میرا پاکستان۔۔۔میرا گجرات

تانیہ

محفلین
میرا پاکستان۔۔۔میرا گجرات

gujrat+urdu+khatati+title.gif


Pakistan_-_Gujrat_map.png

محل وقوع
گُجرات دریائے چناب کے کنارے آباد ہے ۔ لاہور سے120 کلومیٹر جنوب میں ہے ۔ آس پاس کے مشہور شہروں میں وزیرآباد، گوجرانوالہ ، لالہ موسیٰ، جہلم، کوٹلا ، منڈی بہاالدین اور آزاد کشمیر شامل ہیں ۔ شہر سینکڑوں دیہاتوں میں گھِرا ہوا ہے۔ جہاں سے لوگ کام کاج کیلئے شہر کا رخ کرتے ہیں۔ ضلع گُجرات کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

جغرافیہ
یہ قدیمی شہر دریاؤں دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیان واقع ہے۔ اسی وجہ سے یہاں کی زمین بہت ذرخیز ہے، زیادہ تر گندم ، گنے اور چاول کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔ گجرات کے شمال مشرق میں جموں کشمیر اور شمال مغرب میں دریائے جہلم واقع ہے جو گجرات کو ضلع جہلم سے علیحدہ کرتا ہے۔ مشرق اور جنوب مشرق میں دریائے چناب جو ضلع گجرات کو ضلع گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے علیحدہ کرتا ہے اور جنوب میں منڈی بہاؤالدین واقع ہے- ضلع گجرات کا رقبہ تقریبا 3192 مربع کلومیٹر ہے اور یہ تین تحصیلوں،جن میں تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر شامل ہیں۔

گجرات شہر مشہور شاھرا ‎‎جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔ اس ضلع کے جنوب سے دریائےچناب اور شمال سے دریائے جہلم‏ ‏‎ گزرتا ہے۔ اس ضلع کے تین فوجی جوان نشان حیدر حاصل کر چکے ہیں.جن میں میجر عزیز بھٹی،میجر شبیر شریف اور میجر محمد اکرم شامل ہیں۔

شہیدوں کی یادگار کے لیئے بنایا گیا برج

50272_115180838536101_852_n.jpg

تاریخ
گجرات ایک قدیمی شہر ہے۔ برطانوی تاریخ دان Gen. Cunningham کے مطابق گجرات شہر 460 قبل مسیح میں راجہ بچن پال نے دریافت کیا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اسکندر اعظم کی فوج کو ریاست کے راجہ پورس سے دریائے جہلم کے کنارے زبردست مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے محکمانہ نظام کی بنیاد 1900میں برطانوی سامراج نے ڈالی، جو علاقہ کے چوہدری دسوندھی خان، جو محلہ دسوندھی پورہ کے رہنے والے تھے، کی مدد سے شروع کی گئی۔ مغلیہ دور میں، مغل بادشاہوں کا کشمیر جانے کا راستہ گجرات ہی تھا۔ شاہ جہانگیر کا انتقال کشمیر سے واپسی پر راستے میں ہی ہو گیا، ریاست میں بدامنی سے بچنے کیلئے انتقال کی خبر کو چھپایا گیا اور اس کے پیٹ کی انتڑیاں نکال کر گجرات میں ہی دفنا دی گئی، جہاں اب ہر سال شاہ جہانگیر کے نام سے ایک میلہ لگتا ہے۔ انگریزوں اور سکھوں کے درمیان دو بڑی لڑائیاں اسی ضلع میں لڑیں گئیں، جن میں چیلیانوالہ اور گجرات کی لڑائی شامل ہیں۔ اور گجرات کی لڑائی جیتنے کے فورا بعد انگریزوں نے 22فروری 1849 کو پنجاب کی جیت کا اعلان کر دیا۔ گجراتیوں کے بارے میں ایک کہاوت "جوتی چک" کے نام مشہور ہے۔ ہوا یوں کہ ایک ہندو اس راستے سے کہیں جا رہا تھا۔ گجرات سے آگے نکل کر اس کی بیوی گم ہو گئی، اس نے لوگوں سے کہنا شروع کر دیا کہ اس کی جوتی چوری ہو گئی ہے۔ "اصل میں پرانی سنسکرت میں "جوتی" بیوی کو کہا جاتا تھا۔"

تاریخی باقیات
ایسی کئی تاریخی عمارتیں اور باقیات کھنڈروں کی شکل میں گجرات کے آس پاس موجود ہیں۔ گرینڈ ٹرنک روڈ جسے "جی ٹی روڈ" بھی کہا جاتا ہے، شیر شاہ سوری نے بنوائی تھی جو گجرات کے پاس سے گزرتی ہے، ابھی تک جوں کی توں موجود ہے- یہاں کے زیادہ تر لوگ آرائیں مہر ،جٹ وڑائچ ہیں۔ قریبی قصبوں میں شادیوال، کالرہ کلاں، کنجاہ، ڈنگہ، کوٹلہ کری شریف, کڑیانوالہ اورجلالپور جٹاں شامل ہیں۔

وجہ شہرت
گجرات معروف رومانى داستان سوہنى ميہنوال كا شہر ہے
گجرات بجلى كےپنكھوں اور جوتوں كي صعنت ميں ايك نام ركھتا ہے

مزید میں گجرات کے کچھ مقامات کے بارے میں بتانا چاہونگی تصاویر کے ساتھ

082.jpg

دریائے چناب گجرات کا خوبصورت منظر

085.jpg

چوک پاکستان گجرات

imagehost

یہ گجرات شہر کا مشہور چوک شیشہ چوک ہے جہاں کی مٹھائی بہت پسند کی جاتی ہے


1253438-In_a_sweet_shop_with_my_friends_in_Gujrat-Gujrat.jpg

یہ گجرات گرلز کالج کی پرانی بلڈنگ ہے لیکن اسکے ساتھ ہی نئی عمارت بھی بنائی گئی ہے
اور اسکے ایک طرف جو لوہے کا جنگلا سا نظر آ رہا ہے یہ گول شکل میں بہت بڑا سا ایک فوارہ ہے اس چوک کو فوارہ چوک بھی کہا جاتا ہے اور اسکی ایک طرف میں بہت ساری نیو بلڈنگز بھی بن چکی ہیں اب


fatima_jinnah_girl_galleryfull

یہ گجرات پیس ہے جو کہ تفریحی مقام بھی ہے اور شاپنگ کے لیئے بھی زبردست ہے

mm1.jpg

یہ پاسپورٹ آفس گجرات کی بلڈنگ

65541475.jpg

شاہدولہ دربار گجرات کا منظر

8517391.jpg


مشہور زمیندار کالج گجرات جو کہ بھمبر روڈ پہ واقع ہے

26216708.jpg


کانواں والا دربار گجرات

imagehost


یہ ظہور الہی سٹیڈیم ہے جو کچہری چوک کے پاس ہے

DSC01677.JPG


گجرات میں بہت سی نیو بلڈنگز بنائی گئی ہیں ہوٹلز، میرج ہالز ، شاپنگ پلازے، سکولز،کالجز، دفاتر، ہاسپٹلزوغیرہ وغیرہ جن میں سے صرف چند ایک تصاویر سے دیکھیئے

Sarwar+Gold+Plaza+Gujrat+-+Shopping.jpg


Tulip-+A+Four+Star+Hotel+in+Gujrat.JPG


Marriage+Hall+in+Gujrat.jpg

مشہور سروس انڈسٹری کا ہیڈ آفس تو لاہور ہے لیکن انکی فیکٹریز میں سے ایک گجرات میں بھی ہے
 

تانیہ

محفلین
گجرات میں ایک کھیت کا منظر

imagehost

پارک کا خوبصورت منظر

imagehost

گجرات یونیورسٹی کا خوبصورت منظر

University%20of%20Gujrat%20III.jpg

آخر میں پرانے گجرات کی کچھ تصاویر

imagehost


imagehost


imagehost

فورٹ اکبرگجرات

Gujrat%20-%20Gujrat%20Fort%20-%20Flikr%20-%202011%20-%2001.jpg

اللہ تعالی میرے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسکے ہر ہر گوشے میں امن ہو، اسکے دشمن کا ہمیشہ منہ کالا ہو اور یہاں اسلام کا بول بالا ہو ۔۔۔۔آمین

پاکستان زندہ باد
 

عمران اسلم

محفلین
خوبصورت تصاویر سے مزین تعارف۔
گجرات کے مشاہیر کے بارے بھی کچھ بتائے۔
استاد امام دین گجراتی، انور مسعود کا تعلق گجرات سے ہے۔ غالبا اوریا مقبول جان بھی وہیں سے متعلق ہیں۔

اور "جوتی چُک" تو پرانی اصطلاح۔ آجکل گجرات والے "کرسی چُکن چُکان " تے لگے۔
پاکستان کی سیاست میں بھی گجرات والوں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ۔ اور "مِٹی پانے" میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔ :)

پوسٹ کا شکریہ
 
کوٹلہ ارب علی خان گجرات کا ایک مشہور اور پرانا شہر ہیں اس کے کاروبار کا زیادہ انحصار اس کے قریبی گاوں کا ہیں اور کوٹلہ اس وقت گجرات کا سب سے بڑا شہر یا قصبہ کہا جا سکتا ہے اس کے قریبی گاوں کی تعداد دو سو سے زائد ہیں اور اس قصبہ کو آزاد کشمیر کے بھی بہت زیادہ علاقے لگتے ہیں اس وقت کوٹلہ میں لگ بھگ پرائیویٹ سکولون کی تعداد ہزاروں میں پہچ گئی ہیں اور صرف ایک سرکاری ہسپتال ہیں
پرائیویٹ ہسپتال بھی بہت زیادہ ہیں انقریب کوٹلہ کو تحصیل کا درجہ بھی دیا جاسکتا ہیں میرا پیارے گاوں کا نام شیخ پور ہیں یہ گاوں قیامِ پاکستان سے پہلے کا ہیں اس کی آبادی دن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہیں اوس اس گاوں میں زیادہ تر راجپوت برادری ہے اور کچھ گھر چوہدری برادری کے بھی ہے اس گاوں کے زیادہ لوگ قیام پاکستان کے وقت کشمیر سے ہجرت کر کے آئے میرا سوہنا گجرات کوٹلہ اور میرا گاوں شیخ پور زندہ باد
 
اب آپ بھی ایک ہی پوسٹ میں گوجرانوالا کی سیرکروادیں بھلے وہ چن دا قلعہ سے لیکر لوہیانوالا بائی پاس تک ہی کیوں نا ہوں
چودھری صاحب لوہیانوالا بائی پاس بن تے جائے فیر سیر وی کروا دیاں گے ۔
ابھی اگر تصاویر لیں تو صرف سیمنٹ سریا ہی آئے گا تصاویر میں ۔ اور ان فولادی تصویروں کی کسی کو کیا سمجھ آئے گی ۔ :LOL:
 
سیمنٹ، سریا کے فوٹو دیکھ کےاور کچھ نہیں تو پیرومرشد جناب arifkarim صاحب مدظلہ العالی کے لیے گو نواز گو کا نعرہ لگانے کا موقع ہی بن جائے گا، تسی پراگرس ویکھاؤ بس۔
اوہناں نے گو نواز کہنا اے تے اوتھوں کوئی پومی بٹ نکل آنا اے ۔۔
تے فیر دے مار ساڈھے چار :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top