میں بھی انہی مقامات کی بات کر رہا ہوں۔
مثلاً، اگر آپ یہ لکھنا چاہیں:
تو اسے مارکاَپ میں یوں لکھا جا سکتا ہے:
کوڈ:
<p>اردو کے اس جملے میں <span lang="en" class="en">English</span> بھی ہے۔</p>
اور پھر سیایسایس میں:
کوڈ:
.en { font-size: 0.8em; }
/* or */
[lang="en"] { font-size: 0.8em; }
یا اپنی مرضی کا کوئی بھی فونٹ سائز جو اردو فونٹ کی اشکال کے ساتھ موزوں ہو۔ (اپنے بلاگ پر میں یہی کرتا ہوں۔)
یہ بات بجا کہ اکثر ویبسائٹس پر صارفین کو اوپر بیان کردہ طریقہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ البتہ محفل کے ایڈیٹر میں ایک کسٹم بیبیکوڈ یوں شامل ہے (جسے میں اکثر استعمال کرتا ہوں):
کوڈ:
اردو کے اس جملے میں [eng]English[/eng] بھی ہے۔
جس کی آؤٹپُٹ یوں ہوتی ہے:
کوڈ:
اردو کے اس جملے میں <span class="englishtext" dir="ltr" lang="en">English</span> بھی ہے۔
اور محفل کی سیایسایس میں انگریزی متن کا فونٹ سائز اردو سے تھوڑا سا کم رکھا گیا ہے:
کوڈ:
.englishtext {
font-family: 'Trebuchet MS',Helvetica,Arial,sans-serif;
font-size: 13pt;
direction: ltr;
}