میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

عاطف ملک

محفلین
الفاظ نہیں۔۔۔۔۔۔کیا کہوں؟؟؟؟
کیسے کہوں کہ میرا تو سب کچھ ہی۔۔۔۔۔
میں اب یہ تبصرہ ارسال کرنے کے فیصلے پر تذبذب میں ہوں۔
سوچ رہا ہوں یہ تبصرہ کرنا چاہیے تھا یا نہیں۔
اس لڑی میں ماشااللہ مجھے مشرق و مغرب کی جغرافیائی،تاریخی و سیاسی صورتحال سے آگاہی ملی ہے۔
اور اتنی زیادہ اگاہی نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے :p
 
محمداحمد

لائبریرین
معذرت مگر میں نے کوئ الگ سے بات نہیں کی احمد بھائی وہ خود اقرار کرچکے ہیں صرف متوجہ کیا ہے ۔ ۔ ۔

ہم اور آپ ذاتی زندگی میں جو بھی ہوں۔ یہاں پہلے محفلین ہیں بعد میں کچھ اور :)

سو جب کسی اور حیثیت میں دیگر لوگوں کےساتھ ہم آہنگی نصیب نہ ہو تو بطور محفلین یہ کام با آسانی ہو سکتا ہے۔
 
لڑی کا عنوان ہے،میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔مگر لڑی میں شامل مراسلوں کو پڑھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم سب ہی غلط ہیں۔اس مراسلے کی دعوت فکر توبہ ،استغفارتھی،مگر ہم اپنے گریبان میں دیکھنے کے بجائے دوسروں کے گریبان پھاڑنے میں لگے ہیں۔الامان و الحفیظ۔
 
یک لخت آ کر کہہ دینا کہ تم سب غلط کر رہے ہو اتنی اچھی بات بھی نہیں ہے۔ :) آپ پھر سے موضوع پر کوئی بات چھیڑ دیجے۔ کیا پتہ اسی موڑ سے گفتگو ایک اور موڑ مُڑ جائے۔ :) :) :)
 
اکمل زیدی

جی ہاں ۔ ۔ ۔کچھ ایسا ہی ہے ۔ ۔ ۔ بڑھ چڑھ کر اعتراف کرنے والے یہ ثابت کرنے میں لگ گئے کے "ہمارا سب کچھ صحیح ہے کچھ غلط نہیں ہے " دوسرے مشکوک ہیں۔ ۔ ان کا غلط ہونا تو بنتا ہے ان کا صحیح ہونا بحث کا متقاضی ہے مگر ہمارا کچھ غلط نہیں ہے ۔ ۔ ۔
 
یک لخت آ کر کہہ دینا کہ تم سب غلط کر رہے ہو اتنی اچھی بات بھی نہیں ہے۔ :) آپ پھر سے موضوع پر کوئی بات چھیڑ دیجے۔ کیا پتہ اسی موڑ سے گفتگو ایک اور موڑ مُڑ جائے۔ :) :) :)
گفتگو میں موڑ تو آتے ہی ہیں مگر نکتہ گفتگو کو تو نہ بھولیں۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
عنوان میں ترمیم ہو سکتی ہے۔

یعنی "میرا تو سب کچھ غلط ہے"

کو

"میرا تو سب کچھ غلط ہے لیکن آپ زیادہ خوش نہ ہوں۔"

کیا جا سکتاہے۔

ازراہِ تفنن :)
 
محمداحمد

لائبریرین
دس گیارہ صدیوں میں تو دین اپنی اصل سے پھر جاتے ہیں یہ تو پھر لڑی ہے۔
دس گیارہ صدیوں میں تو لوگ اپنےاصل سے پھر جاتے ہیں یہ تو پھر لڑی ہے۔:)
اگر آپ اس جملے کا اس طرح ادا فرمائیں تو زیادہ ٹھیک لگے گا۔
 
Top