میری ڈائری یاد دہانی کے لیے

تیشہ

محفلین
باجو 8 جی بی کی usb 30 پونڈ کی خاصی مہنگی ہے۔
میں نے چند دن پہلے 16 جی بی کی سب سے مہنگی والی لی تھی۔ 170 ریال کی آئی ہے جو کہ تقریباً 28 پونڈ بنتے ہیں۔ lg کی ہے اور سائز میں بہت ہی چھوٹی ہے۔ اس کی پیمائش لمبائی 3 سم، چوڑائی 5۔1 سم اور موٹائی آدھ سم ہے۔


جی آپ درست کہہ رہے تھے :battingeyelashes:
8 جی بی کی مجھے 17£ میں ملی ہے ۔ اور فور جی بی کی جسٹ 10 £ کی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چار جی بی کی کیا کرنی ہے، ہاں آٹھ جی بی کی ٹھیک ہے لیکن 17 پونڈ کی تو مہنگی ہے۔ خیر وہاں یہی نرخ ہو گا۔
 

تیشہ

محفلین
جناب مجھے یاد دلائیے گا کہ مجھے منگل کی رات کو پرس ، بیگ میں پاسپورٹ رکھنا ہے ۔ :battingeyelashes:
میں پاسپورٹ ہر بار بھول جاتی جاتی ہوں ۔۔ ابھی پیکنگ کرلی ۔۔ اطمیناں سے ریلکس ہوں سب ہوگیا مگر یاد کرایا
سس نے ، بھانجوں نے تو یاد آیا او پاسپورٹ تو گھر ہی پڑا رہ جانا تھا :lol: اور میں نے ایسے ہی نکل جانا ہے ۔۔
ویسے تو پرس میں ہے مگر میں کئی بار ہینڈ بیگ بدلتی ہوں ۔۔ کہیں بھول نہ ہوجائے اور میری فلائٹ مس نا ہوجائے
میں اِدھر ہی امریکہ امریکہ کرتی رہ جاؤں اور باقی سب پہنچ جائے ۔ اسلئے منگل کی شام کو مجھے یہاں وہاں کہیں بھی یاد دلائیے گا پاسپورٹ ۔۔ پاسپورٹ ۔ ۔ ۔ :lol:
 

تیشہ

محفلین
منگل کا الارم لگا کر رکھ لیتا ہوں۔

ہاں ناں ۔۔ :) ذرا ڈبل چیک ہوجائے گا ۔ ۔ اب سامان جو رکھنا رہ گیا ہے وہ ہے ٹریولر آڈاپٹر ۔ میرا کیمرہ ۔۔ چارجنگ ۔ ۔
ہئیرڈرائیر ۔۔ میک اپ ۔۔ اور جیولری۔ ۔ :battingeyelashes:
باقی سب تیار ہوچکا ہے ۔ ۔
 

تیشہ

محفلین
منگل کی نہیں ہے ۔۔ بدھ کی ہے ۔۔ بدھ کی دوپہر نکلنا ہے اسی لئے گھر سے نکلنے سے پہلے ہر چیز دو، دو بار چیک کرنی ہے مجھے ۔۔ کچھ رہ نہ جائے ۔

چار مہینے پہلے ۔۔ میری یہی بڑی بہن اپنی فیملی کے ساتھ اسی بھانجے کو لے کر میریلینڈ کو جارہے تھے ۔۔ انکی فلائٹ مس ہوگئی کیونکہ ٹریفک رش کیوجہ سے پھنسے رہے سب :cool: اور ائیرپورٹ جب پہنچے تو فلائٹ اُڑ چکی تھی :battingeyelashes: انکو پھر سے نئی کروانی پڑی تھی اگلے دن دوبارہ نئی ہوئی تو گئے ۔
میں نہہں چاہتی میرا پاسپورٹ بھول کر گھر پڑا ہو اور میں ائیرپورٹ پے ہوں :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
آج رات میں نے انشااللہ سب پیک کرلینا ہے ۔ ۔ مجھے کل پھر بھی احتیاطن یاد دہانی کرا دئجئیے گا کہیں رات کچھ رکھنا بھول نہ جائے ۔
 

تیشہ

محفلین
ارے آج تو سوموار ہے۔ ابھی تو بہت وقت باقی ہے۔


:( اب وقت ہی وقت ہے ۔۔ ۔ ہمارے پروگرام کو نظر لگ گئی ہے ۔ :(
سب پیکنگ کرکے تیار بیٹھے ہیں ۔۔ امریکہ جانے سے پہلے اک فارم فل ِ کرنا ہوتا ہے۔۔ ہم سب نے جو ، جو جارہے تھے فل ِ کرکے دے دئیے تھے وقت سے ۔۔ اور سب کے انٹری ویزے بھی ہوگئیے وائے ری قسمت جس بھانجے کی شادی ہے وہ یہ فارم بھول گیا آج یاد آیا ہے تو ُ اسُ نے فل ِکیا اپلائی کیا مگر اُسے ویزہ نہیں ملا کہ ہمیں وقت چاہئیے کہ ہم انکوائری کرکے اپنی تسلی ، اور کام کرے گے لہذا تین ہفتے لگے گے ۔ حالنکہ بھانجھا امریکہ ہی جاب کررہا تھا دو سال پورے کرکے یہاں واپس آیا ۔۔ ویزہ نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ بچارا ہمارے ساتھ ہی پاکستان گیا ہوا تھا اپنی شادی کی شاپنگ کرنے ۔ ۔ اب اسے ویزہ نہیں دے رہے کہ سیکیورٹی چیکنگ میں تین ہفتے انکوائری میں لگے گے آیا وہ پاکستان کیوں اور کس لیے گیا تھا اور افعنانستان تو نہیں گیا ؟ ؟؟
اب ہم سب جاکر کیا کریں گے ۔ ۔ اُدھر لڑکی والوں کی مہندی ہے ہفتے کو ۔۔ پچیس کو شادی ۔ ۔ ہمارے بھی ہوٹل بکُ ہال بکَ ہیں سب کچھ مکمل ۔۔ مگر اب شاید آگے کرنا پڑے گا ڈیٹ کو ۔۔ یا پھر لڑکی والے یہاں آئے گے سب ۔۔
:( سب تیاری کرکے بیٹھے کے بیٹھے رہ گئےہیں ہم ۔ ۔ :(
 
Top