ثمینہ معیز
محفلین
آداب ثمینہ جی ۔
ایک بار پھر زحمت دینے پر معذور ہوں۔
سرمد خان کے حوالے سے یہ لڑی دیکھے مراسلہ نمبر 872 سے ، ربطہ یہ ہے
جہاں تک میں سمجھا ہوں کہ مذکورہ لڑی میں جس رکن کا تذکرہ کیا گیا ہے ، گو کہ وہ لڑی حذف کی گئی ،مگر ۔۔
اس کی زبان سے بہت سے دلوں میں رنج پیدا ہوسکتا تھا، رہی بات آزادئِ اظہار کی تو اس لڑی ( جس کا ربط دیا ہے ) میں دیگر ممبران اور منظمین کا منتظم اعلی ٰ کے اس فیصلے سے اختلاف بھی سامنے آیا ہے ، محفل میں کسی بھی رکن یا بالخصوص خاتون رکن کے حوالے سے کوئی ایسی بات جو تکلیف و تضحیک کا سبب بنے اس پر پابندی ہے ۔ کہ اس محفل میں اراکین کی بہنیں، مائیں، خالائیں اور دیگر لوگ بھی موجود ہیں، بلکہ بیٹیاں بھی۔، باقی آپ سرمد صاحب سے معلوم کرسکتی ہیں، دوم یہ کہ یہاں اگر متنظمین وضاحت کرتے ہیں تو آپ کی تشفی بھی ہوجائے گی ،۔ سرمد کے حوالے سے میرے ذاتی تاثرات بہت اچھے ہیں اس سے کبھی کوئی اختلافی گفتگو ہی نہ رہی ، ہاں یہ اور بات مذکورہ لڑی میں بھی نہ دیکھ پایا اور اسی میں انہوں نے اپنے غیر فعال ہونے کی بجائے خود چلے جانے میں عافیت کا اظہار کیا۔ محفل قوانین اور اخلاقیات کی ذیل سے یہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، اگر میں اپنی روش میں تجاوز کرجاؤں۔تو۔ ۔۔
بہت بہت شکریہ ۔والسلام
جزاک اللہ مغل صاحب
مجھے آپ کی علمی قابلیت، طرز گفتگو اور آداب محفل پر کوئی شک نہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی بڑا آرٹسٹ جو فن لطیف کی تمام لطیف حسیات کو سمجھتا ہو، آپ کی باتیں پڑھ کر بہت اچھا لگا، آپ کے بعد محترم عین عین صاحب کے مراسلات جو آپ کے عین ذیل میں موجود ہیں ان کا مطالعہ کیجئے جس میں انہوں انتہائی واضح الفاظ میں محفل پر نہ آنے کا عندیہ دیا ہے مطلب یہ ہے کہ اگر آپ سچ کہنا چاہتی ہیں یا کسی معاملے پر بحث کرنا چاہتی ہیں تو یہاں مت آئیے
اور مسٹر عین عین یا جو بھی ہیں، کسی معاملے کی اچھی طرح چھان بین کیا کیجئے میں نے یہ بات اچھی طرح چھان بین کے بعد ہی کی تھی اور مذکورہ شخص فقط میرے بھائی کا دوست ہے اور انتہائی سلجھا ہوا انسان ہے اور اس حد تک سلجھا ہوا انسان ہے کہ اگر ایک بار آپ اس سے بات کر لیں گے تو دوسری بار خود دل چاہے گا کہ اس بات کی جائے، اب بات سے بتنگڑ مت بنائیے کیونکہ میں خود ماشااللہ 5 بچوں کی ماں ہوں۔
مغل صاحب یہ میرے تعارف کا دھاگہ ہے اور مجھے لگتا ہے مگر چلئے کسی بہانے سے ہی سہی کچھ لکھنے کا موقع تو مل رہا ہے، مذکورہ ساتھی (مسٹر سرمد) نے جب مجھے محفل جوائن کروائی تو ہر قدم پر رہنمائی کی اور اب تک کر رہا ہے وہ مجھ سے ہمیشہ یہی کہتا رہا ہے کہ باجی میرا نیٹ خراب ہے میں لاگ ان تو ہو جاتا ہوں مگر میری آئی ڈی کام نہیں کرتی ہے اور سرور بزی کا میسج آتا ہے تو میں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کوئی اور مسئلہ ہو تو اس نے بھی کہا کہ ہاں لگتا ہے میرے نیٹ کی خرابی ہو مگر جب میں نے ایک اور صاحب سے پوچھا تو پتہ چلا کہ فورمز پر آئی پی ایڈریس بلاک کر دیا جاتا ہے۔ جب میں نے سرمد صاحب سے پوچھا تو انہوں کے کہا کہ میں نے ایک مراسلے سے متعلق بات کی تھی شاید انتظامیہ کو یہ بات اچھی نہیں لگی۔ بس یہاں بات ختم ہوگئی تھی۔ اور اس کے بعد سے اب تک اس اعلی ظرف بندے نے محفل کے متعلق کوئی بات نہیں کی ماسوائے اس کے کہ یہ خواتین کے لئے بہتریں جگہ ہے۔
مجھے مسٹر یا مس عین عین کے ریماکس پڑھ کر دکھ محسوس ہوا ایسے ریمارکس دینا اچھی بات نہیں ہے جناب، کوئی بھی فورم پبلک پارک کی طرح ہوتا ہے جہاں ہر قسم کے انسان آتے ہیں اور کوئی بھی طبقہ اس کو اپنی جاگیر نہیں کہہ سکتا لیکن لگتا ہے یہاں واقعی چند افراد کی اجارہ داری ہے جو اتنے خوبصورت فورم کو محض ہیلو ہائے اسٹیشن کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں