میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

وَالْعَصْرِ (1) إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (3)
 
فرقان احمد

محفلین
محترم ایچ اے خان نے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں حالانکہ اپنا موقف پیش کرنے کے لیے بدزبانی کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے۔ محمداحمد بھیا کی بات سے متفق ہوں کہ اس لڑی میں مکالمہ سلجھے ہوئے انداز میں بھی ہوا ہے تاہم ہمیں غور کرتے رہنا چاہیے کہ کس موڑ پر پہنچ کر مکالمہ بدمزگی کا شکار ہو جاتا ہے۔ محترم ایچ اے خان سے گزارش ہے کہ اپنے نامناسب الفاظ واپس لیں۔ شکریہ!
 
نایاب

لائبریرین
اس سے مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بات یاد آ گئی. مفہوم کچھ اس طرح ہے
کہ اگر فیصلہ ہوا کہ ایک بندہ جنت میں جائے گا تو مجھے امید ہے کہ میں ہی وہ شخص ہوں اور اگر یہ فیصلہ ہوا کہ ایک بندہ جہنم میں جائے گا تو مجھے خوف ہے کہ کہیں میں ہی نہ ہوں.

اس بات سے مراد یہی ہے جو خلیل بھائی نے کہا.
ایک طرف اپنی خامیوں پر احساسِ ندامت اور دوسری طرف اللہ کی رحمت سے امید.

"میرا سب کچھ غلط ہے" کی کیفیت مایوسی نہیں بلکہ احساسِ ندامت کے ساتھ. اور پھر اللہ کی مغفرت کی طلب اور رحمت کی امید.

وَالْعَصْرِ (1) إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (3)

میرے محترم بھائی اک اشکال پیدا ہو رہا ہے ۔ امید ہے کچھ رہنمائی فرمائیں گے ۔
فقط احساس ندامت کیسے اللہ کی رحمت پانے کا سبب بن سکتا ہے ۔۔؟ جب تک کہ توبہ کی نیت اور توفیق حاصل نہ ہو ؟
اگر اللہ سوہنے کے دربار میں اعمال کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔ تو سزا و جزا کا کا امر و فلسفہ کس بنیاد پر قائم ہو سکتا ہے ۔۔؟
سورت العصر کے مضمون اور جناب عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بات میں کس موضوع پر مطابقت و اتفاق ہے ۔؟
سوال صرف علم حاصل کرنے کی نیت پر استوار ہیں
بہت دعائیں
 
میری پوری بات میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ عمل کے بغیر سب کچھ ہو جائے گا. جب آپ احساسِ ندامت کی بات کرتے ہیں اور سب غلط ہونے کا اعتراف کرتے ہیں تو یہ توبہ ہی ہے. اگر توبہ شامل نہیں تو احساسِ ندامت محض دکھاوا ہے.
اللہ سے مغفرت کی طلب توبہ ہی ہے. اور اس توبہ کے بعد اللہ کی رحمت سے امید ہے.
جزاک اللہ
 
اور سورة العصر لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ روایت ہے کہ صحابہ جب کوئی مجلس برخاست کرتے تھے تو سورة العصر کی تلاوت کر کے اٹھتے تھے. اس لڑی میں گفتگو جس سمت چل پڑی تھی، اس کو ختم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر سورة العصر پوسٹ کی.
جزاک اللہ
 
نایاب

لائبریرین
یہ کہیں نہیں لکھا کہ
بہت معذرت میرے محترم بھائی
آپ نے میرے جس مراسلے کو لیکر بات لکھی تھی ۔ اس سے یہی سمجھا کہ: عمل : جس کی تلقین رب سچے نے قران پاک میں جگہ جگہ کی ہے ۔ اللہ سوہنے کے ہاں کوئی وقعت نہیں رکھتا ۔
یہ میری نادانی سمجھتے میری معذرت قبول کیجئے گا ۔
بہت دعائیں
 
ہادیہ

محفلین
افف۔۔یہ بھائی لوگ جہاں(تھریڈ میں) بھی اکٹھے ہوتے ہیں بھائی چارہ منتشر ہوجاتا ہے o_O:p:D
 
نایاب

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
میری محترم بٹیا کچھ بھائی بلاشک علم کی گھنی چھاؤں کے حامل ہوتے ہیں ،۔
مجھے تو ایسے بھائیوں کو تنگ کرتے علم حاصل کرنا اچھا لگتا ہے ۔
اور محترم تابش بھائی میرے لیئے ایسے ہی بھائی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

بھیا آپ کے مراسلے پر نہیں کہا ۔میں نے شروع والے پڑھے ہیں۔۔
 
اوہ مجھے یہ لگا جیسے آپ کا مقصود یہ آگہی پھیلانا ہے کہ " اعمال صالحہ " میں مشغول رہتے حق و صبر پر قائم رہنا ہی نجات کا سبب ہے "
استغفر اللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ
بہت دعائیں
یہ بات اوپر چوہدری صاحب بیان کر دی تھی.
یہ اس آیت کا مفہوم ہے، اور اسی کی بنا پر صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کا یہ عمل تھا. جس کی پیروی میں نے کی.
یہ کوئی مخالف مقصد نہیں ہے. جزاک اللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
خیر سالی؟ کہیں آپ کا مطلب چھوٹی سالی تو نہیں؟ ویسے بھی خیر سے سالی عمر میں بیوی سے بڑی ہو تو قائم مقام ساس ہی ہوتی ہے۔
ہمیں کیا علم جی، ہماری تو نہ کوئی 'خیر' سالی ہے نہ کوئی 'غیر' سالی۔ زوجہ کی نہ کوئی بہن ہے اور اب سہیلی بھی کوئی نہیں کہ اپنا شہر چھوڑے اُسے دو تین سالوں میں دو دہائیاں ہو جائیں گی :)
 
ہمیں کیا علم جی، ہماری تو نہ کوئی 'خیر' سالی ہے نہ کوئی 'غیر' سالی۔ زوجہ کی نہ کوئی بہن ہے اور اب سہیلی بھی کوئی نہیں کہ اپنا شہر چھوڑے اُسے دو تین سالوں میں دو دہائیاں ہو جائیں گی :)
یعنی آپ خوش قسمت ہیں کہ (کئی) سالوں سے بچے ہوئے ہیں۔
 
Top