تعارف میرا نام حبیبہ قاری ہے ۔جھے اردو سے محبت ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
اوہ ہو یہ جان کر بڑا فسوس ہواکہ آپ اتنے غریب ہو کہ آپ کے پاس فوم والا ڈبل بیڈ بھی نہیں ہے اورآپ صرف منجی پرگزاراکرتے ہو ویری سیڈ۔
اب ڈانگ کے خوف سے کہیں یہ سیاپا نہ الاپنا شروع کردینا کہ میں کیھڑے پاسے جاواں تے میں منجی کتھے ڈھاواں۔
ویسے سنا کہ آپ کرکٹ ٹیم میں بڑا ڈانگ رولتے تھے یعنی وہ بڑا سا رولر کرکٹ کی پچ پرڈانگتے ہوئے یعنی رولتے ہوئے نصیبو لال کا وہ ڈانگ ولا گانا بہت شوق سے گاتے تھے۔
ہاہاہاہاہا چھا گئے ہیں مرشد۔۔۔ :laughing:
ویسے کرکٹ میں نے کبھی زندگی بھر نہیں کھیلی
 
فاتح

لائبریرین
آپ بے بہرہ ہیں جو معتقد کرکٹ نہیں :) :) :)
اس "بے بہرگی" پر ہمیں فخر ہے۔۔۔ :laughing:
بچپن میں کبھی جمناسٹ بننے کا سوچا تھا لیکن وہ خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا لیکن اب سوچ رہا ہوں اس دھاگے کی پیش کش کے ذریعے اس خواب کو شرمندہ کر کے "جمناسٹر" بن جاؤں۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
نیرنگ خیال

جمنا تو پہلے ہی کافی سڑا ہوا ہے۔۔۔۔ :p
 
مزے کا تعارف ہے۔ اللہ برکت دے۔۔۔ اور مچھلیوں سے یاد آیا کہ اپنے محمداحمد بھائی اور انیس الرحمن بھائی بھی مچھلیوں کے شکار کے بڑے شوقین رہے ہیں۔۔۔ جبکہ محمد امین تو شاید ڈوری کانٹا بھی لیے بیٹھے ہیں۔۔۔ ۔ :)
نین بھائی مانا احمد بھائی منجھے ہوئے شکاری ہیں مگر سب سے تجربہ کار شکاری کا نام لینا آپ بھول ہی گئے۔۔۔ اپنے محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔۔
فقط ایک مچھلی
محمد خلیل الرحمٰن
سمندر میں پکنک منانے گئے تھے
کہ ہم مچھلیوں کو رِجھانے گئے تھے
مگر ہاتھ آئی ، فقط ایک مچھلی
سمندر کی پیاری، بہت نیک مچھلی
سمندر نے ہم کو عطاکی جو مچھلی
وہ نیلی ، وہ پیلی، وہ خاکی ، وہ اصلی
بہت نیک اور خوبصورت سی مچھلی
فرشتہ صفت، ایک مورت سی مچھلی
کئی اِک شکاری وہاں تاک میں تھے
مگر اسکی خواہش، کوئی نیک پکڑے
پہنچ کر وہاں ہم نے کانٹا جو ڈالا
وہی دِل لبھانے کا رنگین آلا
جونہی اس میں چارہ ، (دِل اپنا ) لگایا
دِل اُس جل پری کا یونہی کِھنچ کے آیا
تو یوں صاحبو! ہم نے اُس دِن پکڑلی
وہ نازک سی چنچل سی ، دِ ل پھینک مچھلی
بہت خوبصورت ، بہت نیک مچھلی
شکاری کی قسمت، فقط ایک مچھلی
سبق اس کہانی سے ملتا یہی ہے
سمندر کی مخلوق بھی جل پری ہے
مگر اپنا حصہ فقط ایک مچھلی
بہت خوبصورت بہت نیک مچھلی
 
ویسے محمد خلیل الرحمٰن بھائی سے یہ پوچھنا بنتا ہے کہ یہ ایک ہی مچھلی کا تذکرہ ہے۔ یا ہر خوبی الگ مچھلی کے لیے ہے۔۔۔ ;):p
 
جی میں نے عمومی رنگ میں بات کی تھی ،کہ میں اپنے طلباء کو بھی (مؤنث یا مذکر) بچے ہی کہتا ہوں باقی میری مؤدبانہ گزارش ہے کچھ آیات پیش کر رہا ہوں - اس میں ،میں بھی آپ کے ساتھ ہوں ، کوئی پاکیزگی کا دعوی نہیں ، میرے کرنے یا کسی اور کے کرنے سے حقیقت بدل نہیں جاتی، غلط بات غلط ہے، نصیحت مومن کو فائدہ دیتی ہے
1-مومنو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں۔
2- اور اپنے (مومن بھائی) کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کا برا نام رکھو۔ ایمان لانے کے بعد برا نام (رکھنا) گناہ ہے۔ اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں
3- اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔
4-اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو
5- اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور اللہ کا ڈر رکھو بےشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

امید ہے میری محترم بہن کے مطابق آپ دھاگہ بند کر دیں گے -ہم بد گمانی کی بجائے ان کو رپوٹ کر دیں تو بہتر ہے -
 
محفل میں ہم ہنسی مذاق کے لیے ہی آتے ہیں۔۔۔ یہاں خطبے اور وعظ سننے کے لیے نہیں۔۔۔
ہر گلی میں چھ آٹھ مسجدیں تو ہوتی ہیں۔۔۔ کسی میں آپ بھی خطیب لگ جائیں :)
 
محفل میں ہم ہنسی مذاق کے لیے ہی آتے ہیں۔۔۔ یہاں خطبے اور وعظ سننے کے لیے نہیں۔۔۔
ہر گلی میں چھ آٹھ مسجدیں تو ہوتی ہیں۔۔۔ کسی میں آپ بھی خطیب لگ جائیں :)
جیسے آپ کی رائے ہے میں بھی فورم کا ممبر ہوں مجھے بھی رائے کا اسی طرح حق حاصل ہے والسلام
 
فاتح

لائبریرین
مزید خطبے سننا ہوں تو پسندیدہ کلام کے زمرے میں رجوع کریں۔۔۔ :mrgreen:
آمنّا و صدقنا
وہاں پر خطبے کچھ اس قسم کے ہیں کہ
الہام ہُوا اس کا بدن مجھ پہ صحیفہ;)
سب قوس مجھے آیتِ ازبر کی طرح ہیں
(خاکسار)​
ایہہ خطبے سن کے بھانویں سجدے کر لوو :laughing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top