تاسف میری امی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الشفاء

لائبریرین
آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے۔

اللہ عزوجل آپ کی امی جان کی مغفرت فرمائے اور آپ کو آپ کے والدین کے لئے وسیلہء مغفرت بنائے۔۔۔آمین۔
 

ام اریبہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک آپ کو صبر دے ۔۔اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
 

ساقی۔

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت سی دعائیں آپ کی والدہ محترمہ کے لیے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
رب ارحمھما کما ربینی صغیرا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
گو کہ میں ظاہر نہیں کرتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ لاشوں سے ڈر لگتا ہے، مجھے ان کے قریب جاتے ہوئے اندر کہیں خوف سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں یہ ہلنے جلنے نہ لگیں، کہیں آنکھیں کھول کے مجھے دیکھنے نہ لگ جائیں، کہیں یہ اٹھ نہ جائیں، کہیں ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ نہ لیں۔۔۔
لیکن اس لاش سے مجھے ڈر نہیں لگ رہا تھا، میں اسے بے تحاشا چوم رہا تھا، اس کے ساتھ لپٹ کر آنکھیں بند کیے لیٹا ہوا تھا اور مجھے ڈر کی بجائے بے پناہ سکون مل رہا تھا اتنا سکون کہ مجھے نیند آنے لگی۔ میرا بے انتہا جی چاہ رہا تھا کہ کاش یہ ہلنے جلنے لگے، کاش یہ آنکھیں کھول کے مجھے دیکھے، کاش یہ اٹھ کر بیٹھ جائے، کاش یہ ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ لے، مجھے بھی اپنے ساتھ اسی طرح زور سے چمٹا لے جیسے میں نے اسے چمٹا رکھا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
میں تو اس لاش کے کان میں سرگوشیاں بھی کر رہا تھا کہ امی جی! آنکھیں تو کھولیں، ہوں ہاں ہی کر دیں، میں آپ کا بیٹا ہوں، بہت پیار کرتا ہوں آپ سے۔۔۔ مجھ سے ناراض ہیں کیا؟ بہت شدت سے دل کر رہا تھا کہ وہی پیار سے بھری آواز آئے "فاتح بیٹے!" لیکن انہوں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ چپ ہی سادھ لی۔۔۔ ہمیشہ کے لیے۔
ان کی موجودگی میں یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ یہ سایہ کتنا گھنا کتنا آرام دہ ہے جو ہمیں میسر ہے۔۔۔ آج ان کا سایہ اٹھنے کے بعد جب جھلسا دینے والی دھوپ جلائے دے رہی ہے تو یہ حقیقت کھلی کہ کیا کھو دیا ہے ہم نے۔۔۔
وہ وجود جس نے کمزور ہو کر بھی ہم سب بہن بھائیوں اور ابو کو بے حد مضبوطی سے اپنے سائے میں چھپا رکھا تھا ، آج خود مٹی میں چھپ گیا ہے۔
اناللہ و انا الیہ راجعون

ناقابلِ بیان صدمہ۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔
اناللہ مع الصابرین
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

بہت افسوس ہوا یہ جان کر۔

دعا ہے کہ اللہ مرحومہ کی بخشش فرمائے، اُن پر اپنی رحمتوں کی بارش نازل کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

سلمان حمید

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
بلاشبہ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کے لیے کوئی تسلی، کوئی لفظ کارگر نہیں۔ بے شک ہم اپنی والدہ سے دور بھی ہوں لیکن ان کے سائے تلے ضرور ہوتے ہیں۔ لیکن قضا ایک اٹل حقیقت ہے اور ہم کچھ نہیں کر سکتے سوائے تسلی اور ڈھیر ساری دعاؤں کے۔ اللہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے اور آپ کے والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ آمین
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
فاتح جی !اللہ کریم آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے
اور ماں جی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
آمین
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ کیسے بھی الفاظ ابھی آپ کو دلاسہ نہیں دے سکتے اس غم سے سکون کے لیئے وقت درکار ہے۔ اللہ آپ کو صبر عطا کرے، اور ماں جی کو اپنی رحمت میں جگہ عطا کرے۔ بیشک ماں کی جدائی سب سے بھاری غم ہوتا ہے ،، لیکن ہم سب اللہ کے ہیں اور اسی کو لوٹ کر جانا ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
آہ انا للہ وانا الیہ راجعون
فاتح بھائی بہت ہی افسوس ہوا مگر جیسے اللہ پاک کی رضا۔۔۔۔
بھائی آج آپکی رحمت آپکی جنت آپکی آنکھوں سے اوجھل ہوگئی مگر وہ ہیں۔۔۔۔ آپ ہر روز انکی قبر پر جانا اگر نہ ہوسکے تو جمعہ کے جمعہ ضرور جانا اور اسی طرح انکی قبر پر جاکر بیٹھنا جیسا کہ طاہری زندگی میں انکے قریب بیٹھا کرتے تھے اور آنکھیں بند کرکے چشم تصور سے اپنے گال قبر پر رکھ کر دل ہی دل میں ان سے اتنی ہی دیر باتیں کیا کرنا جیسے کہ انکی ظاہری زندگی میں کیا کرتے تھے آپکو انس حاصل ہوگا اور انھے بھی ۔۔
رفتہ رفتہ صبر و قرار بھی آجائے گا ۔آخر میں ماں جی کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک اپنے حبیب لبیب رحمۃ للعالمین کہ صدقے ان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے تمام چھوٹی بڑی تقصیرات کو معاف کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور قیامت کہ دن اپنے حبیب لبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے آمین ۔۔والسلام
نوٹ:- میں نے اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اورایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار قل شریف پڑھکر کر ماں جی کے لیے دعائے مغفرت کردی ہے آپ تمامی احباب بھی فرمادیں ۔۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
انا للہ و انا الیہ راجعون!

اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اور آپ اور دیگر اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی والدہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور آپ سبکو صبر عطا فرمائے۔

جانا سب نے ہی ہے، فرق ہے تو بس اتنا کہ کوئی آج گیا کسی نے کل جانا ہے۔ فائدے میں وہ رہا جو اللہ کی رضا میں راضی رہا۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

رب کریم تمام حسنات کو قبول فرمائیں، سیئات سے درگزر فرمائے اور اپنی صفت رحمت کے شایانِ شان خصوصی فضل و کرم والا معاملہ فرمائے۔

فاتح بھائی ماں کی جدائی یقینا ناقابل بیان دکھ ہے لیکن سعادت مند اولاد وہی ہے جو روزانہ ایصال ثواب سے یہ رشتہ ٹوٹنے نہ دے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنے والدین کے لیے سرمایہء افتخار اور صدقہء جاریہ بنائے۔ (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top