بسم اللہ
سب تعریف اللہ رب العالمین کے لئے جس نے موت اور ذندگی دیکر انسان کو زمین میں آزمائش کے لئے بھیجا، جو اچھے اعمال کرے گا وہ ابدا آباد اچھی آخرت پائے گا،، سب بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ اللہ ہم سب کو اجر عظیم عطا فرمائے ، آمین
آج الحمدللہ
دو چپاتی جس میں پختواںحوان سے آیا ہوا گھر کا اصلی گھی لگاکر، لبنۃ پنیر، نہاری اور چائے، زوجہ عموما ناشتہ نہیں کرتی لیکن میں زبردستی کرواتا ہوں، اس نے ایک چپاتی، لبنۃ چیز، نہاری ، فریش انار جوس، اور گرین ٹی بھی تیار رکھا تھا لیکن جب جوس پی لیا تو ٹی نہیں لیا جو ایک گھنٹے بعد پئے گی(گرین ٹی اینٹی اکسیڈینٹ ہوتا ہے جو جسم کے باغی خلیوں کی نشونما کو روکتی ہے)۔ الحمدللہ
بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں کو گھر کے دوسرے افراد جو ناشتے سے جی چراتے ہیں انکو ضرور ناشتے کی تلقین کریں ، صحت اور چستی کے لئے ناشتہ بے حد ضروری ہے۔میرے گھر میں آیا ہوا دو کلو شکر دو تین مہینے چل جاتے ہیں وجہ یہ ہے کہ گھر میں بیوی بچوں کوشکر سے پیار نہیں ہے 80 سے 90 فیصد والا ڈارک چاکلیٹ بڑے شوق سے کھاتے ہیں فریش بلیک کوفی ٹو شوٹ اسپون کبھی 3 شوٹ اسپون بناکر شکر ملائے بنا مزے سے پی رہے ہوتے ہیں میرے بچے دوسروں بہت الگ ہیں الحمدللہ۔
اسکول جانے سے پہلے بچوں نے ناشتے میں چپاتی لبنۃ چیز کھایا اور بریک کے لئے ایک چپاتی لبنۃ لے گئے اور ساتھ میں ڈارک چاکلیٹ لو کیل دودھ لے گئے بچوں کو چاکلیٹ ملک میں کے ڈی ڈی برانڈ پسند ہے اور لبنۃ چیز ہم "پنار" ترکی کا پروڈکٹ لیتے ہیں۔جب پنار یو اے ای میں نہیں تھا اس وقت امریکن برانڈ " فلا ڈلفیا" لیا کرتے تھے لیکن اب ترکی والوں کی وجہ سے فلاڈلفیا لوگ کم لیتے ہیں اس کی کچھ اہم وجوہات ہیں جس میں قیمت بہت مناسب، اور دوسری بات ترکی سے مسلمانوں کا لگاؤ ہے۔