اویس !
مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ " ماں " کی شان میں لکھے ، میرے چند ٹوٹے پھوٹے سے الفاظ ایک بیٹے کو اپنی ماں سے اس قدر قریب کردیں گے
اور وہ اپنی اماں جان کی خدمت میں چھوٹا سا نذرانہ پیش کرکے انکے دل میں بے حد و بے حساب خوشی داخل کرنے کا سبب بن جائے گا۔۔۔۔
اور اللہ کی رحمتوں کا حقدار بھی۔۔۔۔۔۔!
الحمدللہ ۔۔۔۔!
ہمارا لکھا ایک جملہ بھی کسی کو اپنی ماں کی قدر کرنے کا سبب بن جائے تو شاید وہ ایک چھوٹا سا عمل ہی آخرت میں نجات کا سبب بن جائے
یقین کرو بھائی مجھے یہ پڑھ کر اتنی خوشی ہوئی ہے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں ہے
آج ایک بیٹے نے اپنی ماں کی خدمت میں نذرانہ پیش کیا اور میں خوشی سے نہال ہوتے سوچ رہی ہوں کہ جب میں اتنا خوش ہوں تو
تمہاری پیاری اماں جان کتنا خوش ہوئی ہونگی
سدا سکھی رہو
سلامت رہو
شاد آباد رہو
اور اماں جان کی بہت بہت قدر کرتے رہنا
ماواں دیا ں ٹھنڈیاں چھاواں
چھوٹاغالبؔ کو میرا سلام