موٹروے، بجلی، گیس اور ن لیگ - زاہد مغل

فرقان احمد

محفلین
یار لوگ بھی کتنے بھولے ہیں !!!!!!!!
صاحبو، اقامہ لگوانے پر کوئی نا اہل نہیں ہوا۔ نااہلی اقامہ لگوا کر تنخواہ چھُپانے سے ہوئی ہے۔آئین کی رُو سے، ہر عوامی نمائندے کو اپنے تازہ اثاثہ جات ظاہر کرنے ہوتے ہیں اور الیکشن کمیشن میں رپورٹ کرنے ہوتے ہیں۔ اگر نہ ظاہر کریں تو جھوٹ اور بددیانتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ جس سے اثاثہ جات چھپانے والا آئینِ پاکستان کے تحت نااہل قرار پاتا ہے۔
آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔
تاہم، یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ عدالت نے بنیادی طور پر پانامہ کیس پر فیصلہ سنانا تھا۔ تنخواہ چھپانے کا معاملہ الیکشن کمیشن سے برآمد ہو کر بالآخر سپریم کورٹ تک پہنچنا چاہیے تھا۔اس کے باجود، سپریم کورٹ بااختیار ادارہ ہے اور یہ فیصلہ غلط نہیں ہے تاہم اسے متعلقہ کیس کے تناظر میں کمزور فیصلہ ضرور قرار دیا جا سکتا ہے جس کا نواز شریف صاحب اب تک سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
 
جس طرح کرپشن کے مقدمے کو فیصلے کے لئے احتساب عدالت کو ریفر کر دیا گیا، ایسے ہی کاغذات نامزدگی کی خرابی دیکھنے کے لئے الیکشن ٹریبیونل کو ریفر کر دیا جاتا ۔ یا پھر دونوں معاملات پر سپریم کورٹ ہی فیصلہ سنا دیتی۔
مجھے تو یہی لگتا ہے کہ ظالموں پر ظالم مسلط ہو گئے۔
 
عباس اعوان

محفلین
آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔
تاہم، یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ عدالت نے بنیادی طور پر پانامہ کیس پر فیصلہ سنانا تھا۔ تنخواہ چھپانے کا معاملہ الیکشن کمیشن سے برآمد ہو کر بالآخر سپریم کورٹ تک پہنچنا چاہیے تھا۔اس کے باجود، سپریم کورٹ بااختیار ادارہ ہے اور یہ فیصلہ غلط نہیں ہے تاہم اسے متعلقہ کیس کے تناظر میں کمزور فیصلہ ضرور قرار دیا جا سکتا ہے جس کا نواز شریف صاحب اب تک سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
آپ کی بات سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ شاید عدالت نے پانامہ پر اپنا فیصلہ نہیں دیا۔
یا
عدالت نے پانامہ پر نواز شریف کو بری کر دیا اور اقامہ پر سزا سنا دی۔
جب عدالت میں ایک جرم کا کیس چل رہا ہو اور مجرم کا کوئی دوسرا جرم سامنے آئے تو اس سے صرفِ نظر نہیں کیا جاتا بلکہ اس پر بھی سزا سنائی جاتی ہے۔
یوں ضمنی جرم کا معاملہ بہت سیدھاتھا، جیسا کہ جہانگیر ترین اور خواجہ آصف کا، تو سزا فوراً سنا دی گئی۔
جب کے پانا مہ میں نواز شریف اپنے آپ کو بری نہ کروا سکے اور مزید ٹرائل کا فیصلہ ہوا جو کہ احتساب عدالت میں ہو رہا ہے۔
 
ہم یہ کہہ چکے کہ سزا درست ہے تاہم ملکی تاریخ اور سیاسی حوالے سے یہ کمزور فیصلہ تھا۔ ہمارے بیان کو محض سیاسی تناظر میں دیکھا جائے۔ شکریہ برادر عباس اعوان
 
ربیع م

محفلین
جہانگیر ترین، عمران خان، شیخ رشید وغیرہ کا لائف سٹائل ان کے اثاثوں سے بالکل میچ کرتا ہے۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
آج کیلئے اچھا لطیفہ ہے
مجھے پاکستانی عوام پر حیرت ہوتی ہے جو ایک چور کے شکنجے میں پھڑپھڑاتی ہوئی اس سے بڑے چور کو اپنا نجات دہندہ سمجھ لیتی ہے.
یقینا نواز شریف کرپٹ ہے اور اس سے بڑے کرپٹ عمران شیخ رشید اور ان کے حواری
میری دعا ہے کہ اس دفعہ مرکز سمیت پنجاب میں حکومت عمران خان بنائے تاکہ جن کی آنکھیں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی دیکھ کر نہیں کھلی ان کے خوابوں کو تھوڑا سا دھچکہ تو لگے
 
ہم یہ کہہ چکے کہ سزا درست ہے تاہم ملکی تاریخ اور سیاسی حوالے سے یہ کمزور فیصلہ تھا۔ ہمارے بیان کو محض سیاسی تناظر میں دیکھا جائے۔ شکریہ برادر عباس اعوان
محترم فرقان بھیا ملک کی تاریخی اعتبار سے شاید یہ فیصلہ عدالتی نوعیت کا انوکھا فیصلہ ہے جس میں مجرم کو مارا کم گیا ہے اور گھسیٹا زیادہ گیا ہے ۔ عدالتی کاروائی کچھ اس طرح سے انجام دی گئی ہے ،جیسے انتقال کرجانے والے شخص کو غسل دے کر الگ مراحلے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔
 
ہمارے خیال میں عدلیہ کی جانب سے نواز شریف صاحب کو نئی سیاسی زندگی عطا کی گئی ہے۔ ممکن ہے، ہماری رائے غلط ہو۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
آج کیلئے اچھا لطیفہ ہے
مجھے پاکستانی عوام پر حیرت ہوتی ہے جو ایک چور کے شکنجے میں پھڑپھڑاتی ہوئی اس سے بڑے چور کو اپنا نجات دہندہ سمجھ لیتی ہے.
یقینا نواز شریف کرپٹ ہے اور اس سے بڑے کرپٹ عمران شیخ رشید اور ان کے حواری
میری دعا ہے کہ اس دفعہ مرکز سمیت پنجاب میں حکومت عمران خان بنائے تاکہ جن کی آنکھیں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی دیکھ کر نہیں کھلی ان کے خوابوں کو تھوڑا سا دھچکہ تو لگے
ربیع بھائی اس کی شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کی پی ٹی آئی کی جو مرکزی قیادت ہے وہ دیسی نہیں فارمی ہے ،قیادت میں موجودہ لوگ جو شامل ہیں ان میں سے کوئی بھی نظریات پر امین وصادق نہیں ،
عمران خان نے کنبہ جوڑا' کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا.
 
الف نظامی

لائبریرین

اس مسئلے کا حل بھی انتخابی نظام کی تبدیلی ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
غیر جانبدار عملہ بھارت یا چین سے طلب کیا جا سکتا ہے۔ کم از کم پاکستانی حدود کے اندر ایسا عملہ ملنا ممکن نہیں ہے
متفق ،انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے ،غیر جانبدار عملہ ہی انتخاب کا نظام زیادہ موثر انداز میں چلا سکتا ہے ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
جن کی آنکھیں نون لیگ کے پنجاب میں کئی سالہ دور حکومت کے بعد بھی نہیں کھلیں، انکی آنکھیں تحریک انصاف کے پہلے دور کی کارکردگی دیکھ کر کس زور سے پورا چوپٹ کھلی ہوئی ہیں۔
نون لیگ کی کئی سالہ خراب اور ناقص کاکرردگی کو دیکھ کر بھی ووٹ اسی کو دینا ہے کیونکہ یہ عدلیہ اور فوج کیخلاف ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کو نہیں دینا کیونکہ اسنے کے پی کے میں پہلی باری کے بعد کچھ نہیں کیا۔ نیز پاکستانی عدلیہ اور افواج کی حمایت کی ہے۔
میری دعا ہے کہ اس دفعہ مرکز سمیت پنجاب میں حکومت عمران خان بنائے تاکہ جن کی آنکھیں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی دیکھ کر نہیں کھلی ان کے خوابوں کو تھوڑا سا دھچکہ تو لگے
 
ربیع م

محفلین
جن کی آنکھیں نون لیگ کے پنجاب میں کئی سالہ دور حکومت کے بعد بھی نہیں کھلیں، انکی آنکھیں تحریک انصاف کے پہلے دور کی کارکردگی دیکھ کر کس زور سے پورا چوپٹ کھلی ہوئی ہیں
میں بھی پوری آنکھیں کھول کر اپنا مراسلہ دوبارہ پڑھنے پر مجبور ہو گیا کہ کہیں میں نے نون لیگ کی حمایت جیسے گناہ کبیرہ کا ارتکاب نہیں کیا تو پتا چلا کہ میں نے عمران خان سے پہلے نواز لیگ کو کرپٹ کہا ہے.
نجانے ہمارے دوست عمران خان کی مخالفت کو نواز شریف کی حمایت کیوں سمجھ لیتے ہیں.
 
آخری تدوین:
غیر جانبدار عملہ بھارت یا چین سے طلب کیا جا سکتا ہے۔ کم از کم پاکستانی حدود کے اندر ایسا عملہ ملنا ممکن نہیں ہے
کم ازکم پاکستانی حدود میں اتنے بھی کرپٹ لوگ نہیں بستے جتنا آپ نے گمان قائم کیا ہوا ہے ۔بھائی الحمدللہ محب وطنوں سے ہمارا ملک بھرا پڑا ہے۔دیانتدار اور ایمان دار لوگ کرپٹ حکومتوں اور بیورکریٹس سے دلبرداشتہ ہوئے ہیں مگر ناامید نہیں ہوئے ۔اگر آج بھی ان کو پکارا جائے تو وہ صف با صف حاضر ہوں گے ۔
 
تیری محفل بھی گئی چاہنے والے بھی گئے
شب کی آہیں بھی گئیں صبح کے نالے بھی گئے
دل تجھے دے بھی گئے اپنا صلہ لے بھی گئے
آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے

آئے عشاق گئے وعدۂ فردا لے کر
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر

فہیم

لائبریرین
اپنے نظامی بھائی تو ڈاکٹر صاحب کے کارکن ہوا کرتے تھے
آج کل کیا میاں صاحب کو پیارے ہوچلے ہیں؟
 
شاہد شاہ

محفلین
نون لیگ اور نواز شریف کیلئے نرم رویہ کی وجہ سے شک ہوتا ہے۔ پہلے عدلیہ کو کمزور اور کرپٹ کہتے تھے جو بڑی مچھلیوں کو چھوڑ دیتی تھی۔ اب ہاتھ ڈال رہی ہے تو نون لیگ معصوم اور ججز ظالم ہو گئے ہیں

Top