تعارف میرا نام ثمینہ ہے

شمشاد

لائبریرین
بھائی بات یہ ہے کہ دھاگہ ثمینہ جی کا ہے اور مقدمہ خوشی اور عبد اللہ کا ہے۔ اس لیے کاروائی ذرا مشکل لگ رہی ہے۔
 

مغزل

محفلین
جی ہاں ۔، ہم سب ایک خاند ان ہیں یہاں۔ اور اسی عزت و عفت و شفقت و محبت سے ملتے ہیں، ۔۔
یعنی بے حجابانہ چلے آنے پہ کیا صاد کہ دوست ۔۔۔۔۔ یہاں حجاب بھی ، زینو بھی اور جیہ بھی ہیں
 
محفل میں خوش آمدید، چونکہ یہ دھاگہ تعارف کے زمرے میں‌ہے اسلئے اگر مناسب سمجھیں تو احباب کی خواہش پورا کرتے ہوئے کچھ بنیادی معلومات ضرور دیجئے گا جیسا کہ کہاں‌ مقیم ہیں ، کیا مشاغل ہیں امورِ خانہ داری کے علاوہ اسے آپ کے لئے گفتگو میں سہولت ہو گی اور آپ کی دلچسپی کے موضوعات با آسانی مل پائیں گے۔ محفل ایک گلدستے کی مانند ہے اور اس میں‌ہر رنگ کے پھول کھلے ہیں، اسلئے باقائدہ تعارف ضروری ہے ۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
 
آپ تمام ساتھیوں کا بہت شکریہ خصوصا انیس صاحب آپ کا اصل میں مجھے میرے بھائی کے ایک دوست نے متعارف کرایا تھا کہ آپ چاٹنگ سے بہتر ہے کہ اپنا وقت محفل فورم پر گزاریں یہاں آپ کو تمام موضوعات پر معلومات ملیں گی اور ماحول بھی بہت خوشگوار ہوگا لیکن ساتھ ہی محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا تھا اور انکا مشورہ مجھے اس لحاظ سے اب اچھا لگا کہ مجھے بے شک زیادہ وقت نہیں گزرا لیکن میں چونکہ نفسیات کے شعبے سے منسلک ہوں اس لئے یہ اندازہ لگانا میرے لئے چنداں مشکل نہیں کہ یہاں واقعی بہت زیادہ محتاط رویہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے

مجھے سچ کہنے میں کوئی خوف و عار محسوس نہیں ہورہا ہے کہ مجھے مسٹر سرمد خان نے متعارف کروایا تھا اور اردو لکھنے سے متعلق بھی انہوں نے ہی میری مدد کی تھی اب ان کے نام کے سامنے banned دیکھ کر اندازہ ہوا کہ محتاط رہنا چاہیئے مجھے ابھی تک سبب کا تو پتہ نہیں لیکن ماشااللہ کافی سمجھدار انسان ہیں جب وہ banned تو پھر اپ سب لوگ کیسے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہاں پھول اور گلدستے ملیں گے ؟

خیر مجھے اپنا وقت اچھا گزارنا ہے اس لئے یہاں اپنا وقت دیتی ہوں لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ میں سچ کہنے میں کوئی ڈر و خوف محسوس نہیں کرتی
 

مغزل

محفلین
آپ تمام ساتھیوں کا بہت شکریہ خصوصا انیس صاحب آپ کا اصل میں مجھے میرے بھائی کے ایک دوست نے متعارف کرایا تھا کہ آپ چاٹنگ سے بہتر ہے کہ اپنا وقت محفل فورم پر گزاریں یہاں آپ کو تمام موضوعات پر معلومات ملیں گی اور ماحول بھی بہت خوشگوار ہوگا لیکن ساتھ ہی محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا تھا اور انکا مشورہ مجھے اس لحاظ سے اب اچھا لگا کہ مجھے بے شک زیادہ وقت نہیں گزرا لیکن میں چونکہ نفسیات کے شعبے سے منسلک ہوں اس لئے یہ اندازہ لگانا میرے لئے چنداں مشکل نہیں کہ یہاں واقعی بہت زیادہ محتاط رویہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے مجھے سچ کہنے میں کوئی خوف و عار محسوس نہیں ہورہا ہے کہ مجھے مسٹر سرمد خان نے متعارف کروایا تھا اور اردو لکھنے سے متعلق بھی انہوں نے ہی میری مدد کی تھی اب ان کے نام کے سامنے banned دیکھ کر اندازہ ہوا کہ محتاط رہنا چاہیئے مجھے ابھی تک سبب کا تو پتہ نہیں لیکن ماشااللہ کافی سمجھدار انسان ہیں جب وہ banned تو پھر اپ سب لوگ کیسے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہاں پھول اور گلدستے ملیں گے ؟ خیر مجھے اپنا وقت اچھا گزارنا ہے اس لئے یہاں اپنا وقت دیتی ہوں لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ میں سچ کہنے میں کوئی ڈر و خوف محسوس نہیں کرتی

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
آداب و صبح بخیر۔ ثمینہ صاحبہ

محتاط رہنے کا مشورہ یقینا ً اچھا ہے ، اور خاص طور مجلسی و نجی زندگی میں مالکِ حقیقی اور اس کے محبوب صل اللہ علیہ وسلم نے احتیاط ہی کا درس دیا ہے ، جبھی حجابات بھی ہمارے درمیان رکھے گئے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ آپ شعبہ نفسیات سے ہیں ، ممکن ہے ہماری ( سبھی دوستوں کی) کئی الجھنیں بھی آپ کے وسیلہ سے دور ہوں، میں نفسیات کے شعبے سے تعلق کا دعویٰ دار نہیں‌مگر ایک طالبِ علم ہونے کے ناتے ہی امید رکھتا ہوں‌کہ علم النفسیات کے علوم کا بعینہ اطلاق محض ایک علامت پر نہیں ہوسکتا ، بوجوہ کہ وہ علامت پہلے سے ہی آپ کے ذہن میں‌جگہ کرچکی ہو، آپ کی گفتگو سے مجھ ایسے جہل مرتبت طالب ِ علم کے لیے یہ اندازہ لگانا اب مشکل نہ رہا کہ آپ کا نفسیات کے کس شعبے سے ہے ( میں وضاحت کردوں کہ آپ کا کلمہ اندراج یعنی آئی ڈی ، کی پریس بیس ’’ صدمہ ‘‘ ہے ) ، بہر کیف جس دوست نے آپ کو یہاں متعارف کیا ہے ، اس میں ان کے اخلاص اور اردو دوستی پر کوئی شک یا بددیانتی کو معمول نہیں کیا جاسکتا ، تاوقتیکہ کہ ان کے خدشات و تحفظات پر سیر حاصل گفتگو نہ ہوجائے ، ماحول یقینا یہاں خوشگوار ہے ، ہم یہاں دنیا بھر کے مختلف ممالک، مسالک، مذاہب، مکتبہ ء فکر اور تہذیبوں سے جڑے ہوئے آتے ہیں، میرا ( اور یقیناً ہم سب کا )‌ایمان ہے کہ بشریت کے لبادے میں صرف ایک اور ایک ہی ہستی ( محمد ِ‌عربی صل اللہ علیہ وسلم ) ایسی ہے جو انسانی معاملات، اخلاق و اخلاص اور طرزِ رہن سہن میں کامل ہے ، باقی ہم سب خطا کے پتلے ہیں، ہم سے اغلاط بھی سرزد ہوتی ہیں اور ہم سب اپنی اپنی انا و پندار بھی رکھتے ہیں، مگر یہ مالک و مولیٰ کی مہربانی ہے کہ ہم سب ان تمام اختلافات و کوتاہیوں کے باوجود لفظ کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ سو اپنے تحفظا ت ایک بار پھر غور کیجے گا، علم النفسیات کی رو سے ہم ایسے ’’ مریضوں ‘‘ کو زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے ، محض سطحی تشخیص ہمارے لیے تہمت ہی تو ہے ، سرمد صاحب کی رکنیت کے غیر فعال ہونے کے حوالے سے انتظامیہ کے اراکین ہی وضاحت کریں گے ، میرے علم میں نہیں کہ ایسا کب ممکن ہوا ، اور آیا ایسا ہے بھی یا نہیں۔ ( مجھے تلاش پر معلوم ہوا کہ سرمد کی آخری آمد و مراسلت 06 جولاي 2009 01:45 ص کو رہی ) یعنی ابھی 5 دن ہوئے ہیں ایسا ہوئے) منتظمین چونکہ وضاحت کردیں گے لہذا میرا کچھ کہنا بعید از وقت ہوگا، اس سے پہلے بھی کئی ممبران کی رکنیت منسوخ کی گئی ، جن میں کئی وجوہات کار فرماتھیں، اول یہ کہ ایک سے زائد شناخت (آئی ڈی) رکھنا ۔۔ محفل کے قوانین اور اخلاقیات کی ذیل میں بھی یہ بددیانتی ، دھوکہ دہی پر ہی معمول ہوگا، دوم و دیگر یہ کہ کسی رکن کی تضحیک کرنا ذاتی عناد کی بنا پر، ۔۔۔ بہر کیف یہ تو معلوم ہوہی جائے گا کہ ایسا کیوں ہوا، ۔۔ اختلافِ علمی بصیرت کے در کھولتا ہے اور عناد بند کرتا ہے ۔ امید ہے آپ سے مراسلت رہے گی ، اور مجھ ایسے جہل مرتبت و طالب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،۔میری کوئی بھی بات طبعِ نازک پر گراں گزرے تو وضاحت کے ساتھ معافی کا در کھلا رکھیےگا، اس کے لیے میں پشگی معذرت خواہ ہوں۔
والسلام
الداعی الخیر
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
آداب ثمینہ جی ۔
ایک بار پھر زحمت دینے پر معذور ہوں۔

سرمد خان کے حوالے سے یہ لڑی دیکھے مراسلہ نمبر 872 سے ، ربطہ یہ ہے
جہاں تک میں سمجھا ہوں کہ مذکورہ لڑی میں جس رکن کا تذکرہ کیا گیا ہے ، گو کہ وہ لڑی حذف کی گئی ،مگر ۔۔
اس کی زبان سے بہت سے دلوں میں رنج پیدا ہوسکتا تھا، رہی بات آزادئِ اظہار کی تو اس لڑی ( جس کا ربط دیا ہے ) میں دیگر ممبران اور منظمین کا منتظم اعلی ٰ کے اس فیصلے سے اختلاف بھی سامنے آیا ہے ، محفل میں کسی بھی رکن یا بالخصوص خاتون رکن کے حوالے سے کوئی ایسی بات جو تکلیف و تضحیک کا سبب بنے اس پر پابندی ہے ۔ کہ اس محفل میں اراکین کی بہنیں، مائیں، خالائیں اور دیگر لوگ بھی موجود ہیں، بلکہ بیٹیاں بھی۔، باقی آپ سرمد صاحب سے معلوم کرسکتی ہیں، دوم یہ کہ یہاں اگر متنظمین وضاحت کرتے ہیں تو آپ کی تشفی بھی ہوجائے گی ،۔ سرمد کے حوالے سے میرے ذاتی تاثرات بہت اچھے ہیں اس سے کبھی کوئی اختلافی گفتگو ہی نہ رہی ، ہاں یہ اور بات مذکورہ لڑی میں بھی نہ دیکھ پایا اور اسی میں انہوں نے اپنے غیر فعال ہونے کی بجائے خود چلے جانے میں عافیت کا اظہار کیا۔ محفل قوانین اور اخلاقیات کی ذیل سے یہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، اگر میں اپنی روش میں تجاوز کرجاؤں۔تو۔ ۔۔

بہت بہت شکریہ ۔والسلام
 

عین عین

لائبریرین
محترمہ۔۔۔۔ آپ نے تہمت لگائی ہے۔ مجھے تو بہت برا محسوس ہوا ہے۔ مغل بھائی کا جواب اچھا ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ کو بہت احتیاط درکار ہے۔ بلکہ یہ اس قدر ہونی چاہیے کہ آپ محفل سے وابستہ ہی نہ رہیں۔ مجھے بہت خوشی ہو گی۔ اپنے شعبے یا مضمون کو الگ رکھنے کی کوشش کریں‌ اپنی ذات سے۔ آپ کی زندگی تو بہت دشوار ہو گی یقینا۔ آپ سب کو نفسیاتی سطح پر پرکھتی ہون‌ گی۔ معذرت۔
 

عین عین

لائبریرین
آپ تمام ساتھیوں کا بہت شکریہ خصوصا انیس صاحب آپ کا اصل میں مجھے میرے بھائی کے ایک دوست نے متعارف کرایا تھا کہ آپ چاٹنگ سے بہتر ہے کہ اپنا وقت محفل فورم پر گزاریں یہاں آپ کو تمام موضوعات پر معلومات ملیں گی اور ماحول بھی بہت خوشگوار ہوگا لیکن ساتھ ہی محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا تھا اور انکا مشورہ مجھے اس لحاظ سے اب اچھا لگا کہ مجھے بے شک زیادہ وقت نہیں گزرا لیکن میں چونکہ نفسیات کے شعبے سے منسلک ہوں اس لئے یہ اندازہ لگانا میرے لئے چنداں مشکل نہیں کہ یہاں واقعی بہت زیادہ محتاط رویہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے

۔۔۔۔۔ یہاں‌ آپ نے آتے ہی ایسا کیا دیکھ لیا؟ آخر کچھ عرصہ تو گزارتیں۔
میرا خیال ہے آپ کے لیے چاٹنگ ہی بہتر ہے۔ وہ لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں جو دن بھر مختلف رومز میں‌ بے مقصد باتیں‌ کرتے ہیں۔
 
Top