مرض ِ عشق کی شاید ہو پس مرگ شفا زندگی میں تو یہ آزار نہیں جانے کا مصحفی غلام ہمدانی
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2021 #61 مرض ِ عشق کی شاید ہو پس مرگ شفا زندگی میں تو یہ آزار نہیں جانے کا مصحفی غلام ہمدانی
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2021 #62 چند احباب مجھے یاد رھیں گے محسن اُن میں شامل وہ میرا ، زُود فراموش بھی ھے محسن نقوی
علی وقار محفلین مئی 29، 2021 #63 حسرت جاوید نے کہا: ہر عشق کے منظر میں تھا اک ہجر کا منظر اک وصل کا منظر کسی منظر میں نہیں تھا عقیل عباس جعفری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوبصورت۔
حسرت جاوید نے کہا: ہر عشق کے منظر میں تھا اک ہجر کا منظر اک وصل کا منظر کسی منظر میں نہیں تھا عقیل عباس جعفری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوبصورت۔
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2021 #64 جب تجھے یاد کر لیا ، صُبح مَہک مَہک اُٹھی جب تیرا غم جگا لیا ، رات مچل مچل گئی "فیض احمّد فیض"
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2021 #65 ادھورے پن سے محبت سی ہو گئی ہے مجھے مجھے یہ ڈر ہے مکمل کہیں نہ ہو جاوں؟ افضل الہ آبادی
حسرت جاوید محفلین مئی 29، 2021 #66 تباہیوں کا تو دل کی گلہ نہیں لیکن کسی غریب کا یہ آخری سہارا تھا غلام ربانی تاباں
حسرت جاوید محفلین مئی 29، 2021 #67 بس ایک خوف تھا زندہ تری جدائی کا مرا وہ آخری دشمن بھی آج مارا گیا خالد ملک ساحل
حسرت جاوید محفلین مئی 29، 2021 #68 اے دوست ہم نے ترکِ محبت کے باوجود محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی ناصر کاظمی
حسرت جاوید محفلین مئی 29، 2021 #69 یاد کے چاند دل میں اترتے رہے چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر مخدومؔ محی الدین