مہندی ڈیزائن

سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارہ خان، آپ‌ www.photobucket.com کی مدد سے تصاویر اپ لوڈ کریں، وہ سعودی عرب دکھائی دیتی ہے

فوٹو بکٹ کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کی تصاویر اور ان کے لنکس ہر وقت موجود رہتے ہیں، یعنی آپ انہیں دوبارہ دیکھ اور استعمال کر سکتی ہیں

فری رجسٹریشن ہے

کوشش کروں گی۔۔۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
پھر یقیناّ ان کو بھی نظر نہیں آئیں گے یہ ڈیزئین جو آپ نے بھیجے ہیں۔
ویسے میں بھی ریاض میں ہی ہوتا ہوں۔
 
مہندی کے ڈیزائن تو بہت اچھے ہیں مگر اتنی اچھی مہندی لگائے گا کون :lol:

حنا پر ایک شعر یاد آگیا ، موقع بھی ہے اور دستور تو عرض‌ ہے

برگ حنا پر لکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح ‌سے لگے اس کے ہات
 
سارہ خان

محفلین
محب علوی نے کہا:
مہندی کے ڈیزائن تو بہت اچھے ہیں مگر اتنی اچھی مہندی لگائے گا کون :lol:

حنا پر ایک شعر یاد آگیا ، موقع بھی ہے اور دستور تو عرض‌ ہے

برگ حنا پر لکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح ‌سے لگے اس کے ہات

شعر تو اچھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن برگ حنا پر لکھی ہوئی بات اس کے ہاتھ لگ بھی جائے تو زیادہ دن تک نہیں رہ سکتی ۔۔۔کیونکہ حنا کا رنگ تو بہت جلد اتر جاتا ہے ۔۔۔۔ :p
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
محب علوی نے کہا:
مہندی کے ڈیزائن تو بہت اچھے ہیں مگر اتنی اچھی مہندی لگائے گا کون :lol:

حنا پر ایک شعر یاد آگیا ، موقع بھی ہے اور دستور تو عرض‌ ہے

برگ حنا پر لکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح ‌سے لگے اس کے ہات
یہ شعر شائدیوں ھے
برگِ حنا پہ لکھ دی دردِ دل کی بات
شائد کہ دھیرے دھیرے لگے دل ربا کے ھاتھ
 
حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
مہندی کے ڈیزائن تو بہت اچھے ہیں مگر اتنی اچھی مہندی لگائے گا کون :lol:

حنا پر ایک شعر یاد آگیا ، موقع بھی ہے اور دستور تو عرض‌ ہے

برگ حنا پر لکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح ‌سے لگے اس کے ہات

اُفففففف کتنا شوق ہے آپ کو مہندی لگانے کا :p ویسے پارلر میں اتنی ہی اچھی مہندی لگائی جاتی ہے محب ،چاند رات کو جا کے لگوایئے گا :p
 
حجاب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت خوب حجاب صاحبہ، لگتا ہے کہ آپ محب سے کوئی بدلے لے رہی ہیں :D

نہیں قیصرانی کوئی بدلے نہیں لے رہی شائد آپ سوال والا قصّہ سمجھ رہے ہیں ،ایسا کچھ نہیں ہے ،محب نے لکھا کچھ اس انداز سے ہے کہ میرے دماغ میں اچانک آیا کہ چلو جی نیکی کر لیں محب کو مشورہ دے کے :p
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن اب تو عید بھی گزر گئی، اب تو واپس آ جانا چاہیے تھا۔ یا انہوں نے سوچا ہو گا کہ اب آ تو گیا ہی ہوں، بڑھاپے کی نشانی سفید بالوں کو بھی رنگوا ہی لوں :wink:
 
Top