مولانا ڈاکٹر منظور مینگل نے 2 ماہ میں پی ایچ ڈی کر لی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
چونکہ مجھے یہاں جھوٹا کہا گیا ہے تو میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اس الزام کو غلط ثابت کروں۔

یہ رہا وڈیو لنک جس کی میں بات کر رہا تھا۔ خاص طور پر 2:30 پر سنیں اور جانچیں کہ غلط بیانی کون کر رہا ہے۔

یہ وہی وڈیو ہے جو میں نے اوپر لنک دیا۔ مگر چونکہ آپ کے دئے گئے لنک میں پوری وڈیو نہیں، وڈیو کا صرف ایک حصہ ہے اس لئے میں نے اصل وڈیو کے چار حصوں کا پہلا حصہ لنک کی صورت میں بھیج دیا ہے۔ قارئین میرے دئے گئے لنک پہلے حصے سے چوتھے حصے تک مکمل وڈیو دیکھ لیں، معلوم ہوجائے گا کہ آپ کی عبارت درست تھی یا میرے عبارت جو میں نے بصورتِ ”سہ نکاتی“ مراسلہ ارسال کی ہے۔

والسلام۔
 
علی فاروقی

محفلین
وائے مصیبت کہ ہمارے ہاں یو ٹیوب بند پڑی ہے۔
اور اے میرے عزیز دوستو ۔ یہ ڈگری ڈگری کاکیا شور مچا رکھا ہے آپ لوگوں نے کیا آپ نے سابق وزیراعلی بلوچستان کا یہ بیان نہیں پڑھا کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے چاہےتھر ما میٹر کی ہو یا یونیورسٹی کی۔اب ایسے مُلک میں اگر کسی نے دو مہینے میں ڈگری لے ہی لی ہے اور ملک کی کسی جامعہ نے دے ہی دی ہے تو اس پر تعجب کیسا ۔ اور اس پر بحث کیسی۔ویسے مولانا کی ڈگری سے کوئی انقلاب نہیں آنے والا۔پچھلے آٹھ سو سال سے یہ مولانا حضرات ایسی ہی غیر اعلانیہ ڈگریاں لیتے رہے ہیں۔اور پچھلے آٹھ سو سال کی تاریخ بھی آپ کے سامنے ہے۔ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے۔آمین
 
سویدا

محفلین
موضوع کہاں سے کہاں نکل پڑا
ایک بار پھر فرقہ واریت شروع
بہرحال ایک سوال یہ بھی ذھن میں آرہا ہے کہ کراچی یونی ورسٹی اور دیگر کئی یونیورسٹیز کے سربراھان کلیہ کے پاس سرقات کی صورت میں جو پی ایچ ڈی ہے اس کی طرف بھی کچھ فکر کرنی چاھیے چوری کے مقالوں پر پی ایچ ڈی حاصل کرکے جو ڈاکٹر کھلوائے جارہے ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ وہ ڈین آف فیکلٹی بھی بن جاتے ہیں اور سرقہ کے جرم میں ایک ڈین فارغ کیا جاتا ہے تو اس کی جگہ بھی کوئی ایسا ہی ڈین بنادیا جاتا ہے جو ڈاکہ ڈال کر پی ایچ ڈی حاصل کیا ھوا ھو
لیکن وہ سب یونی ورسٹی میں ہورہا ہے اس لیے کوئی مسئلہ کی بات نہیں
سارا مسئلہ یہ ہے کہ ایک ملا بے چارے نے پی ایچ ڈی اور وہ بھی دو ماہ میں کیسے مکمل کرلی
مولوی صاحب کی پی ایچ ڈی کی تحقیق بھی باسانی ممکن ہے کہ آیا جعلی ہے یا سرقہ ہے
یا عامر لیاقت کی طرح کی پی ایچ ڈی ہے
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ دھاگہ لاک ہی کردیاجائے تو بہتر ہے!
اب عنوان ”ڈاکٹر منظور مینگل کی ڈگری جعلی یا اصلی کی بحث“ سے بدل کر ”ڈاکٹر منظور مینگل فرقہ واریت کے علمبردار ہیں یا نہیں“ ہو گیا ہے۔۔۔
 
منصور مکرم

وہ تو میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شائد مھفلین اردو محفل کی انتظامیہ کو ایسی قانون سازی کے بارے میں مجبور کر رہے ہیں کہ جو عنوام سے ہٹ پر تبصرہ کرے تو اسکو دھاگے سے بے دخل کیا جائے ۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
وہ تو میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شائد مھفلین اردو محفل کی انتظامیہ کو ایسی قانون سازی کے بارے میں مجبور کر رہے ہیں کہ جو عنوام سے ہٹ پر تبصرہ کرے تو اسکو دھاگے سے بے دخل کیا جائے ۔
بے دخل کرنا تو اس وقت کارگر ہو جب کوئی ایک یہ کام کرے۔۔ سب ہی لوگ موضوع سے ہٹ گئے ہیں تو دھاگے کو ہی لاک کرنا بہتر ہے۔۔۔
 
ساجد كمبوه

محفلین
مقالہ پی ایچ ڈی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ کل پی ایچ ڈی نہیں ہے۔ ایک طویل کورس ورک ، سیمینارز میں اپنے مسلسل تحقیقی کام کو پیش کرنا ، اس پر ہونے والی اکیڈیمک تنقید سے اپنی تحقیقی کو بتدریج اگلے مرحلہ پر لے کر جانا ، پھر آخری جامعہ مقالہ لکھنا ، اسے پھر سیمنارز میں پیش کرنا ،
اور پھر سب سے اہم مرحلہ کہ مقالہ اس قابل ہو کہ Peer Review پاس کر سکے۔ ایک اچھی تحقیق دو ماہ میں پئیر ریو نہیں ہوسکتی کجا یہ کہ مولانا نے پوری پی ایچ ڈی دے ماری۔ :)
جس کتاب کی مثال آپ نے دی اگر یہ ثابت نہ ہوسکے کہ محقق نے کوئی نئی معقول بات بیان نہیں کی، تو مقالہ پئئر ریو اور اشاعت کے قابل نہیں ٹھہرتا۔ اس پر پی ایچ ڈی کیا ملے ، لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ اور ایسی عبرتناک مثالیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔
تحقیق کا معیار کس چڑیا کا نام ہے ، اسے ابھی جانے دیں۔
السلام عليكم
بھائی آپ یونہی ناراض ہو رہے ہیں۔ لگتا ہے آپ بزرگوں کی "کرامات" کو نہیں مانتےورنہ اس طرح " گستاخانہ" اعتراضات نہ اٹھاتے. میرا خیال ہے آپکو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ضرور چیک کرنا چاہئے. علامہ مینگل صاحب نہ سہی حضرت شامزئی صاحب کا نام تو ضرور مل جائے گا. کیونکہ وہ تو ٢١ روزہ " کرامت " ہے.
 
آبی ٹوکول

محفلین
چونکہ مجھے یہاں جھوٹا کہا گیا ہے تو میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اس الزام کو غلط ثابت کروں۔

یہ رہا وڈیو لنک جس کی میں بات کر رہا تھا۔ خاص طور پر 2:30 پر سنیں اور جانچیں کہ غلط بیانی کون کر رہا ہے۔
ویسے مجھے افسوس ہوا میں سمجھا تھا کہ اتنی بڑی ہستی ہیں کیونکہ احباب نے انکی فضیلت پر بہت کچھ کہا ہے یہاںسو یہ علمائے دیوبند میں سے کوئی معتدل شخصیت ہونگے۔ سو حسن ظن ہ ہیوچلا تھا مگرجب احباب کے دیئے گئے لنکس دیکھے اور سنے تو نتیجہ یہ نکلا کہ حضرت صاحب محض فرقہ واریت پر ہی پی ایچ ڈی فرمائے ہوئے ہیں توبہ توبہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بیٹھ کراہل تشیع کے نظریہ متعہ کو بیان کرتے ہوئے حضرت ساتھ میں ہاتھوں سے بھی فحش کلامی فرمارہے تھے اب بھلا اسکی کیا ضرورت تھی یعنی کہ انا للہ وانا الیہ راجعون
 
یہ بھی ایک حقیقت ہے صاحبو! کہ فتنے علماء سے ہی نکلیں گے اور ان ہی کی طرف پلٹ جائیں گے، کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے اور ہم قیامت کے کتنا قریب ہیں، یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ ہر ایک سے ہوشیار رہئے۔۔ محض اعتبار کی وجہ سے اپنا دین کوئی برباد نہ کرے ۔۔۔
 
ظفری

واقعی صرف اللہ کی کتاب اور پیغمبروں کی لائی ہوئی سنت ہی کی پیروی میں ہماری نجات ہے ۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔ آمین
 
انّا للہ و انّا الیہ راجعون
ویسے مجھے افسوس ہوا میں سمجھا تھا کہ اتنی بڑی ہستی ہیں کیونکہ احباب نے انکی فضیلت پر بہت کچھ کہا ہے یہاںسو یہ علمائے دیوبند میں سے کوئی معتدل شخصیت ہونگے۔ سو حسن ظن ہ ہیوچلا تھا مگرجب احباب کے دیئے گئے لنکس دیکھے اور سنے تو نتیجہ یہ نکلا کہ حضرت صاحب محض فرقہ واریت پر ہی پی ایچ ڈی فرمائے ہوئے ہیں توبہ توبہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بیٹھ کراہل تشیع کے نظریہ متعہ کو بیان کرتے ہوئے حضرت ساتھ میں ہاتھوں سے بھی فحش کلامی فرمارہے تھے اب بھلا اسکی کیا ضرورت تھی یعنی کہ انا للہ وانا الیہ راجعون
 
یوسف-2

محفلین
مجھے شوق نہیں ہے اس طرح کی جہالت پر بحث کرنے کی۔ آپ خوش رہیں۔
لگتا ہے کہ آپ کو صرف ”غلط بیانی اور تہمت لگانے“ کا شوق ہے۔:p پتہ نہیں ”جہالت“ آپ نے اپنی لگائی ہوئی ”تہمت“ کو کہا ہے یا اس تہمت کے جواب میں پیش کردہ ” تردیدی ثبوت“ کو۔ ہر دو صورت میں سدا خوش رہئے۔:)
 
ویسے مجھے افسوس ہوا میں سمجھا تھا کہ اتنی بڑی ہستی ہیں کیونکہ احباب نے انکی فضیلت پر بہت کچھ کہا ہے یہاںسو یہ علمائے دیوبند میں سے کوئی معتدل شخصیت ہونگے۔ سو حسن ظن ہ ہیوچلا تھا مگرجب احباب کے دیئے گئے لنکس دیکھے اور سنے تو نتیجہ یہ نکلا کہ حضرت صاحب محض فرقہ واریت پر ہی پی ایچ ڈی فرمائے ہوئے ہیں توبہ توبہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بیٹھ کراہل تشیع کے نظریہ متعہ کو بیان کرتے ہوئے حضرت ساتھ میں ہاتھوں سے بھی فحش کلامی فرمارہے تھے اب بھلا اسکی کیا ضرورت تھی یعنی کہ انا للہ وانا الیہ راجعون
میں نے تھوڑی دیر قبل یہ ویڈیو دیکھی ہے لیکن ویڈیو کے آغاذ میں ہی "ڈاکٹر" صاحب فرمارہے ہیں کہ وہ پاگل ہیں، اور یہ انہوں نے دو تین دفعہ کہا ہے ۔۔۔چنانچہ اب کیا کہا جاسکتا ہے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس سے پہلے کہ اس دھاگے پر بھی فساد پھیلے اور اس کے نتیجے میں کچھ ارکان کو فورم سے بے دخل کر دیا جائے میں اسے مقفل کر رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top