میرا بیٹا

سید ذیشان

محفلین
ماشااللہ :)
بہت پیارا ہے اللہ نظر بد سے بچائے دین اور دنیا کی کامیابی سے سرفراز فرمائے آمین
ماشاء اللہ۔ بہت پیارا بیٹا ہے۔۔ اللہ رب العزت صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطافرمائے۔۔آمین
گہری گہری آنکھوں والے بہت دعائیں تیرے نام
تیری سوچ سدا اجلی رہے پریشانی سے بچی رہے آمین

سووووووووووو کیوٹ۔۔ ماشاء اللہ

آپ سب کا بہت شکریہ :)
 
سید ذیشان

محفلین
کدو :D

img20130322222651.jpg
 
رانا

محفلین
ماشاء اللہ۔ اللہ تعالی دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ کے فضل سے آنکھوں اور پیشانی سے ذہانت نمایاں محسوس ہوتی ہے۔
سید ذیشان بھائی آج مائکروسافٹ کے سی شارپ کے فورم پر یہ دھاگہ دیکھتے ہوئے Habeeballah Hasnoddin بندے کی پوسٹ دیکھ کر حیرت کا ایک جھٹکا لگا کہ ہیں یہ ذیشان بھائی سی شارپ کے فورم پر کیا کررہے ہیں!! یقین کریں اس بندے نے اپنے اوتار میں جو تصویر لگائی ہوئی تھی مجھے بالکل آپ کا شبہ ہوا۔ میں نے فورا نام پڑھا تو غلط فہمی دور ہوئی لیکن پھر بھی مزید تسلی کے لئے اس کے پروفائل پر کلک کرکے بڑی تصویر دیکھ کر شک دور ہوا۔:)
 
بہت شکریہ رانا بھائی۔ ویسے msdn فورمز پر میں نے چند ایک پوسٹس کی ہوئی ہیں۔ لیکن یہ تو کافی پرانی بات ہو گئی ہے۔ :)

مثلاً یہ پوسٹ
 
2005!!! اس وقت تو ہم ڈاٹ نیٹ والوں کو دور سے ایسے ہی دیکھتے تھے جیسے پینٹیم تھری والا آئی سیون والے کو دیکھتا ہے۔:)
 
اور اسی زمانے میں ایک بہت برے مسئلے میں پھنس گیا تھا۔ ابھی پوسٹ دیکھی تو یاد آیا۔ اس مسئلے نے میری نیندیں حرام کی ہوئی تھیں :)
 
اور اپنی پوسٹ کو کیا آپ نے خود ہی مارکڈ آنسر کر دیا تھا؟:) میں نے پرسوں ایک مسئلہ فورم پر پوسٹ کیا تھا لیکن صرف ہنٹ ہی ملے کوئی ٹو دی پوائنٹ حل نہ ملا۔ آخر ایک ہنٹ پر کام کرکے خود ہی مسئلہ حل کرلیا اور آج وہ پورا کوڈ اسی دھاگے میں پوسٹ کردیا کہ کسی اور کے بھی کام آئے گا۔ پہلے تو سوچا کہ اپنی اس پوسٹ کو خود ہی مارکڈ آنسر کردوں لیکن پھر خیال آیا کہ کہیں بین ہی نہ کردیا جاؤں۔:) اس لئے ہنٹ دینے والے کو مارک کردیا۔ ابھی آپ کی پوسٹ دیکھ کر خیال آیا کہ شائد اس کی اجازت ہے۔
ویسے آپ کے بیٹے کا دھاگہ ہے اور ہم نے اس میں بھی پروگرامنگ کی باتیں شروع کردیں۔ بڑا ہوکر کبھی یہ دھاگہ پڑھے گا تو کیا سوچے گا اپنے پاپا اور اس انکل کے بارے میں۔:p
 
یہی سوچے گا کہ کیا geek ابا ملے ہیں میری تصویروں والے دھاگے کو بھی نہیں چھوڑا :D
 
عمراعظم

محفلین
ماشاء اللہ ! بہت پیارا بیٹا ہے سید ذیشان صاحب۔ اللہ تعالیٰ اسے بہترین صحت کے ساتھ دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازتے ہوئے آپکے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین۔
 
Top