مولوی انگریز

arifkarim

معطل
اس کے مطابق "فلم بینی" ایک مشق فضول ہے کیونکہ اس سے نہ صرف انسان جامد ہو جاتا ہے بلک وہ تخیل پرست ہو کر حقیقی دنیا سے دور بھی ہو جاتا ہے-اس کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کی فلم بنانے کے لیے پروڈیوسر سے لیکر لائٹ مین اور ہیرو سے لیکر ایکسٹرا تک سب متحرک رہتے ہیں اور جامد صرف ایک شخص ہوتا ہے جو اس سارے تماشے کو ٹکٹکی باندھ کر ڈیڑھ گھنٹے تک دیکھتا ہے-
یعنی کوسوں میل دور سنیما گھر چل کر جانا، جیب کو متحرک کرکے ٹکٹ خریدنا اور پھر سنیما میں فلم دیکھتے وقت اچھل کود کرنا متحرک افعال نہیں ہیں ان مولانا کے نزدیک؟ :)

اس نے سوشل میڈیا سے بھی بیزاری کا اظہار کیا کیونکہ یہ بھی انسان کو غیر متحرک نشئی بنا دیتا ہے۔اس کے مطابق پل پل کا اسٹیٹس لوگوں کو شیئر کر کے خوش ہونے والے خود اعتمادی سے محروم ہوتے ہیں-اور اپنے کام پر توجہ دینے کی بجائے لائکس اور کومنٹس کے نشے میں مست رہتے ہیں۔
اسٹیٹس اپڈیٹ کرنا سوشل میڈیا کا بنیادی جُزتو اب رہا نہیں۔ ہم وہاں پل پل کی خبریں، لائیو فیڈ وغیرہ لینے جاتے ہیں جنکو اگر خود ڈھونڈا جائے تو وقت کا ضیاع ہی ہوتا ہے۔ اسلئے Follow آپشن کے ذریعے اپنے پسندیدہ مضامین سے متعلق معلومات اکٹھی ہو جاتی ہیں۔ اگر ان مولوی حضرت کو اسپر بھی اعتراض ہے تو بیشک غیر جانبدار سوشل میڈیا سے دور رہتے ہوئے جانب دار ملٹی میڈیا پر انحصار کرتے رہیں :)

مسٹر رابرٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سیاسی مناظرے وقت کا بدترین ضیاع ہیں کیونک ایک خودغرض سیاستدان کے ذاتی مفاد کے لیے لوگوں کا آپس میں الجھنا ایک انتہائی سوقیانہ فعل ہے۔
ہاہاہا۔ لگتا ہے یہاں اشارہ مولوی صاحب نے شریف خاندان اور زرداری خاندان کے مک مکا سے متعلق کیا ہے جنکا ذاتی مفاد پاکستان کی ہر شے پر بھاری ہے :)

رابرٹ کے مطابق انٹرنیٹ کا بہترین استعمال ان معلومات تک رسائی ہے جو آپ کے شعبے سے متعلق ہوں۔۔۔۔ادھر ادھر جھک مار کر اپنا وقت برباد نہ کریں۔
بالکل۔ اگر کسی کا شعبہ ہی میڈیا اور سیاسیات ہو تو وہ ادھر ادھر جھک نہ مارے تو اور کیا کرے؟ :)

اس کے مطابق بہترین انٹرٹینمنٹ اسپورٹس ہے جو جسم کو تو تھکاتی ہے لیکن ذہن کو ریلیکس کرتی ہے-اور باقی وقت فیملی کے ساتھ گزاریں۔
اسپورٹس اور ریلیکس؟ ہاہاہا۔ پتا نہیں یہ مولانا کس دنیا میں رہتے ہیں۔ اسپورٹس بھی انسان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہیں خاص کر کے وہ جو دوسروں کیساتھ ملکر کھیلی جائیں۔ سب سے بہترین اور مفت اینٹرٹینمنٹ سوتے وقت خواب دیکھنا ہے۔ یہ آپکو ذہنی طور پر ریلیکس بھی کرتی ہے اور جسمانی طور پر تھکاتی بھی نہیں۔ آزمائش شرط ہے :)

رابرٹ کے مطابق اگر فیملی کے تمام افراد مل کر بھی ٹی وی دیکھ رہے ہوں تو بھی وہ ایک دوسرے سے کٹ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس طرح آپ میں اور آپ کے بچوں کے بیچ فاصلے پیدا ہو جاتے ہیں۔
ہاہاہا۔ ایک اور مولویانہ "منطق"۔ جب آپ ایک ہی پروگرام مل کر دیکھ رہے ہوں تو بتصرے اسی کے بارہ میں ہوں گے نا! ایسے میں یہ کہنا کہ فیملی کے ممبران آپس میں کٹ جاتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ مطلب اب بندہ مل بیٹھ کر عمران خان کے جوشیلے خطاب بھی نہ سنے؟ :)
رابرٹ کے مطابق فلم ٹی وی اور سوشل میڈیائی کیڑے....ساقط اور پس ماندہ قسم کے لوگ ہیں جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہو ئے اور نشے میں دھت شرابی کی طرح حقیقت سے دور اپنی رنگین دنیا سجائے بیٹھے ہیں۔
ہاہاہا! او بھئی کوئی اس مولانا کو سمجھائے کہ فلم ، ٹی وی اور سوشل میڈیا خود اس جدید دور کی پیداوار ہیں :)
یہ نشہ کسے کہہ رہے ہیں؟ وہ تو انسان نے خود انکا بے جا استعمال کرکے کیا ہے وگرنہ ان میں نشے والی کوئی چیز نہیں!
عجیب مولوی انگریز ہے یار.........ہمیں ہماری ہی نظروں سے گرا گیا.....بنیاد پرست کہیں کا..........!!!!
یہ انگریز اتنے جاہل نہیں ہوتے! یقیناً یہ کہانی من گھڑت داستان ہے اور لکھاری کے اپنے خیالات ہیں جنہیں انگریز سے منسوب کر کر کے عوام کو مرعوب کرنے کی ناکام کو شش کی جارہی ہے تاکہ صرف متفق اور زبردست کی ریٹنگ ملے :)

باتیں تو اس انگریز مولوی نے سچائی کے حد سے زیادہ سچی کی ہیں ۔ایک بات بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں ۔
اگر یہی باتیں کسی دیسی مولوی نے کی ہوتیں کیا تب بھی بالکل سچی ہوتیں ؟ :)

اتفاق سے کل جاب پر جانے کے بعد تین ہفتے کی چھٹی ہے :)
آپکو سال میں اتنی زیادہ چھٹیاں کیسے مل جاتی ہیں؟ :)

مجھے کس لیے ٹیگ کیا؟
اس دھاگے میں جھک مارنے کیلئے :)

میں سوشل میڈیا نامی عذاب سے جان چھڑا چکا ہوں۔ اب تو شاید مہینہ ہو گیا ہوگا فیس بک اور دیگر میسنجر چھوڑے ہوئے :)
ہاہاہا! آپنے تو اب جان چھڑائی ہے جبکہ خاکسار تو اس عذاب میں کبھی پڑا ہی نہیں۔ آج تک اپنی تصویر وہاں اپلوڈ نہیں کی اور جو پروفائل میں ہے وہ بھی کسی اور بچپن کے کلاس فیلو نے ٹیگ کی تھی :)

ایسا بھی نہیں کہ یہاں باہر کا درجہ حرارت منفی زون میں داخل ہو رہا ہے تو ایسی کوشش بہت خطرناک ہو سکتی ہے :)
مقامی نارویجن تو اتنی سخت سردی میں بھی برف آنے تک باقاعدگی سےسائیکل چلاتے ہیں۔ آج میں کسی میٹنگ کے سلسلہ میں ریڈ کراس کے دفترگیا ہوا تھا اور وہاں کافی لوگ اپنی سائیکل پر آئے تھے ۔

ویسے انڈور گیمز بھی تو ہوتی ہوں گی ریلکس ہونے کے لیے۔ کوئی جم، کلب وغیرہ ؟
کیا یہاں نواز شریف کے جم خانہ کی بات ہو رہی ہے؟ :)

نارڈک سکیئنگ؟ یا الپائن؟
یہاں ناروے میں تو دونوں ہی ہوتی ہیں۔ کیونکہ یہ ملک سکیئنگ کےکھیل کا بانی ہے :)

ابھی بالکل ابتداء ہے سیکھنے کی، کہ وقت کم ملتا ہے :)
بہتر ہے سیکھتے ہی رہیں وگرنہ اگر باقاعدگی کیساتھ کرنا شروع ہو گئے تو نہ ٹانگیں رہیں گی نہ بازو :)
سکیئنگ کوئی بڑوں کا کھیل نہیں ہے کہ اس عمر میں آکر سیکھا جائے۔ اسکی ابتداء بچپن سے کرنی پڑتی ہے اور یہاں تو یہ تک کہا جاتا ہے کہ مقامی نارویجن بچے سکی پہن کر پیدا ہوتے ہیں یعنی انکے خون میں یہ کھیل شامل ہے :)
fodtmedskipabeina.jpg
 
آخری تدوین:

فہد10

محفلین
جذباتیت نکال کر درست لکھا۔ تاہم یہ تو وہی امیر حمزہ صاحب لگ رہے ہیں جو سعودی اسلام کو پروان چڑھانے اور خودکش حملے کے بڑے مداحوں میں سے ایک تھے


السلام علیکم
قیصرانی آپ کی معلومات درست نہیں ہیں۔ امیر حمزہ صاحب کا تعلق جماعۃ الدعوۃ سے ہے اور میں انہیں کافی عرصہ سے جانتا ہوں۔ جماعۃ الدعوۃ پاکستان پاکستان کی ان چند جماعتوں میں شامل ہے جن کا تکفیرمسلم کے معاملے میں ایک واضح موقف ہے، اور انہوں نے ہمیشہ کلمہ گو مسلمانوں کی تکفیر اور ان پر خودکش حملوں کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اور یہ کبھی بھی خودکش حملوں میں ملوث نہیں رہے۔
مسئلہ تکفیر اور خودکش حملوں کے معاملے کوعوام کے ذہنوں میں واضح کرنے کے لئے جتنا کام اس جماعت نے کیا ہے کم از کم پاکستان میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں کیونکہ اگر یونیورسٹی کے زمانے میں میرا ان سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں آج تکفیری نظریات کا پرچارک ہی ہوتا۔ کسی کو کیا پڑی ہے کہ بغیر کسی مفاد کے خودکش حملوں کے کسی حامی سے آدھی آدھی رات تک مناظرے کرتا پھرے، یقینا یہ دین اسلام کی دعوت کا ہی جذبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی محنت قبول کرے۔

جہاں تک سعودی اسلام کا معاملہ ہے، یہ ٹھیک ہے کہ جماعۃ الدعوۃ بنیادی طور پر اہلحدیثوں کی جماعت ہے، مگر آپ دیکھ لیں کہ مختلف قومی اور دینی معاملات پر یہ ہر مسلک کے لوگوں کو ساتھ ملا کر ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھاتے ہیں۔ امیرحمزہ صاحب حرمت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے معاملے پر شیعہ تنظیموں کے پلیٹ فارم پر جا کر تقاریر کیا کرتے تھے اور شیعہ علماء جماعۃ الدعوۃ کے جلسوں میں تقاریر کیا کرتے تھے۔ اسی طرح طرح باقی مسالک کے ساتھ معاملہ ہے۔

باقی آج کل محفل پر جماعتوں کے نمائندوں کے حوالے سے تھریڈ چل رہا ہے، تو میں ابھی بتاتا چلوں (کیونکہ اکثر ہفتہ دس دن بعد ہی محفل کی شکل دیکھ پاتا ہوں) کہ میں اس جماعت یا امیرحمزہ صاحب کا نمائندہ نہیں ہوں لیکن ان سے ہمدردی ضرور رکھتا ہوں۔

اور اسے بھی دیکھ لیں
 

arifkarim

معطل
آپ کا بھلا کرنے کی مجھے کیا ضرورت پیش آئی.
خود غرضی ہزار نعمت ہے :)
قیصرانی آپ کی معلومات درست نہیں ہیں۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ۔ کالج میں جاب کر لینے سے دنیا کے ہر موضوع سے متعلق معلومات کامل نہیں ہو جاتیں :)
اور انہوں نے ہمیشہ کلمہ گو مسلمانوں کی تکفیر اور ان پر خودکش حملوں کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔
کلمہ شہادت تو قادیانی بھی پڑتے ہیں ، تو کیا یہ حضرت انہیں بھی مسلمان تصور کرتے ہیں یا یہ تکفیر کے زمرہ میں آتے ہیں؟ :)
اور یہ کبھی بھی خودکش حملوں میں ملوث نہیں رہے۔
وہ شاید خود نہ رہے ہوں البتہ بقول بھارت و امریکہ جماعت الدعوۃ لشکر طیبہ کیساتھ دہشت گردی میں ملوث ہے یا رہی ہے۔
http://www.aljazeera.com/news/asia/...istani-islamic-charity-20146261127191358.html

مسئلہ تکفیر اور خودکش حملوں کے معاملے کوعوام کے ذہنوں میں واضح کرنے کے لئے جتنا کام اس جماعت نے کیا ہے کم از کم پاکستان میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
کیا یہ جماعت داعش کے تکفیریوں کیخلاف بھی ایسے ہی جدو جہد کر رہی ہے یا وہاں خاموش ہے؟ کیونکہ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی دہشتگرد جوق در جوق داعش میں شریک ہوکر اپنے جہادی فرائض نبھانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں :(
میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں کیونکہ اگر یونیورسٹی کے زمانے میں میرا ان سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں آج تکفیری نظریات کا پرچارک ہی ہوتا۔
اوہ۔ اچھا ہوا آپنے پہلے ہی بتا دیا وگرنہ میں تو آپ کے خلاف ایک فتویٰ جاری کرنے والا تھا :)
کسی کو کیا پڑی ہے کہ بغیر کسی مفاد کے خودکش حملوں کے کسی حامی سے آدھی آدھی رات تک مناظرے کرتا پھرے، یقینا یہ دین اسلام کی دعوت کا ہی جذبہ ہے۔
پاگل پن، عمران خان والا :)
باقی آج کل محفل پر جماعتوں کے نمائندوں کے حوالے سے تھریڈ چل رہا ہے، تو میں ابھی بتاتا چلوں (کیونکہ اکثر ہفتہ دس دن بعد ہی محفل کی شکل دیکھ پاتا ہوں) کہ میں اس جماعت یا امیرحمزہ صاحب کا نمائندہ نہیں ہوں لیکن ان سے ہمدردی ضرور رکھتا ہوں۔
تحریک انصاف کا نمائندہ تو میں بھی نہیں، ہاں البتہ انصاف سے ہمدردی ہونے کی وجہ سے کچھ کچھ ہمدردی ہے عمران خان سے میری :)
 

نوشاب

محفلین
میں تو نیٹ کو استاد مانتا ہوں
ہیں یہ کیا
سارا کریڈٹ نیٹ کو دے دیا
اور جو اس کے پیچھے نایاب انکل نے اتنی محنت کر کے سکرین شاٹ بنائے پھر ان پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پھر ایک ایک بات کو قدرے بہتر انداز میں سمجھانے کی کوشش کی۔تو ان کو یا ان جیسی کاوش کرنے والوں کو چھوڑ کر ہم نیٹ کو کیوں استاد مان لیں۔
یہ تو وہی بات ہوئی استاد نے بلیک بورڈ پر لکھ کر سمجھایا اور شاگرد بلیک بورڈ ہی کو عزت دینے پر تل گئے ۔
 
آپ کا بھلا کرنے کی مجھے کیا ضرورت پیش آئی.
میرا نہ کریں۔ بلکہ ان کا کریں جن کی بابت آپ کچھ ارشاد فرما رہے تھے۔
اب ادھر محفل پر مذکورہ "انگریز" تو دستیاب نہیں۔ اس مراسلے پر "زبردست" اور "متفق" کی ریٹنگ برسانے والے مولوی ہی کچھ کرم فرمائیں۔ :p
 

فہد10

محفلین


ویسے تو مفت مشورہ کسی کو بھی قبول نہیں ہوتامگر مشورے دینے والے باز نہیں آتے، چنانچہ میں بھی عارف کریم کو یہ مفت مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اپنا موڈ حیران سے تبدیل کر کے خوش مزاج رکھ لیں۔:handshake:
اور خوش مزاجی بھی ہزار نعمت ہے۔
 

فہد10

محفلین
کلمہ شہادت تو قادیانی بھی پڑتے ہیں ، تو کیا یہ حضرت انہیں بھی مسلمان تصور کرتے ہیں یا یہ تکفیر کے زمرہ میں آتے ہیں؟
قادیانیوں کے بارے میں ان کا بھی وہی موقف ہے جو عموما مسلمانوں کا ہے۔ اور یہ مسلم معاشروں میں رہنے والے قادیانیوں پر حملوں کے خلاف ہیں۔ کیونکہ اگر ایک مسلم ملک کا شہری کوئی ایسا کام کرتاہے جس پر سزا کا قانون ہے تو اسے سزا دینے کا حق صرف حکومت کو ہے،(اور ظاہر ہے پہلے حکومت انصاف کے تقاضے پورے کرے گی)۔ کوئی شخص انفرادی یا جماعتی حیثیت (بغیر سلطہ کے) کے اسلامی سزا نافذ کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا جس نے مسلم معاشرے میں رہنے والے کسی غیر مسلم کو (بغیر حق کے ) قتل کر دیاوہ جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکے گا اور جنت کی خوشبوتو --سال(مدت مجھے یاد نہیں) کے فاصلے سے بھی آئے گی۔حوالہ--

وہ شاید خود نہ رہے ہوں البتہ بقول بھارت و امریکہ جماعت الدعوۃ لشکر طیبہ کیساتھ دہشت گردی میں ملوث ہے یا رہی ہے۔
http://www.aljazeera.com/news/asia/...istani-islamic-charity-20146261127191358.html
آپ کے دیے ہوئے لنک میں ہی جماعۃ الدعوۃ کا موقف بھی دیا ہوا ہے جس میں انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ریلیٹد لنک میں حافظ محمد سعید کا ایک انٹرویو بھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت و امریکہ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔
لیکن ہم سب جانتے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس

کیا یہ جماعت داعش کے تکفیریوں کیخلاف بھی ایسے ہی جدو جہد کر رہی ہے یا وہاں خاموش ہے؟ کیونکہ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی دہشتگرد جوق در جوق داعش میں شریک ہوکر اپنے جہادی فرائض نبھانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں
جی داعش کے تکفیریوں کے بھی خلاف ہیں۔

اوہ۔ اچھا ہوا آپنے پہلے ہی بتا دیا وگرنہ میں تو آپ کے خلاف ایک فتویٰ جاری کرنے والا تھا
وہ بھلا کیوں؟
پاگل پن، عمران خان والا
:glasses-cool:
تحریک انصاف کا نمائندہ تو میں بھی نہیں، ہاں البتہ انصاف سے ہمدردی ہونے کی وجہ سے کچھ کچھ ہمدردی ہے عمران خان سے میری
(y)
 

قیصرانی

لائبریرین
آپکو سال میں اتنی زیادہ چھٹیاں کیسے مل جاتی ہیں؟ :)
ویک اینڈز کو پرے کر کے: ہمارا کام پر لگا بندھا اصول ہے کہ ہر ایک ماہ کی جاب کے بعد دو دن کی چھٹی۔ سال کے بعد 24 دن کی چھٹی بنتی ہے جو تقریباً پانچ ہفتے کے برابر ہے۔ یہ چھٹی آپ ایڈوانس بھی لے سکتے ہیں، وقفے وقفے سے یا سال کے بعد بھی۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں اکثر اوور ٹائم بھی درکار ہوتا ہے اور بعض اوقات اوور ٹائم کی وجہ سے آپ کو لگایا ہوا وقت ڈبل اور بعض اوقات اتنا ہی واپس ملتا ہے اور ظاہر ہے کہ اوور ٹائم الاؤنس بھی :)
اس جاب پر میرے دو سال ہوئے ہیں۔ اس دوران میں نے کل 45 چھٹیاں کیں۔ جن میں سے اکثریت اوور ٹائم کی وجہ سے اصل چھٹیوں سے منہا نہیں کی گئی۔ اس لئے میری اصل چھٹیوں میں سے ابھی تک 35 دن باقی ہیں۔ چونکہ کرسمس کے وقت جاب چھوڑ رہا ہوں تو ابھی تین ہفتے کی چھٹیاں لی ہیں اور باقی کے چار ہفتے اضافی پے کی صورت میں کمپنسیٹ ہوں گے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
مقامی نارویجن تو اتنی سخت سردی میں بھی برف آنے تک باقاعدگی سےسائیکل چلاتے ہیں۔ آج میں کسی میٹنگ کے سلسلہ میں ریڈ کراس کے دفترگیا ہوا تھا اور وہاں کافی لوگ اپنی سائیکل پر آئے تھے ۔
عادت کی بات ہے۔ اس کے علاوہ سپیشل ٹائرز کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ شہر کے اندر تو بائیک چلا سکتے ہیں کہ سڑکیں اور فٹ پاتھ وغیرہ صاف ہوتے ہیں۔ ابھی میرے کام کے لئے جاتے ہوئے مجھے 10 کلومیٹر کے لگ بھگ ہائی وے یا موٹر وے سے جانا پڑتا ہے جہاں یہ سب ممکن نہیں :)
 
Top