میری محبتیں بھی عجیب ہیں

رومی

لائبریرین
اری واہ شوق تو نرالے ہیں آپ کے۔
جب یہ اپنی بولیاں بولتے ہوں گے کیا حسین سماں ہوتا ہو گا کیوں کہ پرندوں کا چہچہانا مجھے بے حد پسند ہے صبح صبح میرے کمرے کی کھڑکی پہ چڑیاں آ کے چہکتی ہیں بلکہ آکے بیٹھ گئی ہیں سرگوشیاں شروع ہیں ان کی:)
ہمارے لان میں پرندے چہکتے ہیں مگر میرے روم کی ونڈو پہ پتا نہیں کیوں نہیں بیٹھتے(n)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محبتیں کتنی غریب ہوتی ہیں
غریب ہر صورت میں نہیں ہوتیں اگر خالص ہوں تو۔ کیونکہ محبت بذاتِ خود ایک جہان سمیٹے ہے اپنے اندر۔ ایک خزانہ ہوتا ہے۔ البتہ عجیب ضرور ہوتی ہیں محبتیں کہ کبھی تو اندازہ ہی نہیں کر پاتا انسان کے اس کے اندر جو محبت کے جوار بھاٹا اٹھنے لگے ہیں ، وہ اس کا کیا حشر کر دیں گے لیکن سب جان کر بھی انسان محبتوں کے اس دھارے میں خود کو چھوڑ دیتا ہے یہ سوچے بغیر کہ کہ انجام میں کنارا ملے گا یا بیچ منجدھار ہی ساری زندگی گزر جائے گی۔
 

وسیم

محفلین
گانی والے طوطے تو ہمارے پاس نہیں ہیں۔ البتہ کچھ ابھی ہیں ایسے جن کے دیدار سے اہلِ محفلین محروم ہیں ابھی تک۔

"طوطے کا" واحد کا صیغہ ہے۔

کچھ نا سمجھے خدا کرے کوئی

:ROFLMAO::ROFLMAO:

ساری دنیا کو سمپل طریقے سے سمجھانے والی کو سمجھانا پڑے گا :)
 
Top