مہندی ڈیزائن

امن ایمان

محفلین
drabbas نے کہا:
ویل ڈن ۔بہت اچھے۔ میری مسز کو تو بہت پسند آے سب ڈیزائن اور میری یہ جو چار سال کی بیٹی ھے ماما سے ابھی سے مہندی لگانے کی ضد کر رھی ھے

بہت شکریہ ۔۔۔ جی اس عمر میں بچوں کو بہت شوق ہوتا ہے۔۔۔لیکن ماما اس لیے نہیں لگا کر دیتی کہ پھر ناصرف اُن کی بلکہ سارے گھر کی چیزوں کی شامت آجاتی ہے۔۔سب جگہ مہندی ہی لگی ہوتی ہے پھر۔
 

ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
Em5.jpg

[/img]

زبردست امن۔ بہت اچھے ڈیزائن ہیں۔ میں مہندی لگانے میں ماہر تو نہیں۔ لیکن دیکھ کر اچھی لگا لیتی ہوں۔ وہ بھی دوسروں کو۔ لیکن خود کبھی نہیں لگائی۔
 

توقیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
اچھا ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کو آپ بنا بھی اگر لو تو میرا نہیں خیال کوئی پیار بھی کرے ۔ :D مگر اپنی گارنٹی پر اپنے ماتھے پر بنا دیکھو ،
:p

ہم نے کُڑیوں کے لیے تجویز کیا تھا۔ ہمارا کیا ہے ہم تو دیکھ کر ہی خوش ہو لیں گے- پیار کروگی

باجو - یہ ایک فرضی کُڑی کے لیے ہے جو یہ ڈیزائن استعمال کرے گی

پیار میں ہم اے جانِ تمنا
جان سے جائیں تو مانو گے۔
چاک گریباں گلیاں گلیاں
خاک اُڑایں گے تو مانو گے۔
 

F@rzana

محفلین
ارے اتنے اچھے اچھے ڈیزائنز۔ ۔ ۔
پتہ ہے میں بھی بہت اچھی مہندی لگاتی ‘تھی‘

بلکہ میں نے یہاں کے کالج میں مہندی کے کورسز بھی انگریزوں کو کروائے ہیں
 

F@rzana

محفلین
بس اب بس ‘کس کس کو سنائیں گے افسانہ- - - - کا‘

‘کیوں پوچھتے ہو کیا تم سے کہوں‘

‘یہ کہانی پھر سہی‘

میری اسٹوڈنٹ میں فرنچ، چائینز میکسیکن اور انگریز تو تھیں ہی۔۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ویسے تو یہاں بہت کم لڑکیاں پائی جاتی ہیں۔۔لیکن میں یہ پوسٹ کچھ یہ سوچ کر بھی کر رہی ہوں کہ ماشاءاللہ سے سارے کے سارے میل حضرات شادی کر چکے ہیں ۔۔اس لیے یہ پوسٹ اُن سب کی اچھی اچھی مسز کے کام آئے گی ۔۔۔۔اب آپ سب نے چاند رات کو اپنا پی سی ان کے حوالے کر دینا ہے ۔۔۔اور خود منہ پر انگلی رکھ کر سائیڈ پر بیٹھ جانا ہے ٹھیک۔۔۔؟ :lol:

چلیں۔۔جیہ،ماورا، فرزانہ ، بوچھی باجو ،حجاب، شگفتہ سس، سارہ سس، سیمل۔۔۔ یہاں آئیں اور یہ ڈیزائن کاپی کر لیں ۔۔ساتھ میں یہ بھی بتائیں کیا آپ کو مہندی لگانا آتی ہے۔۔؟


EM1.jpg


EM2.jpg


EM3.jpg


EM4.jpg

بہت خوب امن ۔۔۔بہت اچھے ڈیزائن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ :) ۔۔۔مجھے مہندی لگانی تو آتی ہے ۔۔مگر خود کو لگانے کا اتنا شاق نہیں ۔۔۔۔۔ہاں اپنی چھوٹی چھوٹی کزنز کو لگانے کے کام ضرور آئیں گے یہ ڈیزائن۔۔۔۔ :p
 

سارہ خان

محفلین
اوو۔۔۔کیوں نہیں آیا۔۔۔ :roll:
شمشاد بھائی میرے کزن بھی سعودیہ سے نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔ان کے ساتھ تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔۔لیکن وہ کیفے سے آنلائن آتے ہیں۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان، آپ‌ www.photobucket.com کی مدد سے تصاویر اپ لوڈ کریں، وہ سعودی عرب دکھائی دیتی ہے

فوٹو بکٹ کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کی تصاویر اور ان کے لنکس ہر وقت موجود رہتے ہیں، یعنی آپ انہیں دوبارہ دیکھ اور استعمال کر سکتی ہیں

فری رجسٹریشن ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ جی آپ کے کزن سعودیہ کے کس شہر میں ہیں؟ اور ان سے پوچھیے گا کہ ان کہ آپ کے مہندی کے ڈیزائن نظر آئے۔
 
Top