مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

شاہد یسین

محفلین
1.Support Samsung phones(via Galaxy S3 ,S4 ,S5 ,Note ,Note Ⅱ ,Note Ⅲ ) to change font perfectly (No root needed)
2.Support HTC,Motorola,Lenovo,Huawei,Nokia X and other phones to change font (Root needed)
 
چلیں کچھ دن اس کی ٹیسٹنگ وغیرہ کر لیں. میں بھی کچھ دنوں تک مختلف ایمولیٹرز پر ٹیسٹ کرتا ہوں. جب مطمئن ہو جائیں گے تو اپلوڈ کر دیں گے. :)
 
آورکزئی

محفلین
وعلیکم السلام
اردو محفل کے تمام اراکین کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔ بہت ہی خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔ اردو زبان کی ترقی دیکھتے ہوئے بہت ہی اچھا محسوس ہوتا ہے۔۔
جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔
یہ فونٹ کچھ کچھ فیض نستعلیق سے مشابہت نہیں رکھتی ۔۔۔۔؟؟
 
متلاشی

محفلین
میرے خیال میں فیض اصل لاہوری نستعلیق نہیں ہے۔ اصل لاہوری خطاطی مہر نستعلیق کی ہے۔ کیوں متلاشی ؟
اصل میں دہلوی طرزِ نستعلیق اور لاہوری طرزِ نستعلیق میں ایک فرق اینگل کا بھی ہوتا ہے۔ مثلا اگر دہلوی خط کا اینگل ۳۰ درجے ہے تو لاہوری کا ۴۰ درجے ہو گا۔ سو جب ان پیج والوں نے فیض نستعلیق کے لگیچرز کو بھی نوری نستعلیق کے لگیچرز پر فٹ کیا تو فیض نستعلیق کی شکل ہی بگڑ گئی۔
ویسے تو یہ بات بھی کئی احباب کے لیے کافی حیران کن ہو گی کہ نوری نستعلیق بھی اصل دہلوی خط نہیں ہے اسے مشینی خط کہنا مناسب ہو گا۔ لائن ہائٹ ایڈجسٹمنٹ اگرچہ اس فونٹ کی اچھی خوبی ہے مگر اس چکر میں خطاطی کے بنیادی اصولوں سے انحراف کیا گیا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

مجھے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ میں خطاط نہیں اور مجھ جیسے غیر خطاطوں (99 اعشاریہ 999 صارفین) کے لیے نوری نستعلیق کی یہ خوبی بہت بڑی خوبی ہے کمپیوٹر پر لکھنے کے حوالے سے۔۔۔
لائن ہائٹ کے علاوہ ایک اور خوبی یہ کہ کئی سطور پر مبنی متن کو ایک ساتھ دیکھیں تو نوری نستعلیق کی بیس لائن اتنی سیدھی اور نپی تلی لگتی ہے کہ سکرین پر مجموعی طور پر خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے۔ نوری نستعلیق کے علاوہ کسی دوسرے نستعلیق میں یہ خوبی نہیں ملی اب تک۔
 
یاسر لطیف

محفلین
لاجواب، ایک بار پھر مبارکباد قبول فرمائیں۔ سپیسنگ کم ہونے کے بعد ما شاء اللہ اب فونٹ بہت ہی خوبصورت دکھ رہا ہے۔
میں نے اس کا تقابل جمیل اور فیض سے کیا تو معلوم ہوا کہ مہر نستعلیق کی کرننگ بہت سے الفاظ میں اول الذکر دونوں سے بہت بہتر ہے
ایک بات جو میں نے فیض، جمیل اور مہر کے تقابل میں نوٹ کی ہے وہ فانٹ کا سائز ہے۔
ایک ہی نمبر کے فانٹ میں جمیل سب سے چھوٹا، فیض اس سے بڑا اور مہر سب سے بڑا دکھتا ہے، نیز جب میں نے مہر نستعلیق کو ان پیج میں چلایا تو یہ لائن ہائٹ سے نیچے چلا گیا اور بعض الفاظ کے نیچے کے نقاط ویو سے غائب ہوگئے
 
شکریہ بھائی۔ لائن ہائٹ کا مسئلہ کچھ ٹیڑھا سا ہے۔ اگر ورڈ کے مطابق لائن ہائیٹ صحیح کریں تو ان پیج میں خراب ہو جاتی ہے اور ان پیج میں ٹھیک کریں تو ورڈ میں خراب ۔ ان پیج والوں نے اپنی ضرورت کے مطابق مختلف لائن ہائٹ استعمال کی ہوئی ہے اس لیے میں نے ورڈ کی لائن ہائٹ کو سٹینڈرڈ بنا دیا ہے۔
ویسے ان پیج میں بھی آپ لائن ہائیٹ خود ٹھیک کر سکتے ہیں بیس لائن شفٹ کر کے۔
 
متلاشی

محفلین
یہ کس طرح ممکن ہے؟ :)
اعتراض نہیں استفسار مقصود ہے۔:)
ctrl+F7 ٹیکسٹ سلیکٹ کر کے دباتے جائیں اور ٹیکسٹ کے مطلوبہ جگہ آنے پر رُک جائیں
یا ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر کے رائٹ کلک کر کے کریکٹر سیٹنگ میں بیس لائن شفٹ کا آپشن ہوتا ہے۔
 
ٹرومین

محفلین
ctrl+F7 ٹیکسٹ سلیکٹ کر کے دباتے جائیں اور ٹیکسٹ کے مطلوبہ جگہ آنے پر رُک جائیں
یا ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر کے رائٹ کلک کر کے کریکٹر سیٹنگ میں بیس لائن شفٹ کا آپشن ہوتا ہے۔
راہنمائی کا بہت شکریہ:)
میرا مقصود ان پیج کےلئے فونٹ کریٹر یا اسی قسم کے دوسرے سافٹ وئیر میں فونٹ کی لائن ہائیٹ ان پیج کے مطابق سیٹ کرنے سے تھا۔:)
 
ابوحمدان

محفلین
واؤ۔۔۔ متلاشی ، آپ کا فونٹ نکھر گیا ہے۔۔۔ کرننگ کے ساتھ تو بلے بلے ہو گئی ہے۔ واقعی لطف آ گیا
Untitled2_zpsoxsumgp6.jpg~original
Untitled_zpsli1cy73s.jpg~original

برادرم ابن سعید نے ایک مشورہ یہ دیا تھا کہ جہاں آپ کے والد بزرگوار نے اتنے سارے اردو حروف کی شکلیں بنائی ہیں، وہیں ان سے درخواست کریں کہ 26 جمع 26 انگریزی کے حروف اور کچھ خصوصی حروف بھی خطاطی میں خود لکھ کے شامل کر لیں۔ یوں لائسنس کی شرائط سے الجھنے وغیرہ کے جھنجھٹ سے بآسانی نجات مل جائے گی۔
فاتح بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ یہ تجویز سودمند ثابت ہوگی۔
 
واؤ۔۔۔ متلاشی ، آپ کا فونٹ نکھر گیا ہے۔۔۔ کرننگ کے ساتھ تو بلے بلے ہو گئی ہے۔ واقعی لطف آ گیا
Untitled2_zpsoxsumgp6.jpg~original
Untitled_zpsli1cy73s.jpg~original

برادرم ابن سعید نے ایک مشورہ یہ دیا تھا کہ جہاں آپ کے والد بزرگوار نے اتنے سارے اردو حروف کی شکلیں بنائی ہیں، وہیں ان سے درخواست کریں کہ 26 جمع 26 انگریزی کے حروف اور کچھ خصوصی حروف بھی خطاطی میں خود لکھ کے شامل کر لیں۔ یوں لائسنس کی شرائط سے الجھنے وغیرہ کے جھنجھٹ سے بآسانی نجات مل جائے گی۔

یا کسی آرٹسٹ یا ڈیزائنر سے لکھوا لیں.... اگر خود لاطینی حروف کی کتابت نہ کرتے ہوں...
 
Top