آپ کے ساتھ مسکرانے میں زندگی ایک پھول ہوتی ہے ضیا الدین احمد شکیب
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #22 صبر آ جائے اس کی کیا اُمید میں وہی، دل وہی ہے، تو ہے وہی جلیل مانک پوری
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #23 میں خود پہ ضبط کھوتی جا رہی ہوں جدائی کیا ستم آلود شے ہے سیدہ عرشیہ حق
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #25 اک تری بات کہ جس بات کی تردید محال اک مرا خواب کہ جس خواب کی تعبیر نہیں مبارک عظیم آبادی
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #26 ہم اپنے آپ طالب، مطلوب آپ ہم ہیں اس کھیل میں ہمیشہ ہم خود کو ہارتے ہیں یاسین علی خاں مرکز
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #27 نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گا ہمارے پاؤں کا کانٹا ہمی سے نکلے گا راحت اندوری
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #28 مسافر ہی مسافر ہر طرف ہیں مگر ہر شخص تنہا جا رہا ہے احمد ندیم قاسمی
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #29 میں نے پایا نہ اسے شہر میں نہ صحرا میں تو نے لے جا کے مرے دل کو کہاں چھوڑ دیا میر حسن
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #30 اس عالمِ ویراں میں کیا انجمن آرائی دو روز کی محفل ہے اِک عمر کی تنہائی صوفی تبسم
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #31 ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاس دل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے ساقی فاروقی
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #32 تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میں وہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے ساقی فاروقی
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #33 غم اپنے ہی اشکوں کا خریدا ہوا ہے دل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو زہرہ نگاہ
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #34 کیسی اچھی بات ہے زہرہؔ تیرا نام بچے اپنے بچوں کو بتلاتے ہیں زہرہ نگاہ
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #35 وہ ہاتھ جن پہ ہو نفرت کا زنگ صدیوں سے وہ ہاتھ لوہے کی دیوار کاٹ دیتے ہیں (زہرا نگاہ)
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #36 اب اپنے آپ سے بھی چُھپ گئی ہے وہ لڑکی جو سب کو جانتی تھی سحر آغاز، شب اتمامِ حجت عجب زہرا کی وضعِ زندگی تھی ۔۔۔زہرا نگاہ
اب اپنے آپ سے بھی چُھپ گئی ہے وہ لڑکی جو سب کو جانتی تھی سحر آغاز، شب اتمامِ حجت عجب زہرا کی وضعِ زندگی تھی ۔۔۔زہرا نگاہ
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #37 ثواب کی دعاؤں نے گناہ کر دیا مُجھے بڑی ادا سے وقت نے تباہ کر دیا مجھ ثروت زہرا
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #38 ہم اپنی غزل کو ہی سجاتے رہے راحتؔ آئینہ کبھی ہم نے سنور کر نہیں دیکھا حمیرا راحت
سیما علی لائبریرین مئی 28، 2021 #39 اتنی سی، زندگی میں ریاضت نہ ہو سکی اک غم کو بھول جانے کی عادت نہ ہو سکی محمود غزنوی
حسرت جاوید محفلین مئی 28، 2021 #40 لفظوں کی دسترس میں مکمل نہیں ہوں میں لکھی ہوئی کتاب کے باہر بھی سن مجھے احمد شناس