میرا ناشتہ

Muhammad Qader Ali

محفلین
ویسے تو مجھے ناشتہ پانچ ستارہ ہوٹل کا ہی پسند ہے
بہت سے پانچ ستاروں نے مجھے اپنا مہمان پیسوں کے
ذریعے بنایا، پر انکی مہمان نوازی میں مزا آجاتا ہے
 

ہادیہ

محفلین
ہمیں تو مزا گھر کے دیسی ناشتے سے ہی آتا ہے۔ بندہ ریلیکس ہوکر کھاتا ہے۔ ایسے ہوٹلز میں تو اتنا فارمل ہونا پڑتا۔۔ بندہ بھوکا رہ جاتا۔۔ :noxxx:ایک بار بارات کے ساتھ گئے ہم تو چونکہ سفر زیادہ تھا تو رات کو ہی روانگی ہوئی۔۔ صبح جب پہنچے تو ناشتہ ایسے ہی ایک ہوٹل میں تھا (ستارہ پتہ نہیں کونسا تھا مگر تھا بہت بڑا اور زبردست بنا ہوا) ۔۔ اب بارات ساری گاؤں سے گئی تھی جب انہوں نے ناشتے میں بھی ساتھ چھری کانٹے رکھے۔۔ تو سب ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔۔ ماموں انکلز سب کہتے بچوں ہوجاؤ شروع اپنے دیسی طریقے سے۔۔ان چھری کانٹوں سے کھاتے رہے تو دوپہر بھی یہیں ہوجائے گی۔۔ سب نے ہاتھ کا استعمال کیا۔۔ ہم تو مزے سے کھا رہے تھےمگر ہماری طرف دیکھ کر جو ویٹرز کا حال ہوا وہ بتانے کی ضرورت نہیں۔۔ ایک کزن اونچی آواز سے کہتے ان کو نہیں پتہ بارات گاؤں سے آئی ہے:p:rollingonthefloor:
 

عباس اعوان

محفلین
کبھی ہم بھی دیسی ناشتہ کیا کرتے تھے۔
اب توناشتہ بھی باقاعدہ نہیں رہا، چہ جائیکہ دیسی ناشتہ۔
مہینے میں ایک آدھ بار ویک اینڈ پر،،، انڈے میں دودھ چینی اور شہد ڈال کر فرنچ ٹوسٹ بنا لیتے ہیں، اور ساتھ میں چائے۔
 

سعدیہ ملک

محفلین
ناشتہ تو گھر کاہی مزے کا ہوتا ہے برکت بھی ہوتی ہے اور بندے کو پتہ بھی ہوتا ہے کہ یہ حلال چیز سے بنا ہےاور بسم اللہ پڑھ کر بنایا گیا ہے ;):):wink:
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
چکڑ چھولے روٹی نان
چائے۔
الْحَمْدُللهِ الَّذي أَطْعَمَني هذا وَرَزَقَنيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلا قُوَّة
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هُوَ أَشْبَعَنَا وَأَرْوَانَا وَأَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا ْمُسْلِمِينَ
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
چپاتی ، کیلا ، چائے
الْحَمْدُللهِ الَّذي أَطْعَمَني هذا وَرَزَقَنيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلا قُوَّة
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هُوَ أَشْبَعَنَا وَأَرْوَانَا وَأَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا ْمُسْلِمِينَ
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
بسم اللہ
آج کا ناشتہ
گائے کا گوشت مٹر کے ساتھ سالن جو رات بچا ہوا تھا
دو گرما گرم چپاتی۔
چائے دودھ والی بغیر شکر کے لیکن گڑ کا استعال کیا گیا۔

الحمدللہ
 
آج کا ناشتہ ۔ الحمد لله
20171221_080240_HDR.jpg
 

فلسفی

محفلین
فلسفی بھائی۔۔۔
آپ بھی ایسے ناشتے کیا کریں!!!
اللہ آپ کو خوش رکھے۔ ویسے تو میں پکا لاہوریا ہوں تگڑے ناشتے کا عادی۔ لیکن ایک عرصے سے تائب ہوں۔ کیونکہ ایسا تگڑا ناشتہ کر کے دفتر میں آٹھ گھنٹے کرسی پر بیٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ اسی لیے دوپہر کا کھانا بھی ترک کیا ہوا ہے۔ چھٹی والے دن کبھی کبھار پراٹھے نصیب ہوجاتے ہیں۔ الحمدللہ
 
Top