میرا بیٹا اپنی زندگی کی سب سے پہلی "واک" پر

سلمان حمید

محفلین
میں آج بھی 7 ماہ گزر جانے کی بعد اس تصویر کو دیکھتا ہوں تو بے اختیار پیار آ جاتا ہے۔ پھر مجھے اپنے ابو یاد آ جاتے ہیں کہ وہ بھی مجھے ایسے ہی سیر پر لے جاتے ہوں گے۔ ارحم ا سال اور 3 مہینے کا تھا جب اس نے ٹھیک طرح چلنا سیکھا اور میں اس کو اپنے گھر کے پچھلی طرف ایک سڑک پراس کی زندگی کی پہلی آؤٹ ڈور واک پر لے گیا اور میری شریکِ حیات نے یہ لمحہ کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
ijb4.jpg

اور آج جب وہ دو مہینے بعد دو سال کا ہونے والا ہے تو اس کے کرتوت دیکھ لیں۔ جرمنی سے سویڈن جاتے ہوئے بحری جہاز کے سفر کے دوران موصوف ایک جوئے کی مشین پر پائے گئے اور اترنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔

uqe7.jpg

e6s6.jpg

09lr.jpg

1s4n.jpg
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
میں آج بھی 7 ماہ گزر جانے کی بعد اس تصویر کو دیکھتا ہوں تو بے اختیار پیار آ جاتا ہے۔ پھر مجھے اپنے ابو یاد آ جاتے ہیں کہ وہ بھی مجھے ایسے ہی سیر پر لے جاتے ہوں گے۔ ارحم ا سال اور 3 مہینے کا تھا جب اس نے ٹھیک طرح چلنا سیکھا اور میں اس کو اپنے گھر کے پچھلی طرف ایک سڑک پراس کی زندگی کی پہلی آؤٹ ڈور واک پر لے گیا اور میری شریکِ حیات نے یہ لمحہ کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
photo.php

تصویر نظر نہیں آ رہی
 
سلمان حمید

محفلین
روکنے کا یہ حل ہے کہ آپ بھابھی کو بتا دیں اس بارے۔ دیکھئے چٹکی بجاتے ہی آپ دونوں "سدھر" جائیں گے :p
کوئی آسان طریقہ بتائیں نا، کبھی کبھی والی آپشن تو رہنے دیں :(
ویسے یہ وائکنگ تھی کہ کون سی لائن؟
میں سمجھا نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی آسان طریقہ بتائیں نا، کبھی کبھی والی آپشن تو رہنے دیں :(

میں سمجھا نہیں
ہمارے ہاں فن لینڈ میں بحری جہازوں کی کمپنیوں کو لائنز کہتے ہیں۔ وائکنگ لائن، سِل یا لائن وغیرہ وغیرہ۔ تو آپ کس کمپنی کے بحری جہاز سے سفر کرتے ہیں؟
 
سلمان حمید

محفلین
ہمارے ہاں فن لینڈ میں بحری جہازوں کی کمپنیوں کو لائنز کہتے ہیں۔ وائکنگ لائن، سِل یا لائن وغیرہ وغیرہ۔ تو آپ کس کمپنی کے بحری جہاز سے سفر کرتے ہیں؟

اوہ اچھا، 2 سال پہلے ہم اسٹاک ہوم آئے تھے تو وہاں سے ازابیلا پہ میری ہیم، فن لینڈ گئے تھے اور وہاں رکے بنا ایموریلا پہ واپس آ گئے۔ بس 6 گھنٹے آنا اور 6 گھنٹے جانے کا سفر شامل تھا۔
اس بار ہم کیل جرمنی سے سٹینا لائن پر گوئتھے برگ، سویڈن گئے تھے ایک دن کے لئے۔ میرا چھوٹا بھائی سویڈن میں پڑھتا ہے تو اسے ہی ملنے گئے تھے۔
 
عینی شاہ

محفلین
واوووووووووووووو یہ تو شو کیوٹ ہے ۔۔:)ایسے دیکھ کر تو مجھے اپنے دونوں گولو مولو بھتیجے یاد آگئے ہیں :) جو آنے کا نام ہی نہی لے رہے گندے بچے نا ہوں تو :(
 
Top