہوئی تھی مگر۔


آج کا موسم تو کافی خوشگوار تھا، سارا دن دھوپ نکلی رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عرب میں برفباری نہیں بھائی، وہ میں حسن علوی کو کہہ رہا تھا جو ابھی سے " ہائے او ربا میں کہاں آ گیا" کہہ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں جو علاقہ شمال میں اردن کے قریب ہے وہاں کبھی کبھار برف باری ہو جاتی ہے۔ اور سردی وہاں اتنی ہوتی ہے کہ کچھ نہ پوچھیں۔ لیکن ریاض وہاں سے بہت ہی زیادہ دور ہے۔
 

میم نون

محفلین
ویسے تو دو تین دنوں سے سورج اچھا نکل رہا ہے، لیکن پھر بھی تھوڑی تھوڑی ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے، رات کو حاصکلر۔
 

حسن علوی

محفلین
رم جھم رم جھم پڑے پھوار
تیرا میرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہو;)

شمشاد بھائی یہاں بہت بارش ہوتی ھے خدا کی پناہ اتنی بارش پاکستان میں ہو تو نہ جانے کیا ہو:eek:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو مجھے بھی معلوم ہو گیا ہے کہ بہت بارش ہوتی ہے لیکن میرے پوچھنے کا مطلب تھا کہ تیز بارش ہوتی ہے یا ہلکی ہلکی ہوتی رہتی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
آج قدرے خوشگوار موسم اور مطلع صاف ھے۔

بارش نہیں ھے ورنہ تو ہر وقت ہلکی ہلکی ہوتی ہی رہتی ھے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری۔
 

میم نون

محفلین
دو تین دن سے صبح کے وقت بادل چھائے ہوتے ہیں لیکن 9 سے 10 بجے کے بعد ورج زور و شور سے نکل آتا ہے، آج بھی ایسا ہی ہے؛)
 
Top