وہ تو ہے لیکن اب پاکستان میں یہ سائٹ بند ہے۔۔۔ اور آڈیو ویڈیو ڈیٹا زیادہ اسی سائٹ پر ہوتا ہے نا۔
پہلے آپ
ہاٹ سپاٹ شیلڈ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں۔
اس سے ایک تو یوٹیوب پر ایکسس جاری ہوگا دوسرا یہ کہ یہ دیگر سافٹ ویرز اور پراکسی سے بہت زیادہ تیز رفتار ہے۔
دوسرے نمبر پر آپ یوٹیوب کھول کر مطلوبہ ویڈیو کا ایڈریس کاپی کرکے اسے دوسری ٹیب میں پیسٹ کریں مگر اس میں youtube سے قبل "ss" کا اضافہ کریں۔
مثلاً میں نے پہلے گوگل پر ایک ویڈیو سرچ کی اور سائٹ کھولے بنا اس کا ایڈریس کاپی کر لیا:
اس ایڈریس کے شروع میں ss کا اضافہ کرکے دوسری ٹیب میں کھول لیا:
اس کے بعد جس فارمیٹ میں آپ نے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو اسے کلک کریں ڈاؤنلوڈ سٹارٹ ہوجائے گی۔