میری ماں ، پیاری ماں

عائشہ عزیز

لائبریرین
شو شویٹ :lovestruck:
ویسے اب مجھے تھوڑا تھوڑا ایسا لگ رہا ہے کہ میں یہاں ڈراؤ دھمکاؤ امی کا رول ادا کر رہی ہوں اور سب سے زبردستی کے رپلائز لے رہی ہوں ;)
نہیں ناں اپیا آپ نے اتنے مزے کا تھریڈ کھولا ناں اس لئے سب ریپلائی کررہے ہیں۔ سچی میں ناں آپ بہت مزے مزے کے تھریڈ کھولتی ہیں اور اس لیے بھی میں تعبیر اپیا کو مس کرتی ہوں۔ :happy:
 
شو شویٹ :lovestruck:
ویسے اب مجھے تھوڑا تھوڑا ایسا لگ رہا ہے کہ میں یہاں ڈراؤ دھمکاؤ امی کا رول ادا کر رہی ہوں اور سب سے زبردستی کے رپلائز لے رہی ہوں ;)

مجھے نہیں نا پتہ تھا کہ حضرات بھی جواب دینا چاہیں گے اب دیکھ لیں ہم نے انکا شکوہ دور بھی کر دیا لیکن فاتح کا جواب مجھے تو نظر نہیں آرہا کہیں بھی
کیا آپ کو اور کسی اور کو نظر آرہا ہے :p

کہاں محب مجھے نظر نہیٰ آرہے انکے سوالوں کے جوابات
لکھیں نا اور بھی اب کاہے کا ڈر اور فکر :)

میری پوسٹ بحال ہو گئی ہے اور اب نظر آ رہی ہے۔

اور بھی لکھتا ہوں ، ذرا دیر کے بعد :)۔
 
سعود بھائی کو شاید ہمارا ویلنٹائن ڈے والا دھاگا یاد آ گیا ہو گا اور اس میں ہماری اور محب علوی کی گفتگو۔۔۔ ہاہاہاہا
محب سے تعارف محفل پر ہی ہوا تھا بلکہ محب ہی وہ پہلے رکن تھے جن سے محفل پر ہماری گفتگو رہی اور بعد ازاں یہ تعلق دوستی میں تبدیل ہوا اور پھر ان کے برادرِ خورد ذو الفقار سے بھی بہت اچھی دوستی استوار ہو گئی بلکہ ان کے والد سے بھی بہت اچھی دوستی ہے۔۔۔ حتیٰ کہ اب تو ہم جب بھی لاہور جائیں انھی کے دولت کدے کو سرائے کرتے ہیں۔ :laughing:

جواب کا پہلا حصہ شائع کروا دیا ہے۔۔۔ جب کہ مزید کے لیے پاکستانی سڑکوں کی طرح "تعمیراتی کام جاری ہے" کا بورڈ لگا دیا ہے۔۔۔ :):):)

اب تو یہ حال ہے کہ امی اور ابو دونوں پوچھتے ہیں کہ ڈاکٹر سے بات یا ملاقات ہوئی جیسے یہ سب سے ضروری کام ہے اور اس کی ادائیگی کے بغیر کسی فرض کے چھوٹ جانے کا احتمال رہے گا ۔ :ROFLMAO:

اس دفعہ پاکستان میں اسلام آباد دونوں دفعہ ٕفاتح کے عشرت کدے میں ہی قیام فرمایا (اب اس پر ہرگز ہرگز تبصرے کرنے کی ٖضرورت نہیں فاتح) ۔
 
531350_309090449162847_100001856834792_779368_1265108382_n.jpg
 
فاتح

لائبریرین
اب تو یہ حال ہے کہ امی اور ابو دونوں پوچھتے ہیں کہ ڈاکٹر سے بات یا ملاقات ہوئی جیسے یہ سب سے ضروری کام ہے اور اس کی ادائیگی کے بغیر کسی فرض کے چھوٹ جانے کا احتمال رہے گا ۔ :ROFLMAO:

اس دفعہ پاکستان میں اسلام آباد دونوں دفعہ ٕفاتح کے عشرت کدے میں ہی قیام فرمایا (اب اس پر ہرگز ہرگز تبصرے کرنے کی ٖضرورت نہیں فاتح) ۔
ہمارے غربت کدے کو عشرت کدہ بنا ڈالا۔۔۔ لیکن تبصرہ ناٹ ہاہاہاہاہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
تعبیر بہن آپ کا یہ دھاگا تو X-43A بن گیا جو کم از کم 10 ماک کی رفتار سے اڑتا چلا جا رہا ہے۔ :dancing: :dancing: :dancing:
 
مقدس

لائبریرین
میری امی۔۔۔۔۔ دنیا کی سب سے پیاری امی ہیں۔۔ حالانکہ اتنا ڈانٹتی ہیں۔۔ اور کبھی کبھی تو ایک زور کی لگ بھی جاتی ہے۔۔ شروع ہی سے امی ہمارے لیے ایک اسٹرکٹ مام تھیں جبکہ بابا بیسٹ فرینڈ تھے۔۔اسٹرکٹ سے یہ مطلب نہیں کہ بس ہر وقت ڈانٹ ہوتی تھی۔۔ جیسا کہ اکثر ہوتا ہے ناں کہ امیاں ، بابا کی دھمکی دیتی ہیں۔۔ ہمارے ہاں اس کا الٹ تھا۔۔ ہی ہی ہی ہمیں امی کی دھمکی ملتی تھی۔۔ دودھ ختم نہیں کیا۔۔ امی کو شکایٹ لگ جانی ہے، ہوم ورک نہیں ہوا تو امی کو بتانا ہے۔۔ بابا تو سیف تھے۔۔ پکے والے دوست۔۔ امی کہتیں کہ جو پکا ہے وہی کھانا ہے کوئی نخرے نہیں کرنے۔۔۔ اور بابا امی سے چھپ کر ہمیں باہر سے کھانا لا دیتے۔۔
لیکن اب بابا کے جانے کے بعد سب کچھ بدل گیا۔۔ امی نے ہم سب کو ایسے چھپا لیا ہے جیسے مرغی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے کہ کہیں کوئی ان کو کوئی نقصان نا پہنچا جائے۔۔۔
لیکن اس کے باوجود اکثر ان کے جوتوں اور ان کےہاتھ میں موجود اکثر چیزوں سے ہمیں لطف اندوز ہونا پڑتا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ ابھی کچھ عرصے کی بات ہے۔۔ جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی۔۔ تیمور ادھر ہی تھے تو امی کو میں تنگ کر رہی تھی کتنی دیر سے آخرکار ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور بس پھر کیا تھا ہماری امی کا ہاتھ اپنے جوتے کی طرف بڑھا۔۔ اور ہم تو ٹرین تھے ان چیزوں کے۔۔ ذرا سا جھکے اور بس پھر کیا تھا۔۔ ہمارے انہوں جو پیچھے سے آ رہے تھے۔ جوتا کھٹاک سے جا کر ان کو لگا۔۔ امی بیچاری شرمندہ کہ یہ کیا ہوا۔۔ ہی ہی ہی اور تیمور حیران کہ ان کی ایسی خاطر۔۔ واہ واہ کیا سین تھا
بس میں تھی جو نان اسٹاپ کھی کھی کھی کر رہی تھی۔۔
میں نے بس اتنا کہا کہ تیمور اب آپ ہماری زندگی کا حصہ ہیں تو ہماری مار میں بھی حصہ دار بنیں ناں

ہی ہی ہی۔۔ یہ ہیں ہماری پیاری امی۔۔ جو ابھی بھی کسی وقت بھی دو لگا سکتیں ہیں۔۔ لیکن ہمارے خیال ویسے ہی رکھتیں ہیں،، جیسے چھوٹے ہوتے ہوئے رکھتیں تھیں۔۔ کیونکہ ہم جانتے تھے کہ جب بابا ہمارے لیے باہر سے کھانا لاتے تھے یا ہمیں خود بنا کر کھلاتے تھے تو امی کو سب خبر ہوتی تھی اور وہ بس مسکراتی رہتیں کہ ہم ان سے چھپ کر کھا رہے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی

آئی لو یو مام۔۔۔ پلیززز سٹئے ود آس
 
فاتح

لائبریرین
ابھی کچھ عرصے کی بات ہے۔۔ جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی۔۔ تیمور ادھر ہی تھے تو امی کو میں تنگ کر رہی تھی کتنی دیر سے آخرکار ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور بس پھر کیا تھا ہماری امی کا ہاتھ اپنے جوتے کی طرف بڑھا۔۔ اور ہم تو ٹرین تھے ان چیزوں کے۔۔ ذرا سا جھکے اور بس پھر کیا تھا۔۔ ہمارے انہوں جو پیچھے سے آ رہے تھے۔ جوتا کھٹاک سے جا کر ان کو لگا۔۔ امی بیچاری شرمندہ کہ یہ کیا ہوا۔۔ ہی ہی ہی اور تیمور حیران کہ ان کی ایسی خاطر۔۔ واہ واہ کیا سین تھا
بس میں تھی جو نان اسٹاپ کھی کھی کھی کر رہی تھی۔۔
میں نے بس اتنا کہا کہ تیمور اب آپ ہماری زندگی کا حصہ ہیں تو ہماری مار میں بھی حصہ دار بنیں ناں
ہی ہی ہی۔۔ یہ ہیں ہماری پیاری امی۔۔ جو ابھی بھی کسی وقت بھی دو لگا سکتیں ہیں۔۔ لیکن ہمارے خیال ویسے ہی رکھتیں ہیں،، جیسے چھوٹے ہوتے ہوئے رکھتیں تھیں۔۔ کیونکہ ہم جانتے تھے کہ جب بابا ہمارے لیے باہر سے کھانا لاتے تھے یا ہمیں خود بنا کر کھلاتے تھے تو امی کو سب خبر ہوتی تھی اور وہ بس مسکراتی رہتیں کہ ہم ان سے چھپ کر کھا رہے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی
ہاہاہاہاہاہاہاہا حالانکہ یہ واقعہ میں تمم سے تفصیلاً سن چکا ہوں لیکن پھر بھی ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں۔۔۔ بے چارا تیمور۔۔۔ کرے کوئی، بھرے کوئی۔۔۔ ہاہاہا
 
مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہا حالانکہ یہ واقعہ میں تمم سے تفصیلاً سن چکا ہوں لیکن پھر بھی ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں۔۔۔ بے چارا تیمور۔۔۔ کرے کوئی، بھرے کوئی۔۔۔ ہاہاہا

ہی ہی ہی ہی بھیا گندے بچے
اپنے برادر ان لاء کی پٹائی پر آپ کو ہنسی آ رہی ہے
سو ناٹ نائس

ہی ہی ہی ہی
 
میری امی۔۔۔ ۔۔ دنیا کی سب سے پیاری امی ہیں۔۔ حالانکہ اتنا ڈانٹتی ہیں۔۔ اور کبھی کبھی تو ایک زور کی لگ بھی جاتی ہے۔۔ شروع ہی سے امی ہمارے لیے ایک اسٹرکٹ مام تھیں جبکہ بابا بیسٹ فرینڈ تھے۔۔اسٹرکٹ سے یہ مطلب نہیں کہ بس ہر وقت ڈانٹ ہوتی تھی۔۔ جیسا کہ اکثر ہوتا ہے ناں کہ امیاں ، بابا کی دھمکی دیتی ہیں۔۔ ہمارے ہاں اس کا الٹ تھا۔۔ ہی ہی ہی ہمیں امی کی دھمکی ملتی تھی۔۔ دودھ ختم نہیں کیا۔۔ امی کو شکایٹ لگ جانی ہے، ہوم ورک نہیں ہوا تو امی کو بتانا ہے۔۔ بابا تو سیف تھے۔۔ پکے والے دوست۔۔ امی کہتیں کہ جو پکا ہے وہی کھانا ہے کوئی نخرے نہیں کرنے۔۔۔ اور بابا امی سے چھپ کر ہمیں باہر سے کھانا لا دیتے۔۔
لیکن اب بابا کے جانے کے بعد سب کچھ بدل گیا۔۔ امی نے ہم سب کو ایسے چھپا لیا ہے جیسے مرغی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے کہ کہیں کوئی ان کو کوئی نقصان نا پہنچا جائے۔۔۔
لیکن اس کے باوجود اکثر ان کے جوتوں اور ان کےہاتھ میں موجود اکثر چیزوں سے ہمیں لطف اندوز ہونا پڑتا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ ابھی کچھ عرصے کی بات ہے۔۔ جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی۔۔ تیمور ادھر ہی تھے تو امی کو میں تنگ کر رہی تھی کتنی دیر سے آخرکار ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور بس پھر کیا تھا ہماری امی کا ہاتھ اپنے جوتے کی طرف بڑھا۔۔ اور ہم تو ٹرین تھے ان چیزوں کے۔۔ ذرا سا جھکے اور بس پھر کیا تھا۔۔ ہمارے انہوں جو پیچھے سے آ رہے تھے۔ جوتا کھٹاک سے جا کر ان کو لگا۔۔ امی بیچاری شرمندہ کہ یہ کیا ہوا۔۔ ہی ہی ہی اور تیمور حیران کہ ان کی ایسی خاطر۔۔ واہ واہ کیا سین تھا
بس میں تھی جو نان اسٹاپ کھی کھی کھی کر رہی تھی۔۔
میں نے بس اتنا کہا کہ تیمور اب آپ ہماری زندگی کا حصہ ہیں تو ہماری مار میں بھی حصہ دار بنیں ناں

ہی ہی ہی۔۔ یہ ہیں ہماری پیاری امی۔۔ جو ابھی بھی کسی وقت بھی دو لگا سکتیں ہیں۔۔ لیکن ہمارے خیال ویسے ہی رکھتیں ہیں،، جیسے چھوٹے ہوتے ہوئے رکھتیں تھیں۔۔ کیونکہ ہم جانتے تھے کہ جب بابا ہمارے لیے باہر سے کھانا لاتے تھے یا ہمیں خود بنا کر کھلاتے تھے تو امی کو سب خبر ہوتی تھی اور وہ بس مسکراتی رہتیں کہ ہم ان سے چھپ کر کھا رہے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی

آئی لو یو مام۔۔۔ پلیززز سٹئے ود آس
بیچارہ تیمور لالہ :laugh:
 
تبسم

محفلین
میں کیا کہوں آپنی امی کے بارے میں وہ اتنی آچھی تھی کے محبت سے اُن ہوں نے ہمیہ ہر کام سکھا یا اور میں آج جو بھی ہوں اُن ہی کی بعدولت ہوں ۔اُن ہوں نے ہمیہ کبھی کوئی کام کر نے سے نہیں روکا اور کبھی اگر کوئی کام کر نے میں ہم سے غلطی ہو جا تی تو وہ ہماری ہمت بڑا ہا تی تھی کہتی تھی کے کوئی بات نہیں بیٹا غلطی ہوگئی تو کیا ہوا اگلی بارسے خیال رکھنا اُن ہوں نےمجھے کبھی نہیں ڈانٹا اور نا ہی مارا ۔بس اتنا ہی افسوس ہے کے ہم امی کے لیے کچھ نہیں کر سکے بس اب ہمیہ اُن کے لیے دُعا ہی کر نی ہے اللہ میری امی کو جنت نصیب کرے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تعبیر اپیا آپ نے سب بہنا لوگوں کو ٹیگ کردینا تھا ناں یہاں ۔۔ممکن ہے کچھ لوگوں نے دیکھا نہ ہو :)
لیجئے میں بہنا لوگوں کو ٹیگ کردیتی ہوں۔
سیدہ شگفتہ اپیا ، تبسم بہنا ، سارہ خان اپیا ، مہ جبین آنی ، نیلم بہنا ، غ۔ن۔غ اپیا ، زونی اپیا سب لوگ یہاں آئیں ناں :)

تھینکس عائشہ ، میں لکھوں گی ۔

تعبیر ، آپ نے صرف امی کے لیے لکھا ہے ابو کے لیے بھی لکھنا تھا ناں
 
Top