تاسف میری امی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت ناقابل بیان دکھ ہے، اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے جواررحمت میں ان کا درجہ بلند فرمائے، آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

رب کریم تمام حسنات کو قبول فرمائیں، سیئات سے درگزر فرمائے اور اپنی صفت رحمت کے شایانِ شان خصوصی فضل و کرم والا معاملہ فرمائے۔

فاتح بھائی ماں کی جدائی یقینا ناقابل بیان دکھ ہے لیکن سعادت مند اولاد وہی ہے جو روزانہ ایصال ثواب سے یہ رشتہ ٹوٹنے نہ دے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنے والدین کے لیے سرمایہء افتخار اور صدقہء جاریہ بنائے۔ (آمین)

آمین
 
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں، اور یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی والدہ محترمہ کو غریق رحمت فرمائیں۔ اور جملہ سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین​
 
عاطف بٹ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مجھے فاتح بھائی سے فون پر یہ المناک خبر تو مل گئی تھی مگر تدفین کے ایک روز بعد۔ سن کر بےحد افسوس ہوا کیونکہ ماں کا رشتہ ہی ایسا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اور رشتہ اس کا بدل ہو ہی نہیں سکتا۔ فاتح بھائی سے ملاقات کا وقت بھی طے ہوا مگر بوجوہ ملاقات نہیں ہوپائی۔
ایسے مواقع پر میں عموماً بےالفاظ سا ہو کر رہ جاتا ہوں اور سمجھ نہیں آتا کہ کسی دوست یا عزیز کو دلاسہ کیسے دیا جائے۔ بس دعا ہی کی جاسکتی ہے کہ اللہ پسماندگان کو اس کڑے صدمے کو سہنے کی ہمت عطا فرمائے، آمین۔
 
زبیر مرزا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ تعالٰی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
ماؤں کے دُکھ اور سائے سانجھے ہوتے ہیں ان کے دنیاسے رُخصت ہوجانے کے بعد ان کی کمی تاعمر محسوس رہتی ہے
اس بڑھ کر دُکھ کیا ہوسکتاہے کہ جواولین لفظ ہماری زبان سے ادا ہوتا ہے "ماں" ہم وہ نہیں پکارسکتے پھر
 
نوشاب

محفلین
انا للہ وا نا علیہ راجعون !
اللہ ان کی بہت بہت مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس کے اعلیٰ مقامات پر فائز کرے ۔آمین ۔
۔
 
جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
’اے اللہ، فاتح بھائی کی امی کو بخش دیجیئے، انھیں ہدایت یافتہ لو گوں میں بلندمرتبہ عنایت فرمائیے اور ان کے ورثاء کی حفاظت فرمائیے، اے ربّ العالمین، ہم سب کو اور مرنے والی کو معاف فرمادیجئے، میت کی قبر کشادہ اور اسے نورسے بھر دیجیئے۔
سب لواحقین کو مرنے والی کے لئے صدقۂ جاریہ بنائیے۔آمین!سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائیے۔ آمین!
 
شیزان

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ پاک آپ کو صبر عطا فرمائے فاتح بھائی۔
ماں اور باپ۔۔ یہ دو رشتے ایسے ہیں کہ ان کا خلا زندگی میں کبھی کوئی پُر نہیں کر پاتا۔۔
ہزاروں لوگ ملتے ہیں ، بچھڑتے ہیں۔۔۔لیکن ماں باپ جیسا ایک بھی نہیں ہوتا۔۔
ان کے جانے کے بعد ان کی یاد، ان کی کمی زندگی کے ہر لمحے، ہرموقع پر محسوس ہوتی ہے۔۔
اللہ پاک آپ کی والدہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 
گل بانو

محفلین
گو کہ میں ظاہر نہیں کرتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ لاشوں سے ڈر لگتا ہے، مجھے ان کے قریب جاتے ہوئے اندر کہیں خوف سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں یہ ہلنے جلنے نہ لگیں، کہیں آنکھیں کھول کے مجھے دیکھنے نہ لگ جائیں، کہیں یہ اٹھ نہ جائیں، کہیں ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ نہ لیں۔۔۔
لیکن اس لاش سے مجھے ڈر نہیں لگ رہا تھا، میں اسے بے تحاشا چوم رہا تھا، اس کے ساتھ لپٹ کر آنکھیں بند کیے لیٹا ہوا تھا اور مجھے ڈر کی بجائے بے پناہ سکون مل رہا تھا اتنا سکون کہ مجھے نیند آنے لگی۔ میرا بے انتہا جی چاہ رہا تھا کہ کاش یہ ہلنے جلنے لگے، کاش یہ آنکھیں کھول کے مجھے دیکھے، کاش یہ اٹھ کر بیٹھ جائے، کاش یہ ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ لے، مجھے بھی اپنے ساتھ اسی طرح زور سے چمٹا لے جیسے میں نے اسے چمٹا رکھا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
میں تو اس لاش کے کان میں سرگوشیاں بھی کر رہا تھا کہ امی جی! آنکھیں تو کھولیں، ہوں ہاں ہی کر دیں، میں آپ کا بیٹا ہوں، بہت پیار کرتا ہوں آپ سے۔۔۔ مجھ سے ناراض ہیں کیا؟ بہت شدت سے دل کر رہا تھا کہ وہی پیار سے بھری آواز آئے "فاتح بیٹے!" لیکن انہوں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ چپ ہی سادھ لی۔۔۔ ہمیشہ کے لیے۔
ان کی موجودگی میں یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ یہ سایہ کتنا گھنا کتنا آرام دہ ہے جو ہمیں میسر ہے۔۔۔ آج ان کا سایہ اٹھنے کے بعد جب جھلسا دینے والی دھوپ جلائے دے رہی ہے تو یہ حقیقت کھلی کہ کیا کھو دیا ہے ہم نے۔۔۔
وہ وجود جس نے کمزور ہو کر بھی ہم سب بہن بھائیوں اور ابو کو بے حد مضبوطی سے اپنے سائے میں چھپا رکھا تھا ، آج خود مٹی میں چھپ گیا ہے۔
سچ کہا والدین کی موجودگی میں کبھی احمت کے سائے من سے جدائی کا تصور بھی نہیں ہوتا ان کے جانے کے بعد ہی دھوپ کی جھلساہٹ کا صحیع معنوں میں پتا چلتا ہے اللہ پاک آپ کی والدہ کو اپنی رحمت کے سائے تلے محفوظ رکھیں آمین
 
گو کہ میں ظاہر نہیں کرتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ لاشوں سے ڈر لگتا ہے، مجھے ان کے قریب جاتے ہوئے اندر کہیں خوف سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں یہ ہلنے جلنے نہ لگیں، کہیں آنکھیں کھول کے مجھے دیکھنے نہ لگ جائیں، کہیں یہ اٹھ نہ جائیں، کہیں ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ نہ لیں۔۔۔
لیکن اس لاش سے مجھے ڈر نہیں لگ رہا تھا، میں اسے بے تحاشا چوم رہا تھا، اس کے ساتھ لپٹ کر آنکھیں بند کیے لیٹا ہوا تھا اور مجھے ڈر کی بجائے بے پناہ سکون مل رہا تھا اتنا سکون کہ مجھے نیند آنے لگی۔ میرا بے انتہا جی چاہ رہا تھا کہ کاش یہ ہلنے جلنے لگے، کاش یہ آنکھیں کھول کے مجھے دیکھے، کاش یہ اٹھ کر بیٹھ جائے، کاش یہ ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ لے، مجھے بھی اپنے ساتھ اسی طرح زور سے چمٹا لے جیسے میں نے اسے چمٹا رکھا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
میں تو اس لاش کے کان میں سرگوشیاں بھی کر رہا تھا کہ امی جی! آنکھیں تو کھولیں، ہوں ہاں ہی کر دیں، میں آپ کا بیٹا ہوں، بہت پیار کرتا ہوں آپ سے۔۔۔ مجھ سے ناراض ہیں کیا؟ بہت شدت سے دل کر رہا تھا کہ وہی پیار سے بھری آواز آئے "فاتح بیٹے!" لیکن انہوں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ چپ ہی سادھ لی۔۔۔ ہمیشہ کے لیے۔
ان کی موجودگی میں یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ یہ سایہ کتنا گھنا کتنا آرام دہ ہے جو ہمیں میسر ہے۔۔۔ آج ان کا سایہ اٹھنے کے بعد جب جھلسا دینے والی دھوپ جلائے دے رہی ہے تو یہ حقیقت کھلی کہ کیا کھو دیا ہے ہم نے۔۔۔
وہ وجود جس نے کمزور ہو کر بھی ہم سب بہن بھائیوں اور ابو کو بے حد مضبوطی سے اپنے سائے میں چھپا رکھا تھا ، آج خود مٹی میں چھپ گیا ہے۔
یہ کب کی بات ہے؟ اللہ کریم مغفرت فرمائیں۔ اور کوئی تعزیتی کلمہ اس کے علاوہ کہہ بھی نہیں پاؤں گا۔ میرے بس میں ہے ہی نہیں۔
میرا اس کا غم سانجھا تھا
میں اس کو کیسے بہلاتا
۔۔۔۔۔۔۔ بارِ دگر۔ اللہ کریم مغفرت فرمائیں۔ آمین۔
 
مغزل

محفلین
Ohh inna lillah e wa inna elihi rajion. Bhaai mery to asaab hi jwab de gay ye buht bara nuqsan hy bhai hm aap ke ghm pe ap ke sath hy allah talaa aap ko or degar ehl e khana ko sabr ata kry ye sadma sehny ki tofuq atta kary .. Is pe sbr kab hota hg bhaai sabr kab hota hy uff be ikhtyar aankhen beh rhu hen smjh nahi arha kia kru ... Maan ka ka piyaar or maan ka dukh esy esy ke in pr kuch kehna mehz khid ko lafzon k peechy chupany wali bat men safar hu is liay cell sy roman me likh pa rha hun men or ghazal aap ke is dukh men aap ke saaath hen mery bhaai... Allahbbas apna kaaram kary hamaary paas lafz hi hen jsey
 
آخری تدوین:

ایم اے راجا

محفلین
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کیا خبر دے دی فاتح بھائی آپ نے اب مجھ تنہا کو کون چپ کرائے گا !!!!!!
اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر دے۔

آج وہ خود چلی ہے جنت کو !!!!!!!!!!
جس کے قدموں میں میری جنت تھی
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب العزت آپ کی امی کی مغفرت فرمائے۔۔آمین اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top