میرا نا پسندیدہ جملہ

عاطف بٹ

محفلین
کوئی ایک ایسا جملہ جو ناقابل برداشت ہو
بہت مشکل سوال ہے۔
ہاں ایک جملہ ہے جس پر اکثر بہت غصہ آتا ہے۔ جب دوپہر گزرنے تک دفتر نہ پہنچنے پر کوئی فون کرکے پوچھتا ہے ناں "بٹ صاحب، کہاں ہیں آپ؟" ایمان سے تب بہت غصہ آتا ہے مجھے۔ o_O:angry::)
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی بس یوں سمجھ لیں جن کے بارے میں کبھی دوستی کے آگے کچھ نہیں سوچھا ہوتا وہاں سے کچھ ایسے الفاظ اکثر سننے کو مل جاتے ہیں۔
میں تو شادی شدہ ہوں۔ نیا دانہ نیا پانی کیسے قبول کرسکتا ہوں؟ اور یہ کوئی ایک دو بار نہیں اکثر ہوتا رہتا ہے میرے ساتھ۔

شادی شدہ :eek: ۔۔۔۔ میاں تم 19 سال کے ہی ہو نا؟
 

ساجد

محفلین
'میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ھے '




یہی جملہ لکھنے لگی تھی اوپر نظر دوڑائی تو محب نے پہلے ہی لکھا ھے لگتا ھے یہ فقرہ کافی کامن ھے :D
ماشاء اللہ ، آج زونی بھی حاضر ہیں۔ ہم تو اتنی طویل غیر حاضری پر رجسٹر سے نام خارج کرنے والے تھے۔:)
 

زونی

محفلین
آپ کروا بھی دیتے تو میں نے خفیہ ذرائع استعمال کر کے نام دوبارہ داخل کروا لینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:D
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی کم از کم زونی کا نام نہیں کاٹنا۔
اس نے سیاسیات میں ماسٹر کر رکھا ہے۔ اور آپ کو معلوم ہے کہ آجکل سیاست کے زور پر کیا کچھ ہو جاتا ہے۔
سیاسیات کو مزید سیمنٹ کرنے کے لیے اب انگریزی میں ماسٹر کر رہی ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت سے احباب ہوں گے جو اپنے دوستوں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور ہفتے میں بہت سا وقت ان کے ساتھ گزارتے ہیں ۔ تب اکثر کوئی نہ کوئی لفظ ایک مذاق بن جاتا ہے ۔ جیسے ہمارے دوستوں کے ساتھ کچھ مزاحیہ واقع پیش آیا ۔ یہ واقعہ ایک پارک میں ہوا تھا تو انہی دوستوں نے اس واقعہ کو یاد رکھنے کے لیے اس پارک کے نام پر ہی مذاق کرتے ہیں۔ اس پارک کا نام جناح پارک ہے۔
مذاق میں کہتے ہیں "ارے تو کہیں جناح پارک تو نہیں گیا تھا؟" :):):):)
 
Top