Venom
وینم
دو ہزار اٹھارہ
کہانی ہے ایک احساس محرومی کے شکار نوجوان ایڈی بروک( ٹام ہارڈی) کی۔ ایک سائنسی ریسرچ کے ادارے سے پنگا کرنے کے جرم میں ایڈی کی نوکری ، چھوکری، سب چلے جاتے ہیں۔ وہ شراب کے نشے میں خود کو ڈبو چکا ہوتا ہے جب اسے دوسرے سیارے سے تشریف لایا ایک وینم (زہر) سپر پاور بخش دیتا ہے۔ ایڈی بذات خود ایک شریف النفس انسان ہوتا ئے جو سپر پاورز حاصل کرنے کے بعد بھی شیطانی خیالات یا انتقام جیسے جذبات کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتا اور اسی سائنسی ادارے کے سربراہ کو ایکسپوز کرنے نکل پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کی نوکری گئی۔
وینم دراصل مارول کی سپرہیرو مووی ہے اور وینم فرنچائز کی سب سے پہلی فلم۔ لہذا آدھی سے زیادہ فلم ہیرو صاحب کو سپر پاورز ملنے میں گزر جاتی ہے۔ اور باقی آدھی فلم میں نان اسٹاپ ایکشن ہے۔
فلم کے گرافکس لاجواب ہیں۔ کہانی کچھ زیادہ مزے دار نہیں ہے۔ ٹام ہارڈی کی اداکاری ہمیشہ کی مانند بہترین ہے۔ مارول کے بینر تلے ہونے کے باوجود یہ فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اسی لیے اس کی آئی ایم ڈبی ریٹنگ چھے اعشاریہ نو ہے۔
بہرحال اوور آل وقت گزاری کے لیے اچھی مووی ہے۔