مہندی ڈیزائن

امن ایمان

محفلین
ویسے تو یہاں بہت کم لڑکیاں پائی جاتی ہیں۔۔لیکن میں یہ پوسٹ کچھ یہ سوچ کر بھی کر رہی ہوں کہ ماشاءاللہ سے سارے کے سارے میل حضرات شادی کر چکے ہیں ۔۔اس لیے یہ پوسٹ اُن سب کی اچھی اچھی مسز کے کام آئے گی ۔۔۔۔اب آپ سب نے چاند رات کو اپنا پی سی ان کے حوالے کر دینا ہے ۔۔۔اور خود منہ پر انگلی رکھ کر سائیڈ پر بیٹھ جانا ہے ٹھیک۔۔۔؟ :lol:

چلیں۔۔جیہ،ماورا، فرزانہ ، بوچھی باجو ،حجاب، شگفتہ سس، سارہ سس، سیمل۔۔۔ یہاں آئیں اور یہ ڈیزائن کاپی کر لیں ۔۔ساتھ میں یہ بھی بتائیں کیا آپ کو مہندی لگانا آتی ہے۔۔؟

EM1.jpg

EM2.jpg

EM3.jpg

EM4.jpg
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب۔ بہت اچھے ڈیزائن ہیں۔ میں نے دوسرا والا ڈیزائن کاپی کرلیا ہے۔ مگر سوچ رہی ہوں کہ لگاؤں گی کیسے۔ مجھ تو حنا لگانی نہیں آتی۔۔۔ خیر کسی سے کہہ کر لگا بھی دوں گی

ویسے ان تصاویر میں یہ ہاتھ کس کا ہے؟
 
تیشہ

محفلین
مجھے بھی تیسرا اور چھوتھا والا ڈایزائن لگانا آتا ہی ہے ۔ ہمارے ہاں سبھی ایکسپرٹ ہیں اور خوب لگا تے ہیں اک دوسرے کے ۔

نائس امن ،
 
حجاب

محفلین
واہ امن بہت خوب ،تم بتاؤ تم کو مہندی لگانی آتی ہے کہ نہیں،تم خود لگاتی ہو مہندی یا کسی سے لگواتی ہو۔مجھے بہت اچھی مہندی لگانی آتی ہے میں سب کو لگاتی ہوں سوائے اپنے۔میں مہندی نہیں لگاتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں ابھی مہندی کے ڈیزائن ڈھونڈ ہی رہا تھا کہ آپ نے پہلے ہی یہاں لگا دیئے۔ خیر میرے پاس بھی کچھ ڈیزائن ہیں وہ میں یہاں لگا دوں گا۔ ہو سکتا ہے آپ کو پسند آ جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم یہ تصاویر چھوٹی کیوں آئی ہیں۔ آپ ان کو محفوظ کر کے ACDSee میں ان کا سائز بڑا کر سکتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
اچھے ڈیزائن ہیں۔ عنبر نے تو بہت عرصے سے مہندی نہیں لگائی اگرچہ اسے اچھی لگانی آتی ہے۔

نوٹ: میں نے یہ تھریڈ “فیشن اور ملبوسات“ میں منتقل کر دی ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
جیہ نے کہا:
بہت خوب۔ بہت اچھے ڈیزائن ہیں۔ میں نے دوسرا والا ڈیزائن کاپی کرلیا ہے۔ مگر سوچ رہی ہوں کہ لگاؤں گی کیسے۔ مجھ تو حنا لگانی نہیں آتی۔۔۔ خیر کسی سے کہہ کر لگا بھی دوں گی

ویسے ان تصاویر میں یہ ہاتھ کس کا ہے؟

شکریہ جیہ ۔۔۔ابھی اور بھی کچھ ڈیزائن موجود ہیں۔۔۔میں وہ بھی پوسٹ کرتی ہوں ۔۔ مجھے مہندی کا حد سے زیادہ کریز ہے ۔۔۔اس لیے بہت سارے ڈیزائن میرے پاس موجود ہیں۔۔۔جیہ یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کس کے ہاتھ ہیں۔۔اصل میں سب دوستوں کو پتہ ہے کہ مجھے مہندی اچھی لگتی ہے اس لیے وہ امیج سینڈ کرتے رہتے ہیں : )

پاکستانی نے کہا:

جی شکریہ۔۔۔۔زیادہ خوشی تب ہوگی جب بھابھی کو بھی یہ اچھے لگیں گے۔ : )

دوست نے کہا:

ہیںںں یہ آپ کس خوشی میں اتنا سارا خوش ہو رہے ہیں۔۔۔کہیں آپ میری پہلی والی بات پر تو خوش نہیں ہیں۔۔۔کہ یہ ڈیزائن میں نے کیوں پوسٹ کیے ہیں ؟ :)

بوچھی نے کہا:
مجھے بھی تیسرا اور چھوتھا والا ڈایزائن لگانا آتا ہی ہے ۔ ہمارے ہاں سبھی ایکسپرٹ ہیں اور خوب لگا تے ہیں اک دوسرے کے ۔

نائس امن ،

جی نائس تو میں ہوں۔۔۔اور آپ بھی بہت ہیں بلکہ سارے ہی بہت نائس ہیں :) ۔۔۔واؤ مہندی ایکسپرٹ ۔۔آپ کتنی ایکسپرٹ ہیں۔۔؟

حجاب نے کہا:
واہ امن بہت خوب ،تم بتاؤ تم کو مہندی لگانی آتی ہے کہ نہیں،تم خود لگاتی ہو مہندی یا کسی سے لگواتی ہو۔مجھے بہت اچھی مہندی لگانی آتی ہے میں سب کو لگاتی ہوں سوائے اپنے۔میں مہندی نہیں لگاتی۔

شکریہ حجاب۔۔ مجھے بھی بہت اچھی لگانی آتئ ہے۔۔لیکن میں لگاتی صرف اور صرف عید پر ہوں ۔۔۔یا کسی قریبی شادی فنکشن پر۔۔۔۔ماما پر وقت لگانے نہیں دیتیں ۔۔اور اب مجھے بھی اچھا نہیں لگتا۔ ۔۔اور آپ خود کیوں نہیں لگاتی ہیں۔۔۔؟؟

شمشاد نے کہا:
میں ابھی مہندی کے ڈیزائن ڈھونڈ ہی رہا تھا کہ آپ نے پہلے ہی یہاں لگا دیئے۔ خیر میرے پاس بھی کچھ ڈیزائن ہیں وہ میں یہاں لگا دوں گا۔ ہو سکتا ہے آپ کو پسند آ جائیں۔ مجھے نہیں معلوم یہ تصاویر چھوٹی کیوں آئی ہیں۔ آپ ان کو محفوظ کر کے ACDSee میں ان کا سائز بڑا کر سکتی ہیں۔

شمشاد چا۔۔۔لگتا ہے آپ بھی عید کی تیاریوں میں ہمارا ساتھ دیں گے۔۔۔ویسے جس طرح مجھے اس عید پر مہندی اچھی لگتی ہے۔۔دوسری عید پر بکرے بھی ویسے ہی اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔میں نے لاسٹ ٹائم اپنے قربانی کے بکروں کی عادات پر ایک مفصل پوسٹ بھی لکھی تھی۔۔۔اس لیے دوسری عید پر اس بارے میں کچھ پوسٹس ضرور کریے گا ۔۔۔اور ڈیزائن سارے بہت اچھے ہیں۔۔۔خاص کر جو پاؤں کے ہیں ۔۔میرے پاس پاؤں والے نہیں تھے۔۔۔بہت شکریہ آپ نے یہاں میرا ساتھ دیا۔ : )

زکریا نے کہا:
اچھے ڈیزائن ہیں۔ عنبر نے تو بہت عرصے سے مہندی نہیں لگائی اگرچہ اسے اچھی لگانی آتی ہے۔

نوٹ: میں نے یہ تھریڈ “فیشن اور ملبوسات“ میں منتقل کر دی ہے۔

شکریہ زیک۔۔۔لیکن اس عید پر آپ اُن سے کہیے گا کہ وہ مہندی ضرور لگائیں
میں نے فیشن سے ریلٹیڈ فورم ڈھونڈا تھا۔۔۔لیکن مجھے کل یہ نظر ہی نہیں آیا۔۔۔اور نہ ہی اس سے پہلے میں نے اسے وزٹ کیا :oops:
 
دوست

محفلین
خوش ہونے کے لیے کونسا کسی بات کی ضرورت ہے۔
یونہی بیٹھے بیٹھے ہوئے بھی خوش ہوا جاسکتا ہے۔ مسکرایا جاسکتا ہے۔
قہقہے لگائے جاسکتے ہیں۔
یہ الگ بات ہے کہ دیکھنے والے کھسکا ہوا سمجھتے ہیں۔
 
تیشہ

محفلین
اچھا ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کو آپ بنا بھی اگر لو تو میرا نہیں خیال کوئی پیار بھی کرے ۔ :D مگر اپنی گارنٹی پر اپنے ماتھے پر بنا دیکھو ،
:p
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
ویل ڈن ۔بہت اچھے۔ میری مسز کو تو بہت پسند آے سب ڈیزائن اور میری یہ جو چار سال کی بیٹی ھے ماما سے ابھی سے مہندی لگانے کی ضد کر رھی ھے
 
امن ایمان

محفلین
دوست نے کہا:
خوش ہونے کے لیے کونسا کسی بات کی ضرورت ہے۔
یونہی بیٹھے بیٹھے ہوئے بھی خوش ہوا جاسکتا ہے۔ مسکرایا جاسکتا ہے۔
قہقہے لگائے جاسکتے ہیں۔
یہ الگ بات ہے کہ دیکھنے والے کھسکا ہوا سمجھتے ہیں۔

جی دوست بھائی ۔۔۔واقعی خوش ہونے کے لئے کسی بات کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔یہ تو دل کا موسم ہے۔۔یہ اچھا تو سب اچھا : )۔۔ویسے میں سمجھی تھی کہ آپ مسز والی بات پر خوش ہو رہے ہیں۔۔آخر کل کو آپ کو بھی تو ضرورت پڑے گی نا :)
 
Top