موُڈ ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابن بطوطہ

محفلین
اس غریب کا بھی موڈ سب کے جوابات پڑھتے پڑھتے کچھ عجیب ہو گیا ہے لیکن اس عجیب کو عجب کرنے کا طریقہ کس کے پاس ہے؟۔
 
جی ہاں آجکل بارش کا انحصار موڈ پر ہوتا اور موڈ کا موسم پر۔ خیر بارش تونہیں ہوئی اور دھوپ بھی نکل آئی ہے۔
پس آج کے تجربہ سے پھر یورپ کے ایک ڈبلیو کا ناقابل اعتبار ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں سمجھا اگر یہ بات ہے تو یہاں سب کے موڈ " ایویں " کروا دیتا ہوں، پھر شاید بارش آ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بتاؤں راجہ صاحب یہاں سب ہی طریقے آزما کے دیکھ لیے ہیں لیکن بارش نہیں ہوئی۔ الٹا گرمی اتنی زیادہ ہے کہ رات کو بھی نلکے میں گرم پانی آتا ہے۔
 
کیا بتاؤں راجہ صاحب یہاں سب ہی طریقے آزما کے دیکھ لیے ہیں لیکن بارش نہیں ہوئی۔ الٹا گرمی اتنی زیادہ ہے کہ رات کو بھی نلکے میں گرم پانی آتا ہے۔

اور ادھر دن کو شدید گرمی کے باوجود، رات کو کمبل اوڑ کر اور کھڑکی کھول کے سوتے ہیں اور گرم پانی سے نہاتے ہیں، کل سے ہمارے گیزر خراب ہے اور صبح ٹھنڈے پانی کو سرپر ڈالا تو سسکی نکل گئی، گویا سانس بند ہوگئی ہو۔ بچپن یاد آگیا جب دادی جان جمعہ کے جمعہ مار کر سردیوں میں ٹھنڈے پانی کا کٹورا سرپر ڈالتی تھیں
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب یہاں دن میں نلکے میں اتنا گرم پانی آتا ہے کہ نلکے سے پانی لیں، اس میں چائے کی پتی ڈالیں اور چائے تیار۔
 

شمشاد

لائبریرین
دسمبر جنوری میں یہاں بھی یہی حال ہوتا ہے لیکن دو تین ماہ ہی، باقی سارا سال تو پانی ٹھنڈا کر کے نہانا پڑتا ہے۔
 
ادھر تو شمشاد بھائی دسمبر جنوری میں ٹھنڈ ے پانی سے نہانا تو دور برتن بھی نہیں دھوئے جاتے۔ وہ اچھا ہے کہ مشین ہے۔ ورنہ ماری جاتی؟ سچی بتاؤ کہ گرمیاں ادھر اور سردیاں پاکستان میں ہی مزے کی ہیں، اسی لئے میں تو سردیوں میں پاکستان چلی گئی تھی۔ ابھی واپسی ہوئی، پھر دیکھتی ہوں افتخار کیا کہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہم بھی گرمیوں میں پاکستان چلے جاتے ہیں کہ بارشیں بھی وہاں خوب ہوتی ہیں۔ سردیاں تو یہاں بس ہاتھ لگانے آتی ہیں۔ ان کی خیر ہے۔
 

تیشہ

محفلین
دے دیں لیکن کہیں قیصرانی بھائی ناراض ہی نہ ہو جائیں کہ ان کے بغیر پوچھے کیوں دے دیا۔



:confused: چھوٹے بھا ، کا ابھی تک آنا نا ہوسکا :confused: آپ نے پتا ہی کرلینا تھا ناں ، کہاں تک بل ِ کا مسلہ حل ہوا ۔؟


ویسے اب تو میں خود ہی جارہی ہوں اس مہینے کے آخر میں ، آپکے فون سے پہلے میں نے پہنچ جانا ہے ۔ :cool:
 

تیشہ

محفلین
یہ آپ سیر شیر کرنے جا رہی ہیں یا کسی محاذ پر جا رہی ہیں ؟




محاذ پر تو خیر نہیں جارہی ، سیرو سپاٹوں پر ہی نکل رہی ہوں ،
آپ اور بھابھی بھی پلان کریں نا آنے کا سچی سے مجھے بہت مزہ آیا گا بہت بہت بہت خوشی ہوگی ،
بس اب آپ دونوں بھی کبھی سعودیہ ، اور کبھی پاکستان کی جان چھوڑ دیا کریں بھولے بھٹکے ادھر ہی آن نکلیں تو کیا ہے :confused: :rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top