تعبیر
محفلین
السلام علیکم
سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا عنوان دوں، بس جو سمجھ آیا لکھ دیا
تو پیاری بہنوں،بچیوں،بیٹیوں کرنا آپ سب نے یہ ہے کہ اگر تو آپ خود مائیں ہیں تو یہاں بتانا ہے کہ آپ کیسی ماں ہیں اورساتھ ہی یہ کہ آپ کی پیاری امی کیسی ہیں یا کیس تھیں اور بچیوں نے اپنی امی کے بارے میں لکھنا ہے ۔
ظاہر ہے کبھی ہم چھوٹے تھے اور شرارتیں کرنا ہر بچے کا پیدائشی حٖق ہے اور ڈانٹ اور مار کھانا بھی۔اسی طرح ہمارے بچے بھی کبھی چھوٹے تھے یا چھوٹے ہیں اور ہماری ڈانٹ ڈپٹ تو چلتی رہتی ہوگی نا
میں کچھ ٹائپس لکھ رہی ہوں ذرا مختلف انداز میں اگر تو برا لگے تو پیشگی معذرت وہ کیا ہے نا کہ ماں اتنا کلوز رشتہ ہے نا تو بےتکلفی خود بہ خود آ جاتی ہے
اللہ کی سب سے خوبصورت تخلیق ماں ہے ۔اللہ ہم سب کی ماؤں کو تندرستی،صحت اور زندگی دے اور جنکی مائیں اب انکے ساتھ نہیں رہیں اور یہ دنیا چھوڑ گئیں ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائیں ۔آمین
مجھے ویسے اب میری امی بہت یاد آ رہی ہیں ۔
1)ہٹلر امی
ایسی امی جو ہر وقت ڈراتی دھمکاتی رہتی ہیں
"خبردار،خبردار،خبردار" کے سائرن اور الارم سے
"خبرادر جو ایسا کیا۔"
"خبردار جو یہاں سے ہلے بھی"
2)ڈراؤ دھمکاؤ امی
ایسی امی جو خود تو کچھ نہیں کرتیں بس دھمکیاں جیسے
"تمھیں تو میں ٹھیک کرواتی ہوں بس آنے دو تمھاری ابو کو"
3)نجومی امی
ایسی مای جنہیں ہر بات و نقصان کا پہلے سے علم ہو جاتا ہے
"مجھے پتہ تھا کہ ایسا ہی ہو گا"
یا
"مجھے پتہ تھا کہ یہی ہو گا"
"مجھے پتہ تھا کہ تم یہی کہو گے یا کہو گی"
4)فلسفی/مفکر/سقراط امی
ہر بات پر لمبی لمبی مثالیں اور لیکچرز
"فلاں بچے بھی تو ہیں نا/غضب خدا کا ہم بھی تو کبھی بچے تھے مگر توبہ ایسےتو ہرگز نا تھے "
5)بارود امی
جو آؤ دیکھتی ہیں تاٖؤ بس ہر سچویشن پر انکا ایکشن طعنوں اور گالیوں سے ہوتا ہے
6)کلاشنکوف امی
یہ امی بھی آؤ دیکھتی ہیں نا تاؤ بس چھٹ سے دو رسید کیں اور بات ختم
7)شکر امی/صدقے واری امی/شوگر کوٹیڈ امی
خواہ بچے میں وہ گن ہو نا ہو بس ہر بات اور ہر وقت بچے کی تعریف کرنی ہے اور صدقے واری جانا ہے۔
"ماں صدقے میرا بچہ یہ تو میرا بچہ وہ"
کسی اور قسم کی امی(آپ خود ہی لکھیں اور کیٹگری)
اف میں تھک گئی اب اگر کسی نے میری محنت کو ضائیع کیا اور جواب نا دیا تو میں نا میں نا
رو پڑوں گی سچی
سب نے سچ سچ لکھنا ہے میں بھی اگلی پوسٹ میں اپنا جواب لکھتی ہوں
اگر تفصیلی جوابات لکھنا چاہیں تو بہت ہی اچھے اور واقعات بھی لکھنا چاہیں تو واہ واہ کیا ہی کہنے