میری حقیقی عید

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہمارا لکھا ایک جملہ بھی کسی کو اپنی ماں کی قدر کرنے کا سبب بن جائے تو شاید وہ ایک چھوٹا سا عمل ہی آخرت میں نجات کا سبب بن جائے

یقین کرو بھائی مجھے یہ پڑھ کر اتنی خوشی ہوئی ہے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں ہے
چھوٹاغالبؔ کو میرا سلام
اب آپ کا رلانے کا رادہ ہے کیا؟

اللہ آپ کو سلامت رکھے، تاکہ آپ اسی طرح میری تحریروں کا سبب بنتی رہیں

آنکھیں پھر دھندلا رہی ہیں۔۔۔۔۔
 
غیر متفق
میں ان کے سامنے کچھ بھی نہیں:shameonyou:
ان کے شاگردوں کی صف میں میرا نمبر آخری ہے
میری اتنی اوقات نہیں ، واللہ میری اتنی اوقات نہیں:notlistening:

انیس بھائی مکھن تھوڑا لاؤ، غریب تے رحم کھاؤ:grin:
اجی قبلہ محترم میں نے مکھن تھوڑی نہ لگایا ہے۔
یہ وہی بناسپتی گھی ہے جو آپ نے مجھے بھجوایا تھا۔:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب تحریر ماشاءاللہ۔ ماں کی ہستی کو چند الفاظ میں سمونا ناممکن کام ہے۔ مگر آپنے بھی دریا کو کوزے میں بند کرنے میں کسر نہ چھوڑی۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سلامت رکھے آپکو۔ میں نے عرصہ پہلے اپنی والدہ کے لیئے ڈائری میں یہ شعر لکھا تھا
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن تیرے خیال سے غافل نہیں رہا
پر آج تک امی کو یہ پڑھانے کی ہمت نہیں ہوئی کہ میری نظر میں یہ شعر صرف اور صرف آپکے لیئے ہے۔
 
ساجد

محفلین
حسبِ سابق یہ متوقع تھا کہ چھوٹاغالبؔ کی کوئی مزاحیہ تحریر پڑھنے کو ملے گی ۔ لیکن یہ تحریر توقع سے بڑھ کر ثابت ہوئی۔ آنکھیں دھندلائیں ہی نہیں بلکہ باقاعدہ برسنے لگیں۔ 4 سا قبل 21 اگست کو میری والدہ مرحومہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ۔ ان کی وفات کے بعد گویا زندگی سے تمام خوشیاں نکل گئیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ماں کی وفات کے بعد ہر شخص کی حالت ایسی ہی ہوتی ہے جیسے میری ہے لیکن بہت سے لوگ اس کا اظہار نہیں کرتے۔ جن کی مائیں زندہ ہیں وہ خوش قسمت ہیں جنت ان کے پاس ہے ۔ میں ان سے کہوں گا کہ ماں کی خدمت سے کسی لحظہ بھی غافل نہ ہوں ۔ جب یہ ٹھنڈی چھاؤں اس دنیا میں آپ سے الگ ہو جاتی ہے تب احساس ہوتا ہے کہ ہم نے کیا کچھ گنوا دیا۔:(
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اور یہ میرے نام کے بعد وغیرہ وغیرہ کا کیا چکر ہے:boxing:
ناک آؤٹ کرنے کا ارادہ ہے کیا؟:(
رک جا میرے عبدالعزیز (مائیک ٹائی سن) ایک ناک کی ہڈی سلامت تھی وہ بھی توڑنے کی مہم شروع ہو گئی:p

یہ وغیرہ وغیرہ بہت جادوئی قسم کا لفظ ہے:angel:
جن کا نام ٹیگ کرنا بھول جائے ان کی موجودگی وقت پڑنے پر وغیرہ وغیرہ میں ثابت کی جا سکتی ہے:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ناک آؤٹ کرنے کا ارادہ ہے کیا؟:(
رک جا میرے عبدالعزیز (مائیک ٹائی سن) ایک ناک کی ہڈی سلامت تھی وہ بھی توڑنے کی مہم شروع ہو گئی:p
ناک آؤٹ کا مطلب ناک کی ہڈی توڑنا ہے۔ یہ بات مجھے آج ہی معلوم ہوئی۔:sneaky:
یہ وغیرہ وغیرہ بہت جادوئی قسم کا لفظ ہے:angel:
جن کا نام ٹیگ کرنا بھول جائے ان کی موجودگی وقت پڑنے پر وغیرہ وغیرہ میں ثابت کی جا سکتی ہے:p
وہاں پر یوں لکھا آ رہا ہے "نیرنگ خیال @وغیرہ وغیرہ" :eek: میں سمجھا منہ منہ میں کچھ بڑبڑایا جا رہا ہے۔ :thinking:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ناک آؤٹ کا مطلب ناک کی ہڈی توڑنا ہے۔یہ بات مجھے آج ہی معلوم ہوئی۔:sneaky:

میں نے ایسا کب کہا؟
ہاں اگر ناک آؤٹ کرنے والا محمد علی کلے ہو تو ۔۔۔
اگر عبدالعزیز ہوتو آدھا کان بھی کٹنے کا خطرہ سر پہ منڈلاتا رہتا ہے:laugh:

وہاں پر یوں لکھا آ رہا ہے "نیرنگ خیال @وغیرہ وغیرہ" :eek: میں سمجھا منہ منہ میں کچھ بڑبڑایا جا رہا ہے۔ :thinking:

بس یار اسی" لوگوں کی سمجھ "نے میرے اچھے بھلے امیج کا ستیاناس کرکے مجھے اردو محفل کا مصطفے قریشی بنا کے رکھ دیا ہے:cry2:
 
ساجد

محفلین
بس یار اسی" لوگوں کی سمجھ "نے میرے اچھے بھلے امیج کا ستیاناس کرکے مجھے اردو محفل کا مصطفے قریشی بنا کے رکھ دیا ہے:cry2:
نہیں بھئی میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ میں تو آپ کو سلطان راہی کہوں گا جو قلم سے گنڈاسے کا کام لے رہا ہے :)۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
نہیں بھئی میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ میں تو آپ کو سلطان راہی کہوں گا جو قلم سے گنڈاسے کا کام لے رہا ہے :)۔
سلطان راہی بن تو جاؤں مگر انجمن کو سوچ کے جھرجھری سی آ جاتی ہے
اس لیے مصطفے قریشی کی گدی قبول کی ہے، چلو کوئی میرے لیے سرسوں کا کھیت تو نہیں اجاڑے گی ناچ ناچ کے
ویسے بھی میرے لیے کونسا کسی نے "جے میں ہوندی ڈھولنا۔۔۔۔ ہائے ڈھولنا۔۔۔۔ سونے دی تویتڑی" گانا ہے
میں تو بقول بہادر شاہ طفر :۔ "نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں ، نہ کسی کے دل کا قرار ہوں"
جو سیاست دان لے کے نہ لوٹا سکے میں وہی بینک کا ادھار ہوں
 
ساجد

محفلین
سلطان راہی بن تو جاؤں مگر انجمن کو سوچ کے جھرجھری سی آ جاتی ہے
اس لیے مصطفے قریشی کی گدی قبول کی ہے، چلو کوئی میرے لیے سرسوں کا کھیت تو نہیں اجاڑے گی ناچ ناچ کے
ویسے بھی میرے لیے کونسا کسی نے "جے میں ہوندی ڈھولنا۔۔۔ ۔ ہائے ڈھولنا۔۔۔ ۔ سونے دی تویتڑی" گانا ہے
میں تو بقول بہادر شاہ طفر :۔ "نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں ، نہ کسی کے دل کا قرار ہوں"
جو سیاست دان لے کے نہ لوٹا سکے میں وہی بینک کا ادھار ہوں
ناں سئیں ناں انجمن پاروں نئیں تُساں اپنے کماں پارُوں سُلطان راہی اکھویندے او۔:)
 
Top